آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

واووووووو کھاااانااااااااا یمیی یمییی :bighug: ابھی تو میں نے ناشتہ کیا ہے پراٹھا انڈا اور ساتھ گاجرکا اچار :):) بہت مزا آیا ۔۔شکریہ آپی اور سعود بھائی از ا ویری گڈ کک :)
مانگیے کیا مانگتے ہیں رشوت حسنہ کے نام پر؟ (فرمائش کی تکمیل بشرط حیثیت و امکانات!) :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس سے ہمیں وہ دن یاد آ گئے سردیوں میں پوری فیملی ایک ہی بیڈ پر دائرہ بنا کر بیٹھ جائے اور سبھی کے پاؤں ایک مشترکہ لحاف میں ہوں۔ پھر خواہ کوئی قصہ چھڑ جائے یا فیملی کا کوئی معاملہ! :) :) :)
:happy:
کتنا دلچسپ ہوتا ہے اس طرح اور ہمیں چلغوزے ختم ہونے کا پتہ بھی نہیں چلتا
ویسے دونوں میں زیادہ طول کسے ملتا تھا سعود بھائی
 
:happy:
کتنا دلچسپ ہوتا ہے اس طرح اور ہمیں چلغوزے ختم ہونے کا پتہ بھی نہیں چلتا
ویسے دونوں میں زیادہ طول کسے ملتا تھا سعود بھائی
یہ تو حالات و واقعات پر منحصر ہے۔ ویسے اس میں ایک مشاہدہ اور بھی کرنا ہوتا ہے کہ کیسے سب سے پہلے بچے سوتے ہیں پھر ایک ایک کر کے دیگر لوگ نیند کی وادی کے سفر پر نکلتے ہیں۔ پھر کوئی ہمت کر کے کہتا کہ چلیے اب بہت رات ہو گئی، سبھی اپنے اپنے بستر کی طرف کوچ کریں! :) :) :)
 
یہ تو بڑوں کے کام ہوئے :happy:
ہم تو چھوٹے ہوتے بس سب بچے ایک دوسرے کو کمبل یا لحاف کے نیچے مارنے اور دوسروں کے حصے میں سے اپنا حصہ نکالنے میں مصروف رہتے تھے :happy:
 
یہ تو بڑوں کے کام ہوئے :happy:
ہم تو چھوٹے ہوتے بس سب بچے ایک دوسرے کو کمبل یا لحاف کے نیچے مارنے اور دوسروں کے حصے میں سے اپنا حصہ نکالنے میں مصروف رہتے تھے :happy:
دیکھیے بٹیا، اتنا دلچسپ موضوع مت چھیڑیے ورنہ ایک علیحدہ دھاگہ کھولنا پڑ جائے گا! :) :) :)
 
Top