آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

زبردست! اس کا مطلب ہم دونوں ہی خوش قسمت ہیں بہنوں اور بھابیوں کے ہوتے مجھے صرف کھانا ہی کھانے کا موقع ملا ہمیشہ :happy:
مدیحہ گیلانی سس، کہاں ہیں آپ :happy:
السلام علیکم شگفتہ جی ہم یہاں ہیں :)کیسی ہیں آپ؟ ہم بھی ٹھیک ہیں۔ جی آپ نے درست فرمایا کہ آپ اور عینی واقعی خوش قسمت ہیں کہ آپکو صرف کھانا ہی پڑا ۔۔اس کے لیئے تو آپ لوگوں کو ہماری جیسی بہنوں کا شکر گزار ہونا چاہیئے نا جو آپ لوگوں کے لیئے اتنے مزے کے کھانے بناتی ہیں اور آپکو کچن میں جانے جیسی زحمت سے بچا لیتیں ہیں ۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
مرغی کی ٹانگیں بھون رہے ہیں! دیکھتے ہیں پردہ کچن سے چکن کس حالت میں ظہور پذیر ہوتا ہے۔ :) :) :)
اس پر مزے کا سوال بنتا ہے کہ کون سی والی، دائیں کہ بائیں۔ اکثر یہاں فن لینڈ میں فریز شدہ چکن کی ٹانگیں اس حالت میں ملتی ہیں کہ ایک ہی پیکٹ میں صرف دائیں یا صرف بائیں ٹانگیں ہی ہوتی ہیں :) تاہم کبھی کبھار غلطی بھی ہو جاتی ہے ان لوگوں سے :)
 
سنت نبوی کے مطابق دائیں ہاتھ سے کھانا کھانا چاہیے، دائیں پاؤں کا جوتا پہلے پہننا چاہیے اور نکالتے ہوئے بائیں پاؤں کا پہلے۔ اسی طرح مسجد میں داخل ہوتے ہوئے دایاں پاؤں پہلے رکھنا چاہئے اور نکلتے ہوئے بایاں پاؤں پہلے نکالنا چاہیے۔ واش روم کے بارے میں معاملہ اس کے بر عکس ہوتا ہے۔ اسی طرح کہا جاتا ہے کہ کھانا کھاتے ہوئے دال میں مکھی گر جائے تو اس کو ایک دفعہ ڈبو کر نکلنا چاہیے کہ اس کے ایک پر میں مرض ہے اور دوسرے میں شفا۔ خیر اس پوری کہانی میں یہ کہیں نہیں ذکر ملتا کہ مرغی کی کون سی ٹانگ پہلے کھانی چاہیے یا کون سی ٹانگ زیادہ افضل ہوتی ہے۔ :) :) :)
 
شاید وہی بہتر ہوگی جو پہلے ہاتھ آ جائے

ویسے میں زیادہ تر چکن کی لیگز کی بوٹیاں کر کے ہی پکاتا ہوں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
جو لیفٹ والی ہوتی ہے نا، وہ بائیں کہلاتی ہے اور جو رائٹ والی ہوتی ہے وہ دائیں

مذاق ایک طرف، سالم مرغی کو دیکھیئے تو آپ کو اندازہ ہوگا
یہ دیکھیئے
images

اوپر والی ٹانگ دائیں اور نیچے والی بائیں ٹانگ ہے
 
شمشاد

لائبریرین
ٹانگ کی بجائے سینے کا گوشت استعمال کیا کریں کہ ٹانگوں والے گوشت میں کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے۔
 
Top