آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

سیما علی

لائبریرین
VHFvQ7p.jpg
اور ہماری صبح ہی ابھی ابھی ہوئی ہے۔ کچھ بھی نہ کھایا۔ چائے پینے کے آثار بھی نظر نہیں آ رہے۔ الحمد للہ
یہ لیجیے چائے حاضر ❤️
کاش ہمُ سچ مچ پلا سکتے ❤️
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم بھی پریشان ہوگئے یہ تو ہم نے دوسری لڑی میں کہا لڑکی تم تو چو مکھی کھیلتی ہو 🤓🤓🤓🤓🤓🤓
پریشان کیوں بھلا۔۔۔۔ چومکھی بولیں یا شہد کی مکھئ۔ مکھی تو دونوں میں موجود۔ دونوں کو زبر سے پڑھنا ہماری مجبوری کیونکہ ابھی ایک آنکھ کھلی ہے دوسری سونے کا ارادہ رکھتی ہے ابھی۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
چائے کے ساتھ صبح کے ٹائم کبھی کچھ نہیں کھایا ورنہ چائے کے روٹھ جانے کا دھڑکا رہتا ہے ۔تنہا تنہا چائے کے دو سےتین مگ ہی ہمارا ناشتہ ہوتے ہیں۔
کیا ہو گیا بھئی ۔ کس نے کہہ دیا تم سے۔
چائے پراٹھے کے ساتھ روٹھتی نہیں بلکہ ناچتی ہے ۔
ہاں اکیلے چائے پینا منع نہیں وہ اکیلے بھی خوب ناچ لیتی ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا ہو گیا بھئی ۔ کس نے کہہ دیا تم سے۔
چائے پراٹھے کے ساتھ روٹھتی نہیں بلکہ ناچتی ہے ۔
ہاں اکیلے چائے پینا منع نہیں وہ اکیلے بھی خوب ناچ لیتی ہے۔
وہی تو۔۔۔ ہم اسے اکیلے ہی نچواتے ہیں۔ بس ابھی چائے کی دیگ چڑھا دی۔ فی الحال تو دیگ ناچ رہی پتی سمیت ۔ ۔ چائے کی پتی نہ کہ پرمیشور والا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کبھی کبھی دوریاں بڑی اذیت دیتی ہیں
بس کبھی کبھی ہی دیتی ہیں نا دوریاں اذیت۔ زیادہ تر تو قدر ہی بڑھانے کا موجب بنتی ہیں۔ ہاں اگر کوئی آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل جیسا بندہ ہو تو کچھ بھی ممکن ہے۔
کیا ہمیں نہار منہ سنجیدہ باتوں پہ لگا دیا آپا :LOL:
 

سید عاطف علی

لائبریرین
وہی تو۔۔۔ ہم اسے اکیلے ہی نچواتے ہیں۔ بس ابھی چائے کی دیگ چڑھا دی۔ فی الحال تو دیگ ناچ رہی پتی سمیت ۔ ۔ چائے کی پتی نہ کہ پرمیشور والا۔
اف تمہارے پاس تو علم و حکمت کے علاوہ نہ جانے کیا کیااور کیسے کیسے موتی جواہرات ہیں ۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں ہاں ! عمرو عیار کی یہ سب زنبیلیں تمہارے عجز و انکسار کا ہی عظیم صلہ معلوم ہوتی ہیں مجھے ۔
ہم نے سرگوشی میں لکھا تھا کہ کیوں ہمیں شرمندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں بھائی۔

سرگوشی نجانے کس راہ نکل پڑی اس لئے اب سر محفل ہی کہہ ڈالا۔
ہاں تو کیا معلوم ہی ہوتی ہیں یا یقین ہونے کے امکانات بھی ہیں کچھ۔
 
Top