آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
موتیوں کا تو خیر یقین ہے عاجزی میں ذرا شک ساہو سکتا ہے ۔
شک کی گنجائش صفر پہ لے آئیے ہم اچھے خاصے منکسر المزاج گل ہیں ۔
اب اگر ہم نے گل کی مناسبت سے اپنی بات واضح کی آپ کو ہماری دماغی صحت پہ شک ہونے لگنا۔ مگر بات کہنے سے رہ بھی نہیں سکتے۔
ناز عروساں تو بخوشی سہتے ہیں گل مگر مزاروں کو بھی رونق بخشتے ہیں۔ ہر صورت عجز و انکسار ہی کا تو مظاہرہ کرتے ہیں ۔
کوئی شک ؟؟؟ :D
 
سید عاطف علی

عاجزی پر اتنا مکمل یقین آگیا کہ اب موتیوں پہ شک ہونے لگا ۔ :rollingonthefloor:
 
سیما علی

لائبریرین
کیا ہو گیا بھئی ۔ کس نے کہہ دیا تم سے۔
چائے پراٹھے کے ساتھ روٹھتی نہیں بلکہ ناچتی ہے ۔
ہاں اکیلے چائے پینا منع نہیں وہ اکیلے بھی خوب ناچ لیتی ہے۔
خوب ہی ناچتی ہے بھیا !اور ساتھ ساتھ پینے والے کو بھی نچاتی ہے پھر ساتھ ساتھ گاتا ہے !!!!
یہ آج مجھکو کیا ہوا ۔۔۔😎😎😎😎
یہ ابھی چھوٹی ہیں اس لئے افورڈ کر لیتی ہیں چائے خالی جو بہت مضرِ صحت ہے پہلے پہل پتہ نہیں چلتا ۔۔۔۔ہم نے بہت خالی چائے پی ہے اور بلیک کافی بھی پر نقصان دونوں ہی ہیں خالی پیٹ 🥲
 
آخری تدوین:

افضل حسین

محفلین
اسموکی شیر خرمہ کلہڑ والی
IMG-20220522-202200.jpg
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مس بھٹی آخر ایسا کیا پکایا کہ اُسے آخری دفعہ پکایا کہنا پڑا 🙃
جواب ہماری گُل بٹیا دیں گی
ہمارے خیال میں تو خیالی پلاؤ ہی پکایا ہو گا۔۔۔ اور اس کے بعد ارادہ کر لیا ہو گا کہ اب جاگتی آنکھوں کوئی خواب نہیں دیکھنا۔
اس لئے اپنے اس خیالی پلاؤ کے پکانے کو ہی آخری دفعہ پکانا کہہ رہی ہوں گی۔
 
ہیں کہاں خواب دیکھتے دیکھتے لڑی بنائی کیا 😎😎😎😎
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اتنی دیر اسلئے لگی بھائی کو گوار پھلی نہیں کھانا تھی۔ کباب اور آملیٹ بنایا 😊😊😊😊
شاباش ملی نا؟
ہم نے تو حلیم کو دیسی گھی اور زیرے کا تڑکا لگا کر دیسی گھی کے پراٹھوں کے ساتھ کھایا۔ جاسمن آپا نے دیسی گھی سے محبت پھر سے جگا دی ہے۔
 
Top