آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

سیما علی

لائبریرین
شاباش ملی نا؟
ہم نے تو حلیم کو دیسی گھی اور زیرے کا تڑکا لگا کر دیسی گھی کے پراٹھوں کے ساتھ کھایا۔ جاسمن آپا نے دیسی گھی سے محبت پھر سے جگا دی ہے۔
واہ واہ کیا کہنے ۔۔۔ آپ کو پتہ ہے ایکدن ہم نے کہا سب لوگ تو اپنی بیگمات کے خراب کھانے کی اتنی تعریف کرتے ہیں !!!آپ نہیں کچھ بتاتے 🤓
کہتے ہیں کھا لیتا ہوں یہی تو تعریف ہے 🤓لو کر لو گل😎
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واہ واہ کیا کہنے ۔۔۔ آپ کو پتہ ہے ایکدن ہم نے کہا سب لوگ تو اپنی بیگمات کے خراب کھانے کی اتنی تعریف کرتے ہیں !!!آپ نہیں تو کہتے ہیں کھا لیتا ہوں یہی تو تعریف ہے 🤓لو کر لو گل😎
وہی تو۔۔۔ صبر شکر سے کھا لینا اور کچھ نہ کہنا بھی تو تعریف ہوئی۔
 
بحمد و عون اللہ تعالیٰ ۔ گھر کی پکی ہوئی توریاں ۔ چند قطرے کھٹاس کے ساتھ ہمراہ چپاتی جس کے مرکز میں توے سے اتار کر دیسی گھی کے چند قطرے انڈیل دیئے گئے ۔ ایک عدد کھجور ایرانی چند لقمے تربوز
 
Top