آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

سید عاطف علی

لائبریرین
کل رات کو ہم نوڈلز بنانے کچن میں گئے لیکن نوڈلز ندارد۔ ہمارا اندازہ ہی غلط نکلا لہذا ہم نے آخری مرتبہ کچھ بھی نہ پکایا ۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یعنی کہ بس گرم پانی ملایا اور نوڈلز تیار؟
کبھی چکن اور شملہ مرچ کے ساتھ بنا کر دیکھئیے۔ ریڈی میڈ والی بھول جائیں گے۔
صحیح کہا ۔ ویسے میں چپکے سے انڈا اور کبھی مچھلی ڈال لیتا ہوں ، یعنی ریڈی میڈ سوٹ میں بھی کوئی اضافی بٹن ٹانک لیتا ہوں ۔ :)
 

سیما علی

لائبریرین
صحیح کہا ۔ ویسے میں چپکے سے انڈا اور کبھی مچھلی ڈال لیتا ہوں ، یعنی ریڈی میڈ سوٹ میں بھی کوئی اضافی بٹن ٹانک لیتا ہوں ۔ :)
اضافی بٹن کا ہی تو حسن ہے بھیا ہم لوگ جدت پسند لوگ ہیں !شملہ مرچ بھی ڈال لیں کبھی کبھی مشروم بھی 🌟
 

سید عمران

محفلین
اضافی بٹن کا ہی تو حسن ہے بھیا ہم لوگ جدت پسند لوگ ہیں !شملہ مرچ بھی ڈال لیں کبھی کبھی مشروم بھی 🌟
اب تک کی کوکنگ کلاس سے ہم یہ سمجھے ہیں کہ نوڈلز ایسا اندھا کنواں ہے جس میں ہر چیز ڈالی جاسکتی ہے۔۔۔
کیا کیلا بھی؟؟؟
 

سید عمران

محفلین
اس والی بات سے پتہ چلا کہ اب تک آپ جو سمجھے وہ کافی نہیں تھا :)
ایک تو ہم ویسے ہی غبی الذہن، اوپر سے یہ کوکنگ کا گورکھ دھندا۔۔۔
ہمارا اتنا ہی دماغ چلتا تو آج دشمن ضرور ہمیں کہتے کہ تمہارا تو دماغ ہی چل گیا ہے!!!
 

سیما علی

لائبریرین
ایک تو ہم ویسے ہی غبی الذہن،
یہ تو کوئی کہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ ہی نہ سکتا 😂 آپ اور غبی الذہن ۔۔۔بڑے بڑے نو دو گیارہ ہوجاتے ہیں بلکہ ڈبلیو گیارہ پہ پتلی گلی پکڑ لیتے ہیں
 
آخری تدوین:
Top