آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

سیما علی

لائبریرین
مجازی خدا کے خدمت میں پراٹھا اور انڈا اور پودینے کی چٹنی اور لسی پیش کی اور اپنے لئے لسی اور croissant 🥐
شکر الحمد للہ
 
آج بیغم کو لینےکے ارادے سے سوہرے شریف حاضری تھی۔ بابا جی سسرال شریف کے کم عمر ننھے منے ملنگوں کے لئے لنگر حلوہ پوڑی ہمراہ تھا جو بیغم کے مبینہ طور پر معصوم بھتیجے بھتیجیوں کی خدمت میں پیش کیا گیا اور اسی میں سے دو عدد پوڑیاں ہمراہ حلوہ شریف اور آلو چنے برفاقت ابوالعصائر حضرت ملک شیخ مصنوعہ ملک الثمرات و محصول جاموس کو بذریعہ دہن خوراک بنا کر خیر خریت سے ملکہ عالیہ بیغم صاحبہ کو گھر واپس لے کر آئے ۔
 
محمد عبدالرؤوف

یہ مراسلہ براہِ کرم بھابھی کو بھی سنائیے گا۔ اور اس کے نتیجے سے بھی آگاہ ضرور کیجیے گا۔ 🤓
 
پڑھوائیں گے تو یہ والا
u4Bfnn8.png
 
لو جناب یہاں سے لے کر

یہاں سے ہوتے ہوئے
اللہ مبارک کرے بھابھی صاحبہ کا گھر آنا 😊😊😊😊
یہاں تک
اس کا وجود ہی مبارک ہے بحمد و عون اللہ تعالیٰ
سب پڑھا دیا ۔ بس ایک مسکراہٹ، روح افزا شربت کا ایک جگ، اپنے ہاتھ میں موجود زیر طعام مکئی کی بھوبھل والی چھلی سے ایک چکی اور بس سوں جاؤ کا آرڈر
 
سید عمران

محفلین
یہ مراسلہ براہِ کرم بھابھی کو بھی سنائیے گا۔ اور اس کے نتیجے سے بھی آگاہ ضرور کیجیے گا۔ 🤓
لو جناب یہاں سے لے کر

یہاں سے ہوتے ہوئے

یہاں تک

سب پڑھا دیا ۔ بس ایک مسکراہٹ، روح افزا شربت کا ایک جگ، اپنے ہاتھ میں موجود زیر طعام مکئی کی بھوبھل والی چھلی سے ایک چکی اور بس سوں جاؤ کا آرڈر

ہائے ہائے روفی بھائی۔۔۔
آپ کیا سمجھ رہے تھے کہ پرائی آگ لگے گی اور آپ ہاتھ سینکیں گے؟؟؟
کیسے کیسے ارماں بن کھلے مرجھاگئے!!!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پوچھ لیں شاہ جی ۔ گوگل میں اسے نقل کر کے سوالیہ نشان کے ساتھ ڈال دیں۔ جواب آجائے گا

ویسے سلگتی ہوئی راکھ کو بھوبھل کہتے ہیں غالباً
ویسے راکھ تو انگارے کے سلگنے پھر دہکنے اور اس کے بعد ختم ہو کر مٹی بن جانے کا مرحلہ ہوتا ہے ۔ یعنی راکھ خود نہیں سلگتی انگارے سلگتے ہیں ۔ یہ میرا اپنا فلسفہ ہے ۔ اس کے غلط ہونے پر محض مجھے مورد الزام ٹھہرایا جائے۔
 
جناب اسے پھر وہ آگ سمجھ لیں جسے اپنی ریڑھی میں لگا کر مکئی کے بھٹے بیچنے والے اپنا مال بیچتے ہیں ۔

البتہ راکھ کی جو تعریف آپ کر رہے ہیں اس لحاظ سے اسے ادھ جلا کوئلوں کا ایسا سفوف کہا جا سکتا ہے جو جلائے نہ جلے اور بجھائے نہ بجھے
 
Top