سوکھے سوکھے مصالحے والے یہ کیسے ہوتے ہیں؟ تصویر بھی لگاتے شمشاد بھائی ۔ہم نے تو آج مرغے بنائے تھے، سوکھے سوکھے مصالحے والے۔
کونسے مصالحے لگانے ہیں اور اوون کتنی دیر کے لیے رکھنا ہے ؟؟ڈھیر سارے مصالحے لگا کر 4 سے 5 گھنٹے بعد اوون میں بنائے تھے۔
آزماتے ہیں کبھی ۔ شکریہشان یا کوئی بھی دوسرا اچھا مرغ مصالحہ، پسی ہوئی ادرک، لہسن، سرکہ، دہی ثابت مرغ کو کھال سمیت یا بغیر کھال کے جگہ جگہ ٹک لگا کر اچھی طرح سب چیزیں ملا کر اس کو لگا دیں اور پھر تین سے چار گھنٹوں تک فریج میں یا موسم اچھا ہو تو باہر پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد مرغ کو اچھی طرح پنی (ایلومینم فائل) میں لپیٹ کر گیس والے اوون میں رکھ دیں۔ 40 سے 50 منٹ اوون میں پکنے دیں۔ اس کے بعد اسے نکال کر معمولی سے گھی لگا کر اسے بغیر پنی کے دوبارہ پانچ سے 10 منٹ تک اوون میں پکنے دیں۔
گرما گرم نکال کر سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
جی شمشاد بھائیدعوت میں ہر دفعہ کیا ایک ہی ڈش بنتی ہے؟
نہیں ابو خرید کر لیکر آئے تھے۔۔۔ میکرو کی بیکری میں اچھے اور فریش بسکٹ ملتے ہیں۔۔۔فریش بسکٹ، کیا خود بنائے تھے؟
جزاک اللہتو آپ روغنی نہ کھائیں ناں۔ صرف چکن چرغہ، فلافل اور دہی رائتہ پر گزارا کریں۔