آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

x boy

محفلین
کل یعنی جمعے کی رات کو کسی دینی تعلیمی ادارے کی تقریب میں گیا تھا
وہاں انہوں نے کھانے کا اچھا انتظام کیا ہوا تھا
وہیں کھایا الحمدللہ۔
 

شزہ مغل

محفلین
میں نے آخری بار رات کو کالی مرچ اور زیرے والے آلو بنائے تھے۔ بہت مزے کے۔۔۔۔
اور کچھ دیر پہلےکارن فلیکس کھائے۔
 

شزہ مغل

محفلین
ماشاءاللہ!
خوشذائقہ بھنڈی بنانا ہر کسی کے بس کا روگ نہیں۔
کہتے ہیں، کسی کی پکوائی کے فن کی تشخیص کرنی ہو تو دیگر اشیاء مثلاً ماش کی دال وغیرہ کے علاوہ اس سے بھنڈی بھی پکواتے ہیں۔
جی بالکل! اور مجھے بہت مزے کی بھنڈی بنانی آتی ہے
 
کامل آٹھ پہر ہوئے۔ حلال تو چھوڑیں ایک لقمہِ حرام تک منہ میں نہ گیا ۔
آخری دفعہ سگریٹ پی تھی۔ تاحال اسی کا دھواں آنتوں میں ابر کرم کی صورت رقصاں ہے۔
 
ہم نے تو ابھی ناشتے میں انڈوں کے دل بنائے اور کھائے! :) :) :)

U_PAxObUG59XfbipoBQksjg_p9nYqwfQdc9cHqUhtxK4=w869-h813-no
 
تاحال بھوکا ہوں صاحب،
یادش بخیر آخری دفعہ ( اس دفعہ بھی) سگریٹ سے ہی لطف اندوزی فرمائی تھی۔
وہ اور بات ہے کہ محرمانِ راز اسے مکمل غذا تسلیم کرتے ہیں۔
کیوں محمد وارث بھائی؟
 
Top