آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

شزہ مغل

محفلین
کل آلو بریانی بنائی تھی
11692695_678752842257913_1140100599802432878_n.jpg
توبہ ہے یار مزے مزے کی چیزیں بناتی ہو۔ خود ہی کھاتی ہو۔ ہمیں تصویریں دکھاتی ہو۔ ہمارے منہ میں پانی آجاتا ہے۔
 

x boy

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ۔۔۔۔
سبزیاں اور چاول کافی دنوں کے بعد آج کھانے کو ملا ہے
بہت مزا آیا،،،
ابھی ابھی 5 منٹ قبل ایک شاندار کافی پی ہے جسمیں دوچمچ نیسکوئک بھی ملایا تھا
دودھ ، کافی، اور نیسکوئک زبردست کمبینیشن ، آپ لوگ بھی ٹرائی کریں،
 

شزہ مغل

محفلین
میں نے اپنی سہیلی کے گھر اس کے جڑواں بھتیجوں کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائی کھائی اور کولڈ ڈرنک پی۔
ابھی چند منٹ پہلے ایک گلاس پانی پیا
 

x boy

محفلین
الحمدللہ
تین دیسی چپاتی
نہاری
دہی تڑکا

آج کل دوپہر کا کھانا چار بجے کھاتا ہوں ڈیڑھ بجے دوپہر سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک ایکسر سائز کرتا ہوں تاکہ صحت مند رہوں،،
قریبا ایک گھنٹہ کارڈیو اور پیٹ اور کمر کے لئے اس کے بعد ایک گھنٹہ باڈی بلڈنگ،،، الحمدللہ
 

کاظمی بابا

محفلین
ابھی گارلک بریڈ کھائی ہے، اسی فورم سے ترکیب دیکھ کر منہ میں پانی بھر آیا۔ بیگم سے فرمائش کر کے بنوائی ۔ ۔ ۔
بہت مزہ آیا۔ چھوٹے بیٹے نے بھی ساتھ کھائی ۔ ۔ ۔
 

x boy

محفلین
الحمدللہ
دو عدد کیلے
ایک چھوٹا ملباری پراٹھا اور چائے
یہ تھا میرا لنچ ،،، آج کل لنچ اسی طرح کا لنچ ہورہا ہے
 
Top