آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
red-film-455132066.jpg

6/10
فلم بس ٹھیک ہے باقی کہانی میں دم نہیں
 
شہزاد وحید

محفلین
Great Teacher Onizuka نامی ایک جاپانی سیریز ختم کی۔ کُل 43 اقساط ہے۔ کہانی کا مرکزی کردار ایک ایسا شخص ہے جو دوغلی شخصیت کا حامل ہے یعنی ایک طرف تو ایک خطرناک گینگسٹر ہے اور دوسری طرف سکول ٹیچر ہے۔ اور اپنے سٹوڈنٹس اور دنیا کو اپنے منفرد انداز میں سبق سکھاتا ہے۔ یہ سیریز Death Note اور Fullmetal Alchemist جیسی زبردست تو نہیں لیکن کافی اچھی ہے۔

GTO_manga.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
شہزاد ہمت ہے، 43 اقساط کتنے عرصے میں دیکھی ہیں

میرے حساب سے تو یہ چھوٹی سیریز ہے۔ Fullmetal Alchemist کی 53 اقساط ہیں اور Naruto نامی سیریز کی 220 ہیں اور Bleach نامی سیریز کی 500 کے قریب ہونے والی ہیں۔ چلو اب بس کرتا ہوں آپ یہ نہ سمجھو کہ شوخا ہی ہو گیا ہے۔
 
mfdarvesh

بہت خوب،ٹائم کا اچھا استعمال :) میں تو صرف سوچ ہی سکتاہوں
 
شہزاد وحید

محفلین
بھارتی فلم گزارش دیکھی۔ مرکزی کرداروں میں ریتک روشن اور ایشوریا رائے ہیں۔ یہ ایک شعبدہ باز کی کہانی ہے جو کہ اپنے ایک شعبدے کے دوران اپنے دشمن کی سازش کا شکار ہو کر ساری عمر کے لیئے مفلوج ہو جاتا ہے اور آخر کار 12 سال بعد ایسی مفلوج زندگی سے تنگ آکر عدالت میں اپنی زندگی ختم کرنے کے لیئے درخواست درج کروا دیتا ہے۔ یہ فلم The Prestige کے پائے کی تو نہیں لیکن پھر بھی کافی اچھی فلم ہے۔ بس سٹوری کی آپٹیمل یوٹیلائزیشن نہیں کی گئی۔ ریتک روشن اور ایشوریا کی اداکاری کی وجہ سے میں اس فلم کو آٹھ پر ریٹ کیا ہے۔

Guzaarish-640x480.jpg
 
وجی

لائبریرین
Ip Man
9/10

Ip Man 2
8.5/10

یہ فلم ونگ چن (چینی مارشل آرٹ) کے ماسٹر یپ مین کی زندگی پر بنی ہے
یہ مشہور زمانہ بروس لی کے ماسٹر بھی تھے
 
میم نون

محفلین
فلم اس احتتام ہفتہ کو Harry Potter and deathly hallows دیکھی
اس سے پچھلے ہفتے کو سمندر اور بحری جہازوں پر ایک ڈاکومنٹری دیکھی، دوسری انٹرسٹنگ چیزوں کے علاوہ ان محرقات کے بارے میں بھی بتایا گیا تھا جو کہ ٹائی ٹانک کے حادثے کا سبب بنے۔
 
ہیری پوٹر اگر کسی نزدیکی سینما میں لگی تو وہاں دیکھ لوں گا ورنہ پھر ڈی وی ڈی آنے کا انتظار۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top