StreetDance 3D دیکھی۔ ڈانس مووی ہے۔ سٹوری کو چھوڑو، ڈانس موو بہت زبردست ہیں پوری فلم میں۔ ان کو ایسا اچھلتے کودتے دیکھ کر اپنے جسم میں انرجی بھر جاتی ہے۔
Knock Out دیکھی۔ ویسے تویہ انگریزی فلم فون بوتھ کی طرز پر بنی ہوئی فلم ہے لیکن پھر بھی میں اسے ایک بہت اچھی فلم کہوں گا۔ فون بوتھ میں پھنسے ہوئے آدمی کا کردار عرفان خان نے ادا کیا ہے اور عرفان خان جو کہ ایک انڈین سیاست دان کا آدمی ہے فلم کے آخر میں اس سیاست دان کا بتیس ہزار کروڑ روپیہ سوِس بینک اکاؤنٹ سے واپس انڈین گورنمنٹ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیتا ہے اور ساری عوام خوش ہو جاتی ہے۔ اس منظر کو کافی جذباتی انداز میں دکھایا گیا ہے۔ کُل ملا کر اچھی فلم ہے۔
Jhootha Hi Sahi دیکھی۔ اچھی کامیڈی رومانٹک مووی ہے۔ خاص طور پر کچھ کامیڈی سین مزیدار قسم کے ہیں۔ اور اس فلم میں جان ابراہیم صاحب نے ڈولے شولے دکھانے سے پرہیز کیا ہے اور ایک بوکھلائے ہوئے کنوارے کا کردار ادا کیا ہے۔
Inception دیکھی۔ بہت ہی یونیک آئیڈیا پر بنائی گئی فلم ہے اور سپیشل ایفیکٹس لگانے والوں نے تو کمال کر دیا ہے۔ یہ ایک ایسے چور کی کہانی ہے جو دوسروں کے خواب میں جا کر ان کے راز چراتا ہے۔