شہزاد وحید
محفلین
Source Code دیکھی. عمدہ فلم ہے. ایک غیر حقیقی سائینس فکشن. جس میں ٹائم ٹریول کو ایک نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے. ایک سولجر کو ایک بم بلاسٹ سے تباہ شدہ ٹرین میں بھیجا جاتا ہے لیکن ٹرین کے تباہ ہونے سے صرف آٹھ منٹ پہلے یعنی ماضی میں. تاکہ وہ پتہ چلا سکے کہ بم رکھنے والا کون تھا اور جب اس بم رکھنے والے کا پتہ چل جائے تو مستقبل میں اسے بم دھماکے کرنے سے روکا جا سکے. وہ سولجر کئی بار ناکام رہتا ہے لیکن آخر کامیاب ہو ہی جاتا ہے. ہر بار جب وہ ماضی میں جاتا ہے تو اسے نئے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. یہ نئے حالات چاہے جو بھی ہیں اس سے ماضی نہیں بدلتا یہ صرف ایک کمپیوٹر پراگرام ہے اور اس کا مقصد صرف مستقبل میں پیش آنے والی مشکلات کا پتہ چلانا ہے. لیکن وہ سولجر اس مقصد سے بڑھ کر اپنا ایک مقصد بھی پورا کر جاتا ہے اور اس پرگرام کے خالق کے نظریات غلط ثابت کر دیتا ہے. اس فلم کے ایفیکٹس Inception جیسے تو نہیں لیکن آئیڈیا بہرحال ٹکر کا ہے.