آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
There will be Blood

There_will_be_blood.jpg

بہترین اداکاری اور اچھی کہانی اس فلم کے بارے میں اور کیا لکھا جائے
دینئل دے لوئیز کی بہترین اداکاری جس پر اسے اوسکر ملا تھا ۔
 
شہزاد وحید

محفلین
The Cement Garden دیکھی. اچھی ڈرامہ فلم ہے. کہانی کا اقتباس ایک ناول سے لیا گیا ہے بلکہ پوری فلم کی کہانی ہی ناول کی کہانی پر مبنی ہے اور کہانی کو صحیح فلما لینا دراصل فلم کی کامیابی کا سبب بنتی ہے.

51KTSE86HHL._SL500_AA300_.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
Aarakshan دیکھی. اس فلم کے لئیے اگر زبردست کا لفظ استعمال کیا جائے تو غلط نہ ہوگا. بہترین فلم ہے. تعلیم کو آج جس طرح سے کارپوریٹ انڈسٹری بنا دیا گیا ہے اس سسٹم کے منہ پر طماچہ ہے یہ فلم.

Aarakshan.jpg
 
عثمان

محفلین
Transsiberian دیکھی۔ متوسط درجہ کا تھرل ہے۔ ایک امریکی جوڑا بیجنگ سے ماسکو براستہ سائبیریا ایک ہفتہ سفر کرنے والی ٹرین پر سوار ہوتا ہے۔ راستے میں رشین ڈرگ مافیا سے واسطہ پڑ جاتا ہے۔ فلم ظاہر ہے امریکی آنکھ سے فلمائی گئی ہے اور روسیوں کے خلاف حد سے زیادہ سٹیریو ٹائپس پر انحصار کیا گیا ہے۔

Transsiberianposter08.jpg
 
وجی

لائبریرین
Fire in Babylon
یہ ڈاکیومنٹری فلم ویسٹ انڈیز کی کرکٹ کے زوال سے عروج تک ہی ہے جہاں انہیں "کالی آندھی" کہا جاتا تھا
اور انکے کئے کھلاڑیوں کو بھی بہت سے مختلف نام دیئے گئے تھے
 
شہزاد وحید

محفلین
Fast Five دیکھی. یار ڈرامہ فلموں میں لاکھ اداکاری کے جوہر بھرے پڑے ہوں لیکن ایکشن فلم کا اپنا ہی ایک مزہ اور وہ بھی جب ایک اچھی ایکشن فلم ہوں.

Fast_Five_poster.jpg
 
وجی

لائبریرین
Fast Five 8/10
اچھی فلم لگی اور ایکشن بھی کافی اچھا تھا

Pirates of the Caribbean: On Stranger Tides 7/10
کیپٹن جیگ کی اداکاری پہلی فلموں کی طرح اچھی لگی مگر اسٹوری کچھ عجیب لگی اصل میں بلیک پرل ہی کو کچھ تبدیلیوں کے ساتھ بلیگ بیئرڈ کی کشتی بنادیا
جو لوگ پچھلی تینوں فلمیں دیکھ چکے ہیں وہ اچھی طرح بتاسکتے ہیں کہ وہ کشتی بلیک پرل ہی تھی
خیر فلم کا ڈائیریکشن نئے ڈائیریکٹر نے دی ہے اور اسی وجہ سے کچھ فلم میں کچھ تبدیلی نظر آرہی ہے
 
شاید نئے ڈائریکٹر کی وجہ سے فلم کو لوگوں نے زیادہ پسند نہیں کیا. اور سٹوری کے بارے یہ کہ اگر یہ فلم سیریز کا حصہ نہ ہوتی تو اتنی کامیاب نہ ٹھہرتی. پچھلی کہانی سے منسلک ہونے کی وجہ سے اور پانویں فلم کی آمد کی اطلاع نے اس فلم کی دلچسپی کو ضائع ہونے نہیں دیا.
 
شہزاد وحید

محفلین
In America دیکھی. کافی سلو پیس کی فلم ہے لیکن پھر بھی دلچسپ ہے. ایک مختصر آئرش فیملی کی کہانی ہے جو امریکہ میں شفٹ ہو کر اپنے شب و روز گزارنا شروع کرتی ہے.

In_America_movie.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
A History of Violence دیکھی. اپنے نام کی طرح واقعی اس میں وائلنس حد سے زیادہ بھرا پڑا ہے. کمزور دل حضرات تو اسے بلکل دیکھنے سے گریز کریں. بظاہر ایک سادہ لوح انسان لیکن درحقیقت ماضی کا ایک سیریل کلر، اس کا ماضی اس کے حالیہ پر سکون زندگی میں آڑے آ جاتا ہے.

History_of_violence.jpg
 
عثمان

محفلین
یار فلمیں کہاں سے ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھتے ہو؟
میں تو پہلے لائیو سٹریمنگ کرتا تھا۔ اب وہاں سے سپائی وئیرز کی آمد ہوگئی تو چھوڑ دی۔ بڑے دن ہوگئے کوئی فلم نہیں دیکھی۔ سائٹ ایسی ہو کہ فلم دھڑا دھڑ ڈاؤن لوڈ ہو۔
 
نئی فلموں کے لیئے

اور پرانی فلموں کے لیئے (نئی بھی مل جاتی ہیں)
 
شہزاد وحید

محفلین
Thor دیکھی. کافی فلمی سی فلم ہے. ایک لمبا تڑنگا جاندار شاندار خوبصورت قسم کا بھورا ہیرو، سونے پہ سہاگا یہ کہ دوسری دنیا سے آیا ہوا اور جناتی طاقتوں سے لبریز، زمینی نوخیز حسینہ کی گاڑی سے دو بار ٹکر، کچھ ہی لمحوں میں پیار ویار، نوخیز حسینہ کی اس بھی زیادہ نوخیز ریسرچ اسسٹنٹ، جنابِ ہیرو کی کچھ شاندار قسم کی فائیٹ اور آخر پر ایک سالڈ قسم کی قربانی یعنی اپنی دنیا میں لوٹ جانا بیچاری حسینہ کو منتظر چھوڑ کر لیکن یہ ضروری ہےکیونکہ آخر پارٹ ٹُو بھی تو بنانا ہے فلم کا.
فلم میں کمپیوٹر گرافکس کا حد درجہ استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے فلم کچھ آرٹیفشل لگتی ہے لیکن خیر پچپن میں الف لیلہ کا ہیرو سند باد جہازی اپنی تلوار سے بجلیاں نکال کر بلکہ چھوڑ کر جو گرافکس کا کمال دکھاتا تھا اس سے تو بہتر ہی گرافکس ہیں اس فلم میں. اب Avatar جیسی گرافکس ہر کوئی افورڈ تو نہیں نہ کر سکتا. فلم کے ساتھ مسلئہ یہ ہے کہ بیچاری نے دو یا تین گھنٹوں میں ختم ہونا ہوتا ہے حالانکہ بعض کہانیوں کی طوالت ہی ان کا حسن ہوتا ہے. یہ فلم بھی ایسی ہی کہانی کی حامل ہے یا حاملہ ہے. :grin:

Thor_poster.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
Water for Elephants دیکھی. اس فلم کی کہانی ایک ناول سے اخذ کی گئی جس کا نام بھی Water for Elephants ہی ہے. کہانی ایک یونیورسٹی گریجویٹ کی ہے جو ایک حادثے میں اپنے والدین کو کھو دیتا ہے اور اسے پتہ چلتا ہے کہ اس کے والدین نے اس کے لئیے کچھ نہیں چھوڑا، گھر بھی نہیں. قسمت اسے ایک سرکس کا حصہ بننے کا موقع دیتی ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں سے اپنا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور اس کی زندگی پھر ایک نیا موڑ لیتی ہے جب اسے سرکس کے مالک کی زوجہ ماجدہ سے محبت ہو جاتی ہے. :)

Water_for_Elephants_Poster.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
Transsiberian دیکھی۔ متوسط درجہ کا تھرل ہے۔ ایک امریکی جوڑا بیجنگ سے ماسکو براستہ سائبیریا ایک ہفتہ سفر کرنے والی ٹرین پر سوار ہوتا ہے۔ راستے میں رشین ڈرگ مافیا سے واسطہ پڑ جاتا ہے۔ فلم ظاہر ہے امریکی آنکھ سے فلمائی گئی ہے اور روسیوں کے خلاف حد سے زیادہ سٹیریو ٹائپس پر انحصار کیا گیا ہے۔

Transsiberianposter08.jpg

میں بھی دیکھ لی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top