دا بورن سیریز کی پہلی The Bourne Identity اور دوسری فلم The Bourne Supremacy دیکھی۔ شاندار فلم ہے۔
مارک ویلبرگ اور کرسچین بیل کی فلم ’’دا فائٹر‘‘ دیکھی۔ مجھے تو یہ فلم بے حد پسند آئی۔
اگرچہ باکسنگ کے موضوع پر پہلے بھی فلمیں بن چکی ہیں لیکن اگرآپ اس حوالے سے ایک عدد اور اچھی فلم دیکھنا چاہتے ہیں تو دا فائٹر ضرور دیکھیے۔
یہ فلم ایک سچی کہانی پر مبنی ہے جو دو باکسر بھائیوں کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم کے لیے مارک ویلبرگ نے تین سال باقاعدہ باکسنگ سیکھی اوراس سے بھی بڑھ کر کرسچین بیل نے ساٹھ پونڈ کے قریب اپنا وزن کم کر کے خود کو اس رول میں ڈھالا۔ یہ کیریکٹر کرنے پر کرسچین بیل کو آسکر ایوارڈ بھی دیا گیا۔
اس فلم میں فلمائی گئی فائٹس کی اوریجنل ویڈیوز بھی یو ٹیوب پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
جب معلوم ہے کہ بھارتی میڈیا خون جلاتا ہے تو بچارے پاکستانی عوام اسی انٹرٹینمنٹ میڈیا کے دیوانے ہوکر اپنے پاک خون کو رضا ورغبت سے جلا لینے پر اتنے اتاولے کیوں ہوتے ہیں پھر۔؟بہرحال یہ فلم اس کے بیمار ذہن کی عکاسی کرتی ہے۔ ٹھیک ہے بیٹا بھارت، تمھارے پاس میڈیا ہے تم حقائق کو جس قدر مسخ اور بدلی صورت میں دکھانا چاہو دکھا سکتے ہو لیکن کب تک چھپا سکو گے سچ کو۔ اور بیٹا پنکج کپور ایسی فضول کہانی والی فلم بنانی تھی تو سلمان خان کو ہیرو لینا تھا، اب پِٹ گئی نا تمھاری فلم اور اوپر سے سونم کپور کی اداکاری کو بھی ضائع کیا تم نے۔ ۔۔۔۔۔۔۔
جی بلکل ٹھیک کہ رہے ہیں اور ٹھیک اس فلم کے بعد انکی مشہور فلم بیٹ مین بیگینز Batman Begins آئی تھی اور اس فلم کے لیئے انہوں نے کافی وزن بڑھایا تھاکرسچین بیل میرے بھی پسندیدہ اداکار ہیں۔ ان کی ایک اور فلم The Machinist ڈاؤن لوڈ کر لی ہے دیکھنی باقی ہے۔ اس فلم کے لیے انھوں نے دا فائٹر سے بھی زیادہ وزن کم کیا گیا۔ کیریکٹر کو نبھانے کے لیے اپنی ایسی حالت شاید ہی کسی نے بنائی ہو۔
جب معلوم ہے کہ بھارتی میڈیا خون جلاتا ہے تو بچارے پاکستانی عوام اسی انٹرٹینمنٹ میڈیا کے دیوانے ہوکر اپنے پاک خون کو رضا ورغبت سے جلا لینے پر اتنے اتاولے کیوں ہوتے ہیں پھر۔؟
Taken دیکھنے کا ارادہ ہے۔ شہزاد بھائی آپ نے دیکھی ہے؟