شہزاد وحید
محفلین
U-571 دیکھی۔ جنگ عظیم دوئم کے دوران کچھ امریکی بحری فوجی یہ منصوبہ بناتے ہیں کہ جرمن سپاہیوں کا بھیس بدل کر کسی جرمن آبدوز پر قبضہ کیا جائے اور جرمنز کی کوڈ بھجنے والی مشین پر قبضہ کیا جائے تاکہ جرمنز کے آئندہ منصوبوں کا پتہ چلایا جا سکے۔ یہ کام اس طرح کیا جانا تھا کہ جرمنز کو اس بات کا علم نہ ہو سکے تاکہ وہ اپنا کوڈ بھجنے کا طریقہ نہ بدل لیں۔ وہ امریکی فوجی ایک جرمن آبدوز پر قبضہ تو کر لیتے ہیں لیکن ان کی اپنی آبدوز تباہ ہو جاتی ہے اور پھر مجبورا انہیں اسی جرمن آبدوز میں پناہ لینا پڑتی ہے اور پھر ان پر اصل کٹھن مرحلہ آتا ہے کہ کس طرح وہ مدد بلا سکیں اور کس طرح جرمنز کو اس بات کا علم ہونے سے روک سکیں۔