شہزاد وحید
محفلین
Crazy Stupid Love دیکھی۔ فیملی ڈرامہ اور ہیپی اینڈگ والی فلم ہے۔ ایسی فلم کسی کو ناپسند نہیں آتی کیونکہ کہیں کہیں ایسے مسائل لوگوں کی اپنی زندگی میں بھی ہوتے ہیں اور کردار کی صورت میں خود کو دیکھتے ہیں۔
ہیری پوٹر اور لارڈز آف دی رنگز دیکھنے کی کبھی ہمت ہی نہیں ہوئی۔
لارڈ آف دی رنگز کے سلسلے کی پہلی فلم آدھی دیکھ کر بند کردی۔ اس سے بکواس فلم شائد ہی کبھی دیکھی ہو۔
ہیری پوٹر کا بھی پہلا حصہ ہی بمشکل دیکھا ہے۔
میرا خیال ہے فینٹسی میرا ٹیئسٹ ہی نہیں۔
لارڈ آف دی رنگز کی پہلی فلم کے ساتھ میں نے بھی کچھ ایسا ہی سلوک کیا تھا۔ لیکن اس فلم کی تیسرا حصہ "دا ریٹرن آف دی کنگ" واقعی زبردست ہے۔ جبکہ ہیری پوٹر کی ساری سیریز ہی میرے لیئے بہت ولولہ انگیز رہی۔ بیٹ مین، ڈارک نائٹ، سپائڈر میں وغیرہ بھی تو فینٹسی ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟
The Hangover Part II دیکھی۔ اس فلم کی بری بات ہے کہ اس میں بلکل پہلے حصے والی سٹوری دوہرائی گئی ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اس میں کچھ بہت ہی زبردست کامیڈی مناظر ہیں۔ کہانی کچھ یوں ہے (جو کہ پہلے حصے کی بھی کہانی ہے) چار دوست اپنے سب سے بیوقوف دوست کی بیوقوفی کی وجہ سے انتہائی نشے والی شراب پی لیتے ہیں اور اپنا آپا کھو بیٹھے ہیں۔ ساری رات ہنگامہ کرتے رہتے ہیں اور پھر اگلے دن ایک اجنبی جگہ پر ہوش میں آتے ہیں لیکن تب تک بہت کچھ چکا ہے اور انہیں کچھ بھی یاد نہیں۔ اور ان کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ آخر یہ ہو کیا رہا ہے۔دونوں بار فلم کی شروعات وہاں سے ہوتی ہے جہاں وہ یہ جاننے اور یاد کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں کہ ہم یہاں پہنچے کیسے۔ پہلی اور دوسری فلم کا موازنہ کیا جائے تو پہلی زیادہ سالڈ کامیڈی فلم تھی۔ پہلی فلم امریکی شہر لاس ویگاز میں فلمائی گئی تھی جبکہ کہ دوسری تھائی لینڈ کے شہر بینگ کاک میں۔ یاد رہے کہ دونوں آر ریٹڈ فلمز ہیں۔ ؛)
اس فلم کا ابھی تک صرف ڈی وی ڈی ورژن آیا ہے ابھی بلو رے نہیں آیا
آپ نے کس فارمیٹ میں دیکھی ہے
Leon The Professional
کافی اچھی فلم ہے
السلام علیکم ، شہزاد بھائی اگر کوئی ایسی فلم یا ڈاکیومینٹری آپ کی نظر سے گزری ہو جو معذور افراد سے متعلق یا ان کی زندگی سے متعلق ہو تو ضرور بتائیے گا ۔ شکریہ
Top 9 Documentaries about People with Disabilities
http://www.amazon.com/Top-Documentaries-about-People-Disabilities/lm/R3KJXT5WASFGFC
Movies about People With Disabilities
http://www.amazon.com/Movies-about-People-With-Disabilities/lm/11LFXYLRSRZZJ
My Left Footالسلام علیکم ، شہزاد بھائی اگر کوئی ایسی فلم یا ڈاکیومینٹری آپ کی نظر سے گزری ہو جو معذور افراد سے متعلق یا ان کی زندگی سے متعلق ہو تو ضرور بتائیے گا ۔ شکریہ
My Left Foot
Christy Brown کی زندگی پر بنائی گئی فلم ہے جس کا نام انکےاپنی لکھی گئی سوانح عمری کا نام تھا
Daniel Day-Lewis نے کرسٹی براؤن کا کردار ادا کیا ہے جس پر انکو بہترین اداکاری کا آسکر ایوارڈ ملا تھا