Twilight سیریز کی پہلی تین فلمیں
Twilight اور
New Moon اور
Eclipse دیکھیں۔ سیریز کُل چار فلموں پر مشتمل ہے جن میں سے تین بلترتیب 2008، 2009 اور 2010 میں آ چکی ہیں جبکہ چوتھا حصہ
Breaking Dawn - Part 1 اٹھارہ اکتوبر 2011 کو ریلیز ہوگا اور جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ چوتھے حصے کو پارٹس میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
کچھ فلمیں ناکام ٹھہرتی ہیں، کچھ کامیاب ٹھہرتی ہیں، کچھ مشہور ہو جاتی ہیں اور کچھ تاریخ بناتی ہیں۔ لیکن بہت کم ایسی فلمیں ہوتی ہیں جو پانچویں کیٹاگری میں جگہ بناتی ہیں یعنی بدنام۔ بدنام سے مراد ہے کہ بزنس تو ریکارڈ بریکنگ کرتی ہیں لیکن ہر کوئی اس فلم کی برائی کرتا نظر آتا ہے۔ Twiligh سیریز کی تمام فلموں کو کرٹکس نے بھی ناپسند قرار دیا ہے اور لوگ بھی اسے نامعقول فلم سمجھتے ہیں لیکن اس کے باوجود اپنی ہر ریلیز کے ساتھ یہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہے اور بھرپور بزنس کرتی ہے۔ اس فلم کی کہانی
Stephenie Meyer کے ناول
Twilight سے اخذ کی گئی ہے اور چونکہ یورپ اور امریکہ میں کتب پڑھنے کا رجحان زیادہ سے اس لئیے لوگ عام طور ناول کی کہانی سے واقف ہوتے ہیں اور فلم کی کہانی اور ناول کی کہانی کی تقابلی جائزہ لیتے نظر آتے ہیں۔ اس فلم کی منفی مقبولیت کا سدباب شاید یہ بھی ہو سکتا ہے لوگ سمجھتے ہیں کے فلم والوں نے ناول کی کہانی سے انصاف نہیں کیا لیکن بہرحال ناول بھی مثالی مثبت شہرت نہیں رکھتا تو بس دوسری وجہ یہ سمجھ آتی ہے کہ جب ہر کوئی اس اس فلم کی برائی کر رہا تو ہمیں بھی کرنی چاہیے والا فارمولا عمل میں نظر آتا ہے۔ ایسی منفی شہرت سے فلم بین کا ذہن فلم دیکھنے سے پہلے ہی سیٹ ہو جاتا ہے اور پھر اسے فلم کی چھوٹی چھوٹی خامیاں بھی ڈائریکشن اور اداکاری کی تاحیات توہین نظر آتی ہے۔
بہرحال اس ساری منفی شہرت سے قطع نظر میں نے یہ چھ گھنٹے کی فلم (دو دو گھنٹے کی ہر ایک) ایک دن کی دو نشستوں میں دیکھ ڈالی اور ظاہری بات ہے میری دلچسپی برقرار رہی تبھی میں نے یہ حرکت کی۔ کہانی کی مرکزی کردار "بیلا سوان" کا کردار 21 سالہ اداکارہ
Kristen Stewart نے نبھایا ہے جو کہ اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے کافی مقبول ہو چکی ہیں اور مقبولیت میں کسی طرح اپنی ہم عصروں
Emma Watson اور
Emma Roberts سے کم نہیں۔ بیلا سوان ایک خون چوس یعنی عرف عام میں ویمپائر کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے اور پھر اس کی زندگی میں طوفان آجاتے ہیں۔ بیلا خود بھی اپنی زندگی ختم کر کے ویمپائر بننا چاہتی ہے لیکن الجھنیں بھڑتی جا رہی ہیں اور اسے اپنے جانی دشمنوں سے نجات حاصل کرنی ہے۔ فلم کی سب سے خاص بات اس کا عام ویمپائر سٹوریز سے ہٹ کر ہونا اور بیلا سوان اور ایڈورڈ کلن (
Robert Pattinson) کے درمیان انتہائی خوبصورت کیمسٹری ہے۔