حسیب نذیر گِل
محفلین
میں نے بھی دیکھ رکھی ہے The Prestige کرسٹیان بیل کی اداکاری کمال کی ہے
اچھی ہےگرین زون Green Zone
7/10
فلم عراق پر ہے کچھ حقیقت پر مبنی ہے مگر سی آئی اے کا کردار اچھا دیکھانےکی کوشش کی گئی ہے
فلم کے مین رول میں Matt Damon ہیں جو کہ اس فوجی ٹیم کا کپتان ہیں جس کا کام Weapons of Mass Destruction دھونڈنے کا ہے
مگر جب بھی وہ کسی بھی بتائی گئی جگہ پر جاتے ہیں تو انکو کچھ نہیں ملتا جس پر وہ اپنی انٹلیجنس ایجنسی کی رپوٹ پر سوال اٹھاتے ہیں
اور انہیں کچھ گڑبڑ نظر آتی ہے
جٹ بھی ہالی وڈ کی فلمیں دیکھ لیتے ہیں؟
مزے کی بات ہے میں انڈین فلمیں دیکھتا ہی نہیںبہت ہی گھٹیا فلم دیکھی
i hate love sotries
چھٹی کا سارا مزاح خراب ہو گیا فلم دیکھ کر-
اس سے پہلے kites دیکھی تھی اور اب یہ دونوں فلموں نے دماغ کے سارے تار ہلا دیئے-
Heat میں نے دیکھی ہے اچھی ہےآج Robert De Niro کی دو فلمیں Everybody's Fine اور Heat دیکھی۔ پہلی والی تو ایک فیملی فلم ہے اور بہت ہی زبردست طریقے سے کہانی کو فلمایا گیا ہے اور دوسری والی اپنے دور کی شاندار گن فایئٹ فلم ہے۔
ایک anime فلم The Girl Who Leapt Through Time بھی دیکھی۔ اس کی سٹوری بھی انوکھی ہے اور مزے کی فلم ہے یہ بھی۔
ٹورنٹ پر مویز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے سب سے بیترین سائٹ kat.ph ہے ۔کمال کی ویب سائٹ ہے میں نے اس سے بہترین ٹورنٹ سائٹ نہیں دیکھی۔اس پر فلم ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے کمنٹس پڑھ لیں تو رزلٹ کا پتا چل جاتا ہےجٹ صاحب آپ شاید ٹورنٹ سے ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں۔ آپ ٹورنٹ کسی trusted سائیٹ سے ڈاؤنلوڈ کیا کریں جیسے کہ demonoid.com یا پھر موویز کی مختلف ویب سائیٹس ہیں جو خود ٹورنٹ سے ڈاؤنلوڈ کر کے اسے پھر مختلف سرورز پر اپلوڈ کر دیتے ہیں جیسے کہ rapidshare, megaupload, hotfile, duckload, movshare, quickupload وغیرہ۔ ان میں سے duckload, movshare, quickupload وغیرہ تو بلکل مفت ہیں۔ یعنی فل سپیڈ پر بنا کسی رکاوٹ کے ڈاؤنلوڈنگ شروع ہو جاتی ہے اور لنک بھی سنگل ہوتا ہے اور کچھ ہی دیر میں مووی کمپیوٹر میں۔ جب کہ اس کے برعکس نئی فلم کے ٹورنٹ کو اتنے leechers لگے ہوتے ہیں کہ فل سپیڈ مشکل سے ہی ملتی ہے۔
ٹورنٹ پر مویز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے سب سے بیترین سائٹ kat.ph ہے ۔کمال کی ویب سائٹ ہے میں نے اس سے بہترین ٹورنٹ سائٹ نہیں دیکھی۔اس پر فلم ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے کمنٹس پڑھ لیں تو رزلٹ کا پتا چل جاتا ہےاوہو وہ فلم سالٹ ہی ہے مجھے غلظ فہمی ہوگئی تھی اور کمنٹس تو میں ضرور پڑتا ہوں۔
بالکل کمال کی ہے
ہاں بالکل ایک ہی سین کو مختلف زاویوں سے دکھایا جاتا ہے اور سپنس سے بھرپور ہےVantage Point
ویسے تو یہ پرانی فلم ہے لیکن دیکھنے کا اتفاق اب ہوا۔ اس کا شمار ان موویز میں کیا جاسکتا ہے جو صرف ایک بار دیکھنے والی ہوتی ہیں۔
کچھ عجیب طریقے کا سسپنس ہے اس میں کہ جب تک پوری مووی دیکھ نہ لی جائے کچھ پلے نہیں پڑنا۔
ایک ہی بات کو کئی مختلف زاویوں سے دکھایا گیا ہے۔
ایم ٹی وی کا رو ڈیز دیکھا کسی نے ؟؟؟؟ شہزاد وحید
اس فلم کے علاوہ آپ یہ ڈاکیومنٹری فلم بھی دیکھ لیںPirates of Silicon Valley کچھ ماہ پہلے دیکھی تھی ۔سٹیو جابز اور بل گیٹس کی ابتدائی زندگی کو احسن انداز میں فلمایا گیا ہے۔ایپل کی ابتدائی زندگی میں دلچسپی رکھنے والے ضرور دیکھیں۔
اور اگر دیکھ چکے ھیں تو کیسی لگی؟
شکریہ۔میں ابھی ٹورنٹ پر تلاش کرتا ہوںاس فلم کے علاوہ آپ یہ ڈاکیومنٹری فلم بھی دیکھ لیں
The Triumph of the Nerds
تین حصوں میں ہے جس میں اصل اور پوری کہانی دیکھنے کو ملے گی آپکو
میں بھی بس اس کے صاف پرنٹ کا انتظار کر رہا ہوں پر دیکھوں گاThe Girl with the Dragon Tattoo دیکھی۔ اس فلم کی کہانی اسی نام کے ایک سویڈش ناول سے اخذ کی گئی ہے۔ کافی پراسرار کہانی ہے، ایک صحافی کو چالیس سال سے گمشدہ ایک لڑکی کی تلاش کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے جسے وہ ایک بیمار ذہن کمپیوٹر ہیکر کی مدد سے ڈھونڈ نکلاتا ہے۔ اس کمپیوٹر ہیکر کی بھی اپنی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ صحافی کا کردار Daniel Craig نے نبھایا ہے، ویسے اس قسم کے کردار Leonardo DiCaprio پر زیادہ ججتے ہیں لیکن Daniel Craig نے بھی عمدگی سے کردار نبھایا ہے۔ اس ناول پر 2009 میں سویڈش میں بھی ایک فلم (The Girl with the Dragon Tattoo) بن چکی ہے جو کہ خاصی مقبول ہے اور اس کے بعد سویڈش میں ہی اس فلم کے دو سیکول (The Girl Who Played with Fire اور The Girl Who Kicked the Hornets' Nest)بھی آچکے ہیں۔ ان سویڈش فلموں کے انگلش ڈبڈ ورژنز بھی موجود ہیں لیکن جب میں نے انہیں دیکھنے کا ارادہ کیا تو پتہ چلا کہ یہ فلمیں ہالی وڈ میں بھی بنائی جا رہی ہیں تو پھر میں نے ہالی وڈ فلم کا انتظار کرنا مناسب سمجھا۔ اس سلسلے کی پہلی فلم ہالی وڈ میں بن کر ریلیز ہو چکی اور جو میں نے دیکھ بھی لی اور باقی دو فلموں کے بارے میں ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
میں بھی بس اس کے صاف پرنٹ کا انتظار کر رہا ہوں پر دیکھوں گا
چلیں ڈاؤنلوڈ کر لیتا ہوں میں نے کونسا خریدنی ہےپرنٹ ٹھیک ہی تھا اسی لیے دیکھ لی۔
ویسے ایک بات جو میں نے نوٹ کی ہے شاید آپ نے بھی نوٹ کی ہو کہ انگلش فلموں میں زیادہ تر ایپل کے لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہی دکھایا جاتا ہے البتہ ڈیسک ٹاپ وغیرہ دوسری کمپنیوں کے زیادہ ہوتے ہیں
چلیں ڈاؤنلوڈ کر لیتا ہوں میں نے کونسا خریدنی ہے