آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
جب سے یہ فلم ریلیز ہوئی ہے اس وقت سے اسکے اچھے پرنٹ کا انتظار کر رہا تھا۔کل ہی DVDRip پرنٹ ملا اور میں نے اسے ڈاؤنلوڈ کرلیا۔اور اب اسے دیکھ بھی لیا۔باقی Mission Impossible فلموں کی طرح یہ بھی کمال کی فلم تھی خاص کر برج خلیفہ والا منظر تو لاجواب تھا۔اور رہی بات انیل کپور کی تو ایسا لگ رہا تھا کسی بچے کو لالی پاپ دے کر بہلایا گیا ہو۔
مجموعی طور پر ایک لاجواب فلم تھی

اور میں انتظار کر رہا ہوں بلیو رے کا۔ اور پچھلی تین فلموں میں سے مجھے صرف پہلی پسند آئے گی۔
 
اور میں انتظار کر رہا ہوں بلیو رے کا۔ اور پچھلی تین فلموں میں سے مجھے صرف پہلی پسند آئے گی۔
میں تو لیپ ٹاپ پر دیکھ لیتا ہوں اس لیے مجھے بلیو رے کی ضرورت نہیں پڑتی اور ویسے بھی بلیو رے کی ڈاؤنلوڈنگ میں کافی دیر لگ جاتی ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
میں تو لیپ ٹاپ پر دیکھ لیتا ہوں اس لیے مجھے بلیو رے کی ضرورت نہیں پڑتی اور ویسے بھی بلیو رے کی ڈاؤنلوڈنگ میں کافی دیر لگ جاتی ہے۔

بلیو رے اور ڈی وی ڈی ایک ایک ہی سائز کے بھی ہوں یعنی بلیو رے کی اگر چھوٹے سائز میں بھی کنورٹ کر لیا جائے تو پھر بھی بلیو رے کا پرنٹ ڈی وی ڈی سے خاصا کلیر ہوتا ہے میری مراد کرسٹل کلیئر سے ہے۔
 
بلیو رے اور ڈی وی ڈی ایک ایک ہی سائز کے بھی ہوں یعنی بلیو رے کی اگر چھوٹے سائز میں بھی کنورٹ کر لیا جائے تو پھر بھی بلیو رے کا پرنٹ ڈی وی ڈی سے خاصا کلیر ہوتا ہے میری مراد کرسٹل کلیئر سے ہے۔
آپکی بات بالکل ٹھیک ہے۔ایک فائل فارمیٹ ہوتا ہے .mkv آپکو اسکا پتہ ہی ہو گا۔اس فارمیٹ کی فائل سائز میں ناقابلِ یقین حد تک چھوٹی اور رزلٹ میں لاجواب ہوتی ہے۔
ویسے مجھے بھی یہ فلم دوبارہ دیکھنی پڑیگی کیونکہ یہ رزلٹ ٹھیک تھا بہترین نہیں
 
اصل میں فائل فامیٹس کا کوالٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہ فائل فارمیٹس تو متعلقہ سافٹ ویئر یا ڈیوائس میں رن ہونے کے لیئے تیار کی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر mov فائل ایپل کوئیک ٹائم میں رن ہوتی ہے اور vob فائل ڈی وی پلیئرز میں رن ہونے کے لیئے تیار کی گئی تھی۔ یہ فائل فارمیٹس ایک طرح کی کنٹینرز ہوتی ہیں جس میں مختلف کوڈیکس ہوتے ہیں۔ کچھ پرانے کوڈیکس کے نام mpg اور mpg2 ہیں جو وی سی ڈی اور ڈی وی ڈی فائلز میں استعمال کیئے جاتے ہیں۔ ڈی وی ڈی کے معاملے میں بِٹ ریٹ چونکہ زیادہ ہوتا ہے اس لیئے کوالٹی بہتر ہوتی ہیں۔ اس کے بعد کچھ نئے کوڈیکس متعارف کروائے گئے جیسے کہ divx اور xvid۔ اس کوڈیکس کی مدد سے کم سائز میں بھی بہتر رزلٹ ممکن ہو سکا۔ ان کوڈیکس کو زیادہ تر avi کنٹینر میں قید کیا جاتا ہے۔ اسے کے بعد پھر مزید ایڈوانسڈ کوڈیکس متعارف کروائے گئے جیسا کہ avc, h264, x264 وغیرہ۔ ان کوڈیکس کی مدد سے مزید کم سائز میں بھی مزید بہتر کوالٹی ممکن ہو سکی۔ ان کوڈیکس کو زیادہ تر mkv اور mp4 کنٹینرز میں قید کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہائی کوالٹی ویڈیوز مثال کے طور پر 720p اور 1080p متعارف کروا دی گئی تو ایڈانسڈ کوڈیک ہونے کے باوجود 1080p مووی کا سائز کم از کم 10جی بی ہوتا ہے۔
 
اصل میں فائل فامیٹس کا کوالٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہ فائل فارمیٹس تو متعلقہ سافٹ ویئر یا ڈیوائس میں رن ہونے کے لیئے تیار کی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر mov فائل ایپل کوئیک ٹائم میں رن ہوتی ہے اور vob فائل ڈی وی پلیئرز میں رن ہونے کے لیئے تیار کی گئی تھی۔ یہ فائل فارمیٹس ایک طرح کی کنٹینرز ہوتی ہیں جس میں مختلف کوڈیکس ہوتے ہیں۔ کچھ پرانے کوڈیکس کے نام mpg اور mpg2 ہیں جو وی سی ڈی اور ڈی وی ڈی فائلز میں استعمال کیئے جاتے ہیں۔ ڈی وی ڈی کے معاملے میں بِٹ ریٹ چونکہ زیادہ ہوتا ہے اس لیئے کوالٹی بہتر ہوتی ہیں۔ اس کے بعد کچھ نئے کوڈیکس متعارف کروائے گئے جیسے کہ divx اور xvid۔ اس کوڈیکس کی مدد سے کم سائز میں بھی بہتر رزلٹ ممکن ہو سکا۔ ان کوڈیکس کو زیادہ تر avi کنٹینر میں قید کیا جاتا ہے۔ اسے کے بعد پھر مزید ایڈوانسڈ کوڈیکس متعارف کروائے گئے جیسا کہ avc, h264, x264 وغیرہ۔ ان کوڈیکس کی مدد سے مزید کم سائز بھی مزید بہتر کوالٹی ممکن ہو سکی۔ ان کوڈیکس کو زیادہ تر mkv اور mp4 کنٹینرز میں قید کیا جاتا ہے۔
ان میں سے بیشتر معلومات کا مجھے علم ہے۔باقی کیلیے شکریہ
 
زبیر مرزا

محفلین
THE+DEVIL'S+ADVOCATE.jpg

شر اور خیر کی جنگ اور ذہنی کشمکش پر مبنی ایک لاجواب فلم- کینؤ ریؤس کی لاجواب اداکاری
منفرد کہانی پر مبنی شہکار کہا جاسکتا ہے اسے
 
THE+DEVIL%27S+ADVOCATE.jpg

شر اور خیر کی جنگ اور ذہنی کشمکش پر مبنی ایک لاجواب فلم- کینؤ ریؤس کی لاجواب اداکاری
منفرد کہانی پر مبنی شہکار کہا جاسکتا ہے اسے
میری نظر سے کافی بار یہ فلم گزر چکی ہے لیکن ابھی تک دیکھ نہیں پایا۔اب کبھی ٹائم نکال کر دیکھوں گا
 
we-bought-a-zoo-poster05.jpg

ایک خوبصورت فیملی فلم ہے۔یہ فلم ایک سچی کہانی پر مبنی ہے۔وہ لوگ جو ڈرامہ اور فیملی ٹائپ موویز پسند کرتےہیں ان کے لیے ایک بہترین چوائس ہے
 
Puss-in-Boots-Poster-9.jpg

ایک مزاحیہ اینی میشن فلم ہے۔ایک بلے کی کہانی ہے جو پہلے چھوٹی موٹی برائیوںمیں ملوث ہوتا ہے لیکن بعد میں اپنے شہر کو ایک بڑی آفت سے بچاتا ہے
 
زبیر مرزا

محفلین
حزن تھا، ملال تھا ،ٹکسس تھا ، صحرا تھا، ککٹس کے پیڑ تھے ، لاجواب اداکاری تھی اور منفرد کہانی تھی
میں اس فلم سے ابھی تک باہر نہیں نکل سکا اگرچہ فلم کل رات کو دیکھی تھی
images
 
ابوشامل

محفلین
حزن تھا، ملال تھا ،ٹکسس تھا ، صحرا تھا، ککٹس کے پیڑ تھے ، لاجواب اداکاری تھی اور منفرد کہانی تھی
میں اس فلم سے ابھی تک باہر نہیں نکل سکا اگرچہ فلم کل رات کو دیکھی تھی
images
ایسی شاہکار فلمیں بہت ہی کم ہوں گی۔ میں تو اس کے سحر میں گرفتار ہو گیا۔ ویسے میں نے بھی یہ دو ہفتے پہلے ہی دیکھی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top