شہزاد وحید
محفلین
یار میں ادھر پھسا ہوں لاہور میں. صبح سے شام ٹرینگ سینٹر میں گزر جاتی ہے. کوئی بات نہیں کل سینما جانے کا پروگرام ہے.
کوئی مولا جٹ ٹائپ فلم دیکھنے کاپروگرام ہے کیا سینما میںیار میں ادھر پھسا ہوں لاہور میں. صبح سے شام ٹرینگ سینٹر میں گزر جاتی ہے. کوئی بات نہیں کل سینما جانے کا پروگرام ہے.
آج کل سینما میں ٹائیٹینک تھری ڈی چل رہی ہے ہو سکتا ہے شہزاد بھائی جوانی کی یادیں تازہ کرنا چاہتے ہوںکوئی مولا جٹ ٹائپ فلم دیکھنے کاپروگرام ہے کیا سینما میں
یہ فلم ایک کتاب The Accidental Billionaires پر مبنی ہے اور لاجواب فلم ہے خصوصاً ان لوگوں کیلیے جو فیس بک کی ابتدا کو جاننا چاہتے ہوں یہ فلم لاجواب ہے میں نے کافی ماہ پہلے دیکھی تھی پھر دیکھنے کا ارادہ ہےThe Social Network
کافی عرصے تک اس فلم کو نظرانداز کیا- مجھے لگتا تھا کہ یہ میرے ٹائپ اور مزاج کی فلم نہ ہوگی
مگر جب فلم دیکھی تو راؤئنڈ کر کر کے دیکھی - تباہ کن ڈائیلاگ ، لاجواب اداکاری اور کہانی نے بے حد متاثر کیا
خوبصورت اور مزاحیہ فلم ہے لیکن pink panther 1 کا کوئی مقابلہ نہیں۔سٹیو مارٹن کی خوبصورت کامیڈی، The Pink Panther 2
میں بھی اس کو دیکھنے کی سوچ رہا تھا۔ اچھا ہوا آپ نے بتا دیا اب نہیں دیکھوں گا
اسی طرح کے نام سے منصوب ایک اور کتاب ہے Accidental Empiresیہ فلم ایک کتاب The Accidental Billionaires پر مبنی ہے اور لاجواب فلم ہے خصوصاً ان لوگوں کیلیے جو فیس بک کی ابتدا کو جاننا چاہتے ہوں یہ فلم لاجواب ہے میں نے کافی ماہ پہلے دیکھی تھی پھر دیکھنے کا ارادہ ہے
ایک اچھی کہانی پر مبنی سیاسی ڈرامہ سنجیدہ فلم - Ryan Gosling کی لاجواب اداکاری اور بارش میں کار میں بیٹھے کر آنسو بہانے والا سین لاجوب تھا -
اور فلم میں گانے We'll Meet Again کی کیا ہی بات ہے
Silence of Lambs ۔۔۔ جوڈی فاسٹر اور انتھنی ہاپ کنز کی ایک شاہکار فلم۔ یہ دو قاتلوں اور ایک زیر تربیت ایف بی آئی ایجنٹ کی زبردست کشمکش کی داستان ہے۔ اس فلم میں مجھے خاص طور پر انتھنی ہاپ کنز کی اداکاری بہت پسند آئی، جنہوں نے ایک ماہر نفسیات سے قاتل کا روپ دھارنے والے ایک مجرم کا کردار ادا کیا ہے، جو اپنے مریضوں اور دیگر کئی افراد کو بھیانک انداز میں قتل کر دینے کے بعد قید کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ جوڈی فاسٹر ایف بی آئی میں ملازمہ ہوتی ہے، جسے ایک نئے سیریل کلر Buffalo Bill کو ڈھونڈنے کا مشن سونپا جاتا ہے، جو مقتولین کو قتل کرنے کے بعد ان کی کھال اتار کر لاش پھینک دیتا ہے۔ اس نئے قاتل کی تلاش کے لیے وہ ہیروئن جاسوسہ یعنی جوڈی زیر حراست ڈاکٹر ڈاکٹر لیکٹر (یعنی ہاپ کنز) کا سہارا لیتی ہے اور یوں ایک شاندار کہانی کا آغاز ہوتا ہے۔
یہ امریکی فلمی تاریخ کی محض دوسری فلم ہے جس نے سرفہرست 5 آسکر ایوارڈز جیتے۔ سائلنس آف لیمبز کے علاوہ سرفہرست 5 اعزازات حاصل کرنے کا اعزاز صرف One flew over the cuckoo's nest کو حاصل ہے۔
لگتا ہے The Notebook دیکھنی ہی پڑے گیاس بندے کی اداکاری کا تو میں بھی قائل ہو گیا ہوں۔ اس کی Drive اور The Ides of March یکے بعد دیگرے دیکھی تھیں، دونوں شاندار تھیں۔ اور The Notebook کا ذکر تو میں ہر بار ہی کرتا ہوں۔