آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
28 اقساط پر مشتمل برطانوی کامیڈی سیریز Coupling دیکھی۔ 2000 سے 2004 تک اسے بی بی سی سے نشر کیا گیا تھا اور یہ سیریز کافی عمدہ ریٹنگز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اس سیریز کے چھ مرکزی کردار ہیں (تین مذکر اور تین مونث) جو روزانہ ایک بار میں ملتے ہیں اور پھر مختلف کامیڈی سچوئیشنز پیدا ہوتی ہیں۔ سیریز کے ڈائلاگز کچھ زیادہ ہی بولڈ ہیں لیکن مجموعی طور پر شاندار کامیڈی سیریز ہے۔

600full-coupling-poster.jpg
 

عثمان

محفلین
Precious2009poster.jpg


کلیریس پریشس جونز : گھریلو تشدد کا شکار سولہ سالہ ایک موٹی سی نیم تعلیم یافتہ لڑکی کی زندگی کے مسائل پر مبنی ایک آسکر ایوارڈ یافتہ ڈرامہ فلم
 
Safe House دیکھی۔فلم میں ایکشن بھی کافی بھرپور تھا اور اوپر سے ڈینزل واشنگٹن اور ریان رنلڈ کی اداکاری بھی کما ل کی تھی()۔ایکشن، تھرلر کے شوقین افراد کیلیے ایک اچھی فلم ہے-
safe-house-movie-poster-01.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
ڈینزل واشنگٹن کی پہلی فلم میں نے Malcolm X دیکھی تھی جو امریکی سیاہ فام کی زندگی اور جدوجہد پر مبنی حقیقی واقعات پر بنائی گئی تھی
اس میں میلکم کا اسلام سے متاثر ہونا اور الحاج ملک الشہباز بننے تک کا سفر بے حد متاثرکُن ہے - اسپائک لی نے اس کی ہدایتکاری بڑی عمدگی سے
کی ہے -
220px-Malcolmxdvdset.jpg
 

عثمان

محفلین
ابھی پچھلے دنوں The Town اور Ocean's eleven دیکھی ہیں۔
دراصل ایک ویب سائٹ کی سبسکرپشن لی ہے۔ اور کئی ڈی وی ڈیز لائن میں لگی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top