آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

افلاطون

محفلین
ہاں جی میں بھی یہی دیکھ رہا ہوں۔ Blood and Sand کی تیرا اقساط دیکھ لی ہیں۔ ابھی ابھی Gods of Arena ڈاؤنلوڈ کی ہے، اور اب Vengeance ڈاؤنلوڈ پر لگانے لگا ہوں۔ لیکن معذرت کے ساتھ یہ کہ Spartacus کا تعارف آپ نے بہت ہی کم بلکہ حقیر الفاظ میں کروایا ہے۔ :)
ساتھ میں یہ بھی تو ہے۔۔:applause:(y)
 
افلاطون

محفلین
Gods of Arina تو قبل از سپارٹاکس کی کہانی ہے۔ blood and sand والے سپارٹاکس (Andy Whitfield)کو کینسر کا عارضہ لاحق ہو گیا تھا اس لیے دوسرا season موخر ہو گیا تھا اور چینل والوں نے سپارٹاکس میں لوگوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے Gods of Arina پیش کیا تھا۔لیکن Andy Whitfield جانبر نہ ہو سکا اور نیا سپارٹاکس ڈھونڈنا پڑا۔
 
زبیر مرزا

محفلین
ایک ایسی ٹی وی سریز جس کا ہر جمعرات کو دس بجے شدت سے انتظار رہتاہے-کلی فورنیا انوسٹیگیش بیورو میں جرائم کی تفتیش ذرامنفردانداز میں کرتے ہیں پیٹرک جین (سائیمن بیکر) جو کہ کنسلٹنٹ ہیں اس میں اور نفسیاتی جزئیات کے ساتھ انتہائی دلچسپ طریقے سے کام کرتے ہیں- پیٹرک کی بیوی اور بیٹی کا قتل ایک معمہ اور تکلیف دہ موضوع ہے ان کے لیے کہ وہ اس سیریل کلر کا کوئی سراغ نہیں پاتے اپنی تمام تر ذہانت
کے باوجود اور اس کرب کے ساتھ جیتے ہیں-

the-mentalist-the-mentalist-8522362-1280-800.jpg
 
شہزاد وحید

یار آپ لوگ امیج لنک وہاں کا دیا کرو جس پر کسی دوسری ویب سائیٹ پر استعمال پر لاک نہ لگا ہو۔مثال کہ طور پر وکی پیڈیا۔ آپ لوگ ایک بار تو امیج لنک یہاں پیسٹ کر دیتے ہو اور دوسری بار یہاں امیج شو نہیں ہوتا اور مراسلہ بھدا لگتا ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
ایک ایسی ٹی وی سریز جس کا ہر جمعرات کو دس بجے شدت سے انتظار رہتاہے-کلی فورنیا انوسٹیگیش بیورو میں جرائم کی تفتیش ذرامنفردانداز میں کرتے ہیں پیٹرک جین (سائیمن بیکر) جو کہ کنسلٹنٹ ہیں اس میں اور نفسیاتی جزئیات کے ساتھ انتہائی دلچسپ طریقے سے کام کرتے ہیں- پیٹرک کی بیوی اور بیٹی کا قتل ایک معمہ اور تکلیف دہ موضوع ہے ان کے لیے کہ وہ اس سیریل کلر ریڈجان کا کوئی سراغ نہیں پاتے اپنی تمام تر ذہانت
کے باوجود اور اس کرب کے ساتھ جیتے ہیں-
The_Mentalist_2008_Intertitle.png

شہزاد وحید

محفلین
The Jacket دیکھی۔ گلف وار کے دوران ایک بچے کے ہاتھوں سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد معجزاتی طور پر بچ جانے والاسٹارک نامی فوجی جوان بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ اسی دوران ایک حادثہ اسے پاگل مجرموں کے ہسپتال پہنچا دیتا ہے جہاں وہ ڈاکٹر تھامس کے تجربات کا نشانہ بنتا ہے۔ اسی تجرباتی حالت میں سٹارک غیر مرئی طور پر اپنے مستقبل میں پہنچ جاتا جہاں وہ اسی حادثے کے ایک کردار سے ملتا ہے جس کی وجہ سے وہ مجرموں کے ہسپتال میں پہنچا تھا۔ سٹارک کو کچھ سمجھ نہیں آتا، وہ ہر طرف سے اور ہر طرح سے الجھنوں میں گرفتار ہے اور پھر وہ مستقبل بدلنے کی ایک چھوٹی سی کوشش کرتا ہے۔ خاصی الجھی فلم ہے، کئی مقامات پر اکتاہٹ کا سبب بھی بن سکتی ہے لیکن مجموعی طور پر اچھی فلم ہے۔

The_Jacket_poster.JPG
 
پچھلے 3،4 دنوں سے انٹرنیٹ استعمال نہیں کر رہا(خرابی آرہی ہے اب بھی دوست کے پاس بیٹھا استعمال کر رہا ہوں) لیکن فلموں پر فل ٹائم دے رہا ہوں۔اب تو کافی ساری دیکھ لی ہیں۔اگلے ایک دو دن میں کافی لمبی لسٹ لکھوں گا یہاں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
Vicky Donor دیکھی۔ وکی ڈاکٹر چڈا کے کلینک میں باقاعدگی سے سپرم ڈونیٹ کرتا ہے تاکہ جو جوڑے والدین نہیں بن سکتے، وکی کے صحت مند سپرم ان کے کام آسکے لیکن خود وکی کی بیگم ماں بننے سے قاصر ہے۔ موضوع تھوڑا سا ماڈرن ہے لیکن اچھی ٹائم پاس مووی ہے۔ :)

220px-Vicky_Donor_Poster.jpg
 
mg-442683.jpg

Daylight Robbery دیکھی۔جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، چند ڈاکوؤں کا ایک گروہ دن ڈہاڑے بینک میں چوری کرتا ہے اور بینک سے نکلنے میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں لیکن اپنے ایک دوست کے مرنے کی وجہ سے بعد میں پکڑے جاتے ہیں۔مینوں ایوں ی لگی
 
four_brothers_font_cover.jpg

Four Brothers دیکھی۔چار بھائی نکل پڑتے ہیں اپنی ماں کے قاتل کا پتہ لگانے اور آخر کار ڈھونڈ ہی لیتے ہیں۔تھوڑا سا جزباتی پن،درمیانہ سا غصہ اور جنون۔
بس درمیانی سی فلم تھی
 
وجی

لائبریرین

زبیر مرزا

محفلین
Vicky Donor دیکھی۔ وکی ڈاکٹر چڈا کے کلینک میں باقاعدگی سے سپرم ڈونیٹ کرتا ہے تاکہ جو جوڑے والدین نہیں بن سکتے، وکی کے صحت مند سپرم ان کے کام آسکے لیکن خود وکی کی بیگم ماں بننے سے قاصر ہے۔ موضوع تھوڑا سا ماڈرن ہے لیکن اچھی ٹائم پاس مووی ہے۔ :)

220px-Vicky_Donor_Poster.jpg
ہمارے ایک کولیگ یہ کام سرانجام دیتے ہیں اور اچھے ( ہم نہیں سمجھتے) پیسے کما لیتے ہیں- ویسے فلم کی ڈی-وی-ڈی کافی دن سے رکھی
ہے اب شاید دیکھ ہی لوں :)
 
تعبیر

محفلین
شکر ہے کوئی بالی ووڈ فلم کا بھی ریویو آیا
بھائی لوگ آپ سب کیا انڈین فلمیں نہیں دیکھتے؟؟؟
مجھے بھی کوئی اچھی فلم بتاؤ مجھے نہیں پسند یہ ہولی ووڈ موویز
 
ہادی

محفلین
شکر ہے کوئی بالی ووڈ فلم کا بھی ریویو آیا
بھائی لوگ آپ سب کیا انڈین فلمیں نہیں دیکھتے؟؟؟
مجھے بھی کوئی اچھی فلم بتاؤ مجھے نہیں پسند یہ ہولی ووڈ موویز
نہیں ہم انڈین فلمیں نہیں دیکھتے۔ کیونکہ یہ دیکھنے کے قابل بھی نہیں ہوتیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top