آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
The Bourne Legacy دیکھی۔ پہلی تین فلموں کے مقابلے میں اتنی خاص نہیں، ایسا لگ رہا تھا کہ زبردستی بؤرن سیریز کا حصہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ کہانی میں کافی جھول تھے امید ہے سیکوئل آئے گا تو کہانی کلیئر ہو گی۔

اس ہفتے کے آخر پر عامر خان کی تلاش دیکھنے کا ارادہ ہے۔۔۔
میں نے پرسوں دیکھی ذرا مزا نہیں آیا۔ میٹ ڈیمن کی اداکاری پہلے فلموں میں جو چھاپ چھوڑ گئی ہے وہ اس اداکار نے پوری نہیں کی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی پچھلی صدی کے موثر ترین دانشوروں میں سے ایک ادوارد سعید کی دستاویزی فلم In Search of Palestine دیکھی ہے۔ اسے بی بی سی کے لیے فلمایا گیا تھا۔ ویسے تو یوٹیوب پر بھی ہے، لیکن میں نے یہاں سے آنلائن دیکھی ہے۔
http://www.aparat.com/v/kCBiE
میں سمجھا ہمارے ابن سعید بھیا پر بنی ہے یہ ڈاکومنٹری :(
 
میں بھی ڈراؤنی فلموں سے حتی الامکان گریز کرتا ہوں۔ اس طرح کی فلمیں کبھی پسند ہی نہیں آئیں۔
سیدھی سی بات ہے جب میں نے ہالی وڈ فلمیں دیکھنا شروع کی تھیں تو میں ہارر فلمیں دیکھ کر کافی ڈر جاتا تھا تاہم انہیں دیکھا ضررور کرتا تھا۔اور اب ہارر فلمیں دیکھ کر ہنسی آتی ہے اور ڈر پتہ نہیں کہاں غائب ہوگیا ہے
 
شہزاد وحید

محفلین
Suits کا پہلا سیزن دیکھا۔ بے حد عمدہ سیریز۔ ایک بڑی لاء فرم میں ہونے والے روزانہ کے معاملات کی دلچسپ انداز میں کیمرا بندی۔ فرم کا سینئر پارٹنر "ہاروی" جانتے بوجھتے بھی ایک غیر لاء گریجویٹ (مائیک راس) کو صرف اس کی ذہانت کی بنا پر ملازمت دے دیتا ہے اور پھر اس کے ساتھ ٹیم ورک ًٰ میں کیسس دلچسپ انداز میں حل کرتا ہے۔ فرم میں صرف ہارورڈ سے گریجویٹ شدگان کو ہی ملازمت ملتی ہے، اور مائیک راس ایک فراڈ ہے یہ صرف ہاروی جانتا ہے۔ مائیک راس کو کیسے اور کن حالات میں ملازمت ملتی ہے یہ بھی ایک دلچسپ واقعہ ہے۔

suits-summer-2011_5101.jpg
 
ابھی ابھی ڈاؤنلوڈنگ ختم ہوئی ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top