آزادی مارچ اپڈیٹس

زرقا مفتی

محفلین
عمران خان کا کل خود اسلام آباد کے ریڈزون میں داخل ہونے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کل خود ریڈزون میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ سول نافرمانی آزادی حاصل کرنے کا بہترین ہتھیار ہے اگر نوازشریف آزادی مارچ سے بچ گئے تو انہیں سول نافرمانی کے ذریعے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔

اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتاہوں کہ سول نافرمانی ایک بہترین ہتھیار ہے جس کے ذریعے مغربی ممالک میں بھی تحریکیں چلائی گئیں اور آزادی حاصل کی گئی ہم بھی اس تحریک کے ذریعے آزادی حاصل کرنے نکلے ہیں، اگر نوازشریف ہمارے مارچ سے بچ گئے تو وہ سول نافرمانی سے نہیں بچیں گے اور ہم ان کی حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا ہجوم بڑھتا جارہا ہے اگر نوازشریف اس سے ڈر کر رائے ونڈ چلے گئے تو انہیں سول نافرمانی کے ذریعے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔

http://www.express.pk/story/280792/
 
زرقا مفتی

محفلین
اسلام آباد میں آزادی اور انقلاب مارچ کے پانچویں روز تحريک انصاف کے ارکان اسمبلي نے صوبۂ خيبر پختونخوا کے سوا تمام اسمبليوں سے مستعفي ہونے کا اعلان کيا ہے۔ دوسري طرف سپریم کورٹ نے عمران خان کے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان پر، وفاق سے تفصیلی جواب طلب کیا ہے۔
 
آخری تدوین:

زرقا مفتی

محفلین
news-1408152825-5765.jpg

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ریڈ زون میں تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگ جیسا پینٹ کروا کر آزادی سے گھومتے رکشے نے ہلچل مچا دی ۔ انتظامیہ رکشہ دیکھ کر حیران رہ گئی۔ ایک طرف مارچ کے باعث اسلام آباد کے تمام راستے سیل تھے اور پولیس ہر جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بلاک کئے ہوئے ہیں، لیکن دوسری طرف اس وقت انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی، جب ایک رکشہ ریڈ زون میں آزادی سے دندناتا ہوا پھرنے لگا۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/16-Aug-2014/322491
 
1930 میں سالٹ مارچ ہوئی تھی ہندوستان میں
میں نے پہلے واضح کیا کہ یہ توجیحات یا مراسلے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی جانب سے پیش کئے گئے ہیں میں نے صرف کاپی پیسٹ کئے
مجھے جو توجیح سمجھ آئی وہ یہ کہ حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے ایک طریقہ استعمال کیا گیا
اس کے لئے ایسے وقت کا انتخاب کیا گیا جب آئی ایم ایف کے وفد کی آمد متوقع تھی
حکومت کو معاشی طور پر بے بس کرنے کی کوشش کی گئی جو کسی حد تک کامیاب رہی
اب حکومت کو اس صورتحال کا سیاسی حل تلاش کرنا ہو گا ورنہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے مزید مہنگائی کا سہارا لینا ہوگا مزید یہ کہ اپنے بڑے بڑے نمائشی منصوبے ترک کرنے ہونگے
یعنی تحریک انصاف اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے ملکی معیشت بھی ڈبونے سے گریز نہیں کرے گی۔
افسوس کا مقام ہے
 
عمران خان کا کل خود اسلام آباد کے ریڈزون میں داخل ہونے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کل خود ریڈزون میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ سول نافرمانی آزادی حاصل کرنے کا بہترین ہتھیار ہے اگر نوازشریف آزادی مارچ سے بچ گئے تو انہیں سول نافرمانی کے ذریعے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔

اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتاہوں کہ سول نافرمانی ایک بہترین ہتھیار ہے جس کے ذریعے مغربی ممالک میں بھی تحریکیں چلائی گئیں اور آزادی حاصل کی گئی ہم بھی اس تحریک کے ذریعے آزادی حاصل کرنے نکلے ہیں، اگر نوازشریف ہمارے مارچ سے بچ گئے تو وہ سول نافرمانی سے نہیں بچیں گے اور ہم ان کی حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا ہجوم بڑھتا جارہا ہے اگر نوازشریف اس سے ڈر کر رائے ونڈ چلے گئے تو انہیں سول نافرمانی کے ذریعے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔

http://www.express.pk/story/280792/
یوں لگتا ہے کپتان کسی طرح گرفتار ہونا چاہتا ہے۔ تاکہ دھرنے سے فرار کی ہیٹ ٹرک کے بعد اپنے کارکنوں کے سامنے ہونے والی شرمندگی کسی طرح کم ہو سکے۔ لیکن لگتا ہے ن لیگ عمران کو گرفتار کرکے ہیرو نہیں بننے دے گی :cool:
 
زرقا مفتی

محفلین
یعنی تحریک انصاف اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے ملکی معیشت بھی ڈبونے سے گریز نہیں کرے گی۔
افسوس کا مقام ہے
جو حکمران لوگوں سے آزادی اور امن سے جینے کا حق چھین لے اُس حکمران سے حکومت چھین لینا ہی بہتر ہے ۔ ورنہ کل 14 مارے تھے آنے والے کل کو 1400 ماریں گے
افسوس کا مقا م تو یہ ہے پولیس اور عدلیہ جیسے ادارے آئین اور قانون کی بجائے شریفوں کی اُنگلیوں کے اشاروں پر چل رہے ہیں
افسوس کا مقام تو یہ ہے اقربا پروری کی بدترین مثال قائم کرنے والوں کی بقا کو جمہوریت کی بقا سے تعبیر کیا جا رہا ہے
افسوس کا مقا م تو یہ ہے کہ عوام کو جانوروں کی طرح کنٹینروں میں محبوس کیا گیا ہے اُنہیں کیڑے مکوڑوں کی طرح رینگنے پر مجبور کیا گیا ہے
افسوس کا مقا م تو یہ ہے کہ کشکول توڑنے کی بجائے آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق پہنا گیا ہے
افسوس کا مقا م تو یہ ہے کہ اصول پسندی کی بات کرنا یا نظام میں اصلاح کی بات کرنا پاگل پن کہلانے لگا ہے
افسوس کا مقا م تو یہ ہے کہ بجٹ کا خسارہ پہلے سے کہیں زیادہ ہے اور حکمران کنبے کی عیاشیاں جاری ہیں
افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ 14 لوگوں کے قتل کا حکم دینے والا وزارت اعلی کے منصب پر فائز ہے
اور
افسوس کا مقام یہ ہے کہ عوام بے حس ہے ۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ عوام میں سیاسی شعور نہیں ۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ عوام اپنے مستقبل کے لئے اداروں کے استحکام کی بجائے کچھ افراد کے شخصی اقتدار میں استحکام میں یقین رکھتی ہے
 
میری بہن مجھے اس بات کا احساس ہے کہ اس طرح کے مراسلے لکھنا آپ کے فرائض منصبی میں شامل ہے لیکن الزامات جب تک وہ ثابت نا ہوجائیں وہ حقائق کا جواب نہیں بن سکتے :)
 
news-1408152825-5765.jpg

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ریڈ زون میں تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگ جیسا پینٹ کروا کر آزادی سے گھومتے رکشے نے ہلچل مچا دی ۔ انتظامیہ رکشہ دیکھ کر حیران رہ گئی۔ ایک طرف مارچ کے باعث اسلام آباد کے تمام راستے سیل تھے اور پولیس ہر جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بلاک کئے ہوئے ہیں، لیکن دوسری طرف اس وقت انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی، جب ایک رکشہ ریڈ زون میں آزادی سے دندناتا ہوا پھرنے لگا۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/16-Aug-2014/322491

میں جب بھی اسلام اباد گیا ہوں تو وہاں رکشے کو اسلام اباد میں داخلے پر پابندی ہی پائی ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
میری بہن مجھے اس بات کا احساس ہے کہ اس طرح کے مراسلے لکھنا آپ کے فرائض منصبی میں شامل ہے لیکن الزامات جب تک وہ ثابت نا ہوجائیں وہ حقائق کا جواب نہیں بن سکتے :)
آپ میرے فرائض منصبی سے واقفیت نہیں رکھتے ۔ اس لئے صحت مند بحث پر توجہ مرکوز رکھیں تو بہتر ہوگا
 
Top