آزادی مارچ اپڈیٹس

زرقا مفتی

محفلین
تحریک انصاف کے ناراض اراکین کا فارورڈ بلاک بنانے کافیصلہ
headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif

Print VersionAugust 24, 2014 - Updated 160 PKT
shim.gif

Pakistan-Forward-blockdevelopedinPTI_8-24-2014_157712_l.jpg

اسلام آباد.......تحریک انصاف میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پراختلافات بڑھ گئے ہیں ، استعفیٰ نہ دینے والے 11 ناراض اراکین نے فارورڈ بلاک بنانے کافیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے ایم این اے گلزار خان نے الزام عائد کیا ہے کہ استعفوں کے اتنے بڑے فیصلے پر نہ مشاورت کی گئی نہ اعتماد میں لیاگیا ۔


نواز شریف اپنی ہارس ٹریڈنگ روایت پر چلتے ہوئے بچا لو جمہوریت
 
نواز شریف اپنی ہارس ٹریڈنگ روایت پر چلتے ہوئے بچا لو جمہوریت
لو جی ۔ اب جو پارٹی میں عمران کی بات سے اختلاف کرے وہ ہارس ٹریڈنگ کا شکار ہوگیا؟
یہ خبریں تو عرصے سے گردش میں تھیں کہ تحریک انصاف کے بہت سے اراکین استعفی نہیں دینا چاہتے۔ اسی لئے تو شاہ محمود قریشی نے استعفی بھی اسی وقت جمع کرایا جب سپیکر اسی وقت وصول کرکے منطور نہیں کر سکتا تھا۔ اور مزے کی بات اس نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کتنے استعفے جمع کرائے گئے :)
لگتا ہے پارٹی کے جہاز کو عمران کی کپتانی ہی ڈبو دے گی کوئی اسے سمجھائے کہ اتنے بڑے فیصلے پارٹی کے باقی اراکین کے فیصلے سے کئے جاتے ہیں :)
 

زیک

مسافر
کیا کسی کے پاس لسٹ ہے کہ کس کس رکن نے اسمبلی سے استعفی دے دیا ہے اور اب ممبر نہیں رہا؟
 
کیا کسی کے پاس لسٹ ہے کہ کس کس رکن نے اسمبلی سے استعفی دے دیا ہے اور اب ممبر نہیں رہا؟
ابھی تک کسی کا استعفی منظور نہیں ہوا اور شاہ محمود قریشی نے بھی استیعفوں کی تعداد بتانے سے انکار کر دیا تھا۔ کل شاید سپیکر کے اسمبلی پہنچنے کے بھید کھلے گا۔
 
یہ عمران خان اور حوالہ ہنڈی کا کیا چکر ہے؟

کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ شاید عمی گروپ حوالہ ہنڈی کا کام شروع کرنے والا ہے (مذاق)

عمران نے یہ بیان واپس لے لیا ہےکہ پاکستانی ہنڈی سے رقم بھیجیں۔ بیان دینے کے بعد اندازہ ہوا کہ یہ بین الاقوامی جرم ہے
 
ہماراپہلامطالبہ ماڈل ٹاؤن کےشہداکےخون کابدلاہے،طاہر القادری
headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif

Print VersionAugust 24, 2014 - Updated 1850 PKT
shim.gif

TahirulQadriaddress_8-24-2014_157723_l.jpg

اسلام آباد.......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہماراپہلامطالبہ ماڈل ٹاؤن کےشہداکےخون کابدلاہے،کارکن ڈٹےرہےتوانقلاب کوئی نہیں روک سکتا،وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق کوبتادیاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کاانصاف سب سےاہم ہے،اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ اس مطالبےپرمذاکرات میں گھنٹوں بحث ہوئی،میں نےکہہ دیا ہے کہ پہلےشہداکاخون،پھر10نکاتی ایجنڈے پر بات کی جائے گی ۔خواجہ سعد رفیق کی آمد اور ان سے مذاکرات کے حوالے سے طاہر القادری نے کہا کہ خواجہ سعدرفیق مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم کرانےآئےتھے،ہم مذاکرات کرنےکےقائل ہیں،اگرمذاکرات کیلئے نوازشریف اورشہبازشریف بھی آئیں توانھیں بھی سنوں گا،شروع دن سےمذاکرات کادروازہ کھلاہےاورکھلارہےگا،وزراآئیں یاوزیراعظم مذاکرات کیلئے تیارہوں،دنیاکی کوئی طاقت ہمیں اپنےمشن سےنہیں ہٹاسکتی،اگرحق روکاگیا،توسب سےپہلےشہادت طاہرالقادری کی ہوگی، اپنےمطالبات سےپیچھےنہیں ہٹوں گا،اگرمیری شہادت ہوئی تومیرےبعدپتانہیں کتنےلوگوں کی شہادت ہوگی،اگرمجھےقتل کیاگیاتویہاں پارلیمنٹ نہیں،شہداکاقبرستان بنےگا۔

یہ پیش گوئی ہے یا دھمکی یا وارننگ؟
 
دھرنے جمہوری اقدار کے منافی ہیںسائوتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ

headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif

Print VersionAugust 24, 2014 - Updated 185 PKT
shim.gif

SouthAsiaDemocracyWatch_8-24-2014_157720_l.jpg

ڈیلس .....زاہد خانزادہ...... ڈیلاس میں امریکاکی غیرسرکاری تنظیم سائوتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ نےپاکستان کی موجودہ جمہوری حکومت کو عمران خان اور طاہرالقادری کی زیرقیادت سیاسی جلسوں اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے ذریعے ختم کرنے کی کو ششوں کو جمہوریت کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے ان کی پرزور مذ مت کی ہے۔ تنظیم کے ایک ہنگامی اجلاس میں اراکین بورڈ نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے اداروں کے گھیرائو پر تشویش کا اظہارکیا، اس قسم کے غیر آئینی اورغیرقانونی اقدا مات کو جمہوری اقدار کے خلاف سیاسی منافقت قراردیا اور حکومت وقت سے ان کے خلاف ہر ممکن اقدامات کی تائید کی۔بورڈ کی جانب سے جاری کیئےگئے ایک بیان میں سیاسی جماعتوں، حکومتی اداروں اور رہنماؤں سے اپیل گئی ہے کہ موجودہ صورت حال کو باہمی مذاکرات سے پرامن طورپر حل کیاجانا چاہیےکہ دوسیاسی لیڈروں اورریاستی قوتوں کے مفادات کی خاطرملکی سالمیت اور جمہوری اقدار کو قربان نہیں کیا جاسکتا۔بیان میں کہاگیا ہےکہ منتخب حکو متوں کو سیاسی پارٹیوں کےجتھوں اور طاقت کے زریعے ہٹانے سے اس جمہوری نظام کی جڑیں کاٹنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جسے میڈیا، سول سوسائٹی ،عدلیہ اور سیاسی جماعتوں نے ایک طویل جدوجہد کے بعد حاصل کیا ہے۔ تنظیم نے پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ جمہوری انتخابات کے بعد ایک سے دوسری سیاسی پارٹی کو اقتدار منتقل ہواہے اور اس تسلسل کوعمران خان اور طاہرالقادری جیسے رہنما ذاتی مفادات کے لیے کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں۔تنظیم نے کہاکہ ملکی دستور اور قوانین کے تحت پانچ سال کےلئے منتخب حکومت اوروزیرآعظم کو صرف پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد یا انتخابات کے ذریعے ہی ہٹا یا جاسکتا ہے۔ اگرچہ جمہوریت پرامن طورپر کئےجانے والے اظہار رائے کے حق کی ضمانت دیتی ہے لیکن دو سیاسی جماعتوں کے حالیہ دھرنے عوام پر اپنا اعتماد کھوچکے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ان احتجاجی جتھوں کے پردے میں وہی قوتیں کام کررہی ہیں جو ملک کو پھرآمرانہ نظام کے تاریک غاروں میں دھکیلنا چاہتی ہیں۔ مبصرین کے مطابق ان ہی پس پردہ قوتوں اورموجودہ حکومت کے درمیان کچھ اختلافات گزشتہ دنوں سامنے آؑے تھے جس کا انتقام اب وزیرآعظم نواز شریف اور ان کی حکومت سے ان احتجاجی جلسوں کے زریعے لیا جارہاہے۔
 

زرقا مفتی

محفلین
فیصل آباد میں دفعہ 144
FAISALABAD: As many as 400 Pakistan Tehreek-i-Insaf activists were booked on Saturday for staging an anti-government rally on Friday in violation of Section 144 of the PPC, while the authorities allegedly condoned the same ‘crime’ committed by Jamiat Ulma Islam-Fazl.

The PTI workers staged a sit-in on Jaranwala Road against the government while the JUI-F members demonstrated in front of the Press Club against the PTI and PAT sit-ins at Islamabad.

اور آج نون لیگ نے خود دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے
 

زرقا مفتی

محفلین
Top