امجد میانداد
محفلین
میرے خیال میں میوزک اور ڈانس میں کوئی برائی نہیں۔ آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟
میں بذات خود میوزک اور ڈانس کا مخالف نہیں. البتہ اسے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے مین انگریڈینٹ کے طور پہ اس کا حامی نہیں کہ مارچ اور دھرنے کے مقاصد بہت سنجیدہ، حساس اور تعمیری نوعیت کے ہیں ان کو پازیٹولی اور سنجیدگی سے ایڈریس کرنے کی ضرورت تھی. غیر سنجیدگی اور مس ہینڈلنگ اور غیر مناسب طریقۂ کار کی وجہ سے وہ مطالبات جو ساری پاکستانی قوم کے دل کی آواز تھے وہ ان پر غیر سنجیدگی اور برگریت کی چھاپ کی وجہ سے آئیسولیشن کا شکار ہو گئے. سنجیدہ، منتظر اور پرامید عوام کی تمام امیدوں پر پانی پھرتا نظر آ رہا ہے.
اور میں سمجھتا ہوں لوگوں کو ثابت قدم رکھنے اور اتنے دن روکے کے لیئے بھی یہ سب ہلا گلا ضروری تھا.
باقی اگر میں اسلام آباد ہوتا تو کسی اور وجہ سے نا بھی سہی تو میں ہلےگلے، تھرل اور تفریح کی وجہ سے ضرور شرکت کرتا.