آزادی مارچ اپڈیٹس

اگر یہ 4 جماعتیں اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنے ایک اک کارکن کو اپنی سپورٹ کے لیے اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیتی ہیں اور چلیں بعید از امکان سہی پر سب مان بھی لیں کہ یہ دس لاکھ کا مجمع ہے اور 30- 40 لاکھ لوگ بوجوہ مجبوری نہیں آ پائے تو کیا ان 50 - 60 لاکھ لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ یہ لوگ ان کی پارٹی اور ان کے عزائم کو سپورٹ نہ کرنے والی پاکستان کی باقی ماندہ ساڑھے اٹھارہ کروڑ عوام کے حق پر اس طرح ڈاکہ ڈالیں؟

حکومت کی مخالف اپوزیشن ہوتی ہے اب ذرا کوئی حکومتی نشستیں نکال کر اپوزیشن کی تمام نشستیں اور ان 4 احتجاجی پارٹیوں کی نشستیں شئیر کر کے بتا دے کہ کتنی اپوزیشن حکومت مخالف ہے.
 
حسیب

محفلین

اس بارے میں تو بات ہی نہ کریں
35 سیٹیں پی ٹی آئی کی، 2 قاف لیگ کی اور 1 عوامی مسلم لیگ کی
یعنی 342 میں سے 38 سیٹیں
 
زرقا مفتی

محفلین
140816154008_pti_624x351_bbc.jpg

ایک عمر رسیدہ خاتون اپنے خاندان کے ساتھ گھاس پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ ان سے پوچھ کہ کہاں سے آئیں ہیں تو جواب ملا کہ پشاور سے اور وہ بھی چار دن پہلے اور اسلام آباد کے ڈی ایچ اے یعنی ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی میں ٹھہری ہیں۔ اور عمران کے لیے یہاں آئی ہیں۔

عمران خان کی خیبر پختونخوا میں کارکردگی سے مطمئن ہیں تو جواب ملا ’ہاں مطمئن ہیں، لیکن سب سے بڑھ کر وہ بدعنوان نہیں ہیں، کھاتا نہیں، کرپشن نہیں کرتا۔‘

’ہمارے صوبے میں ترقیاتی کام کرائے گا، پنجاب والوں نے پنجاب کو بنا لیا، سندھ نے بھی خود کو کسی حد تک سنبھال لیا، رہ گئے تو بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہیں، جہاں بے روز گاری اور دیگر سہولتیں سب سے کم ہے۔ غربت کی وجہ سے ہمارے صوبے میں لوگ زیادہ بجلی چوری کرتے ہیں۔‘

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/08/140816_azadi_inqalab_march_zz.shtml
 
زرقا مفتی

محفلین
اس بارے میں تو بات ہی نہ کریں
35 سیٹیں پی ٹی آئی کی، 2 قاف لیگ کی اور 1 عوامی مسلم لیگ کی
یعنی 342 میں سے 38 سیٹیں

لاہور میں ہماری سیٹ پر اگر کوئی نون لیگ والا دس پندرہ ہزار زیادہ ووٹ لے کر جیت گیا ہے تو ہم اُ س کے حمائتی نہیں بن گئے ۔
مجموعی طور پر ڈالے گئے ووٹوں میں پی ٹی آئی کا حصہ نکالیں اور پھر حساب کریں دھاندلی اس کے علاوہ ہے
 
جس سیٹ پر کوئی اور جیت گیا وہ ہماری سیٹ کیسے ہو سکتی ہے ؟
 
صائمہ شاہ

محفلین
اگر یہ 4 جماعتیں اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنے ایک اک کارکن کو اپنی سپورٹ کے لیے اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیتی ہیں اور چلیں بعید از امکان سہی پر سب مان بھی لیں کہ یہ دس لاکھ کا مجمع ہے اور 30- 40 لاکھ لوگ بوجوہ مجبوری نہیں آ پائے تو کیا ان 50 - 60 لاکھ لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ یہ لوگ ان کی پارٹی اور ان کے عزائم کو سپورٹ نہ کرنے والی پاکستان کی باقی ماندہ ساڑھے اٹھارہ کروڑ عوام کے حق پر اس طرح ڈاکہ ڈالیں؟

حکومت کی مخالف اپوزیشن ہوتی ہے اب ذرا کوئی حکومتی نشستیں نکال کر اپوزیشن کی تمام نشستیں اور ان 4 احتجاجی پارٹیوں کی نشستیں شئیر کر کے بتا دے کہ کتنی اپوزیشن حکومت مخالف ہے.
امجد ان نشستوں میں سے کتنی نشستیں دھاندلی کی پیداوار ہیں ؟؟
 
لاہور میں ہماری سیٹ پر اگر کوئی نون لیگ والا دس پندرہ ہزار زیادہ ووٹ لے کر جیت گیا ہے تو ہم اُ س کے حمائتی نہیں بن گئے ۔
مجموعی طور پر ڈالے گئے ووٹوں میں پی ٹی آئی کا حصہ نکالیں اور پھر حساب کریں دھاندلی اس کے علاوہ ہے

دھاندلی واندلی، عوام اور کرپشن گئے سب گنگو تیلی کے پاس محترمہ جس وجہ سے یہ سب ڈرامہ ہو رہا ہے آپ کے لیڈر کے دل کی بات تو پھسلتے پھسلتے زباں تک آ ہی گئی بے چارے کی حسرت کا یہ حال ہے کہ کچھ زیادہ ہی جلدی خود کو خود ہی وزیراعظم عمران خان کہہ گئے.
 
11 مئی کے انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 55 فیصد رہا
کل 44859313 ووٹ ڈالے گئے
ن لیگ نے دھاندلی کے ساتھ 14794188 ووٹ حاصل کئے
اور پی ٹی آئی نے 7563504
اب بتایئے کونسے اٹھارہ کروڑ نے ان کو مینڈیٹ دے رکھا ہے
یقین نہ ہو تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر اعداو شمار دیکھ لیجئے
 
امجد ان نشستوں میں سے کتنی نشستیں دھاندلی کی پیداوار ہیں ؟؟

میں اس معاملے میں اتھارٹی تو نہیں صائمہ لیکن میرا خیال ہے اگر رپورٹنگ سورس پی ٹی آئی کو بھی سمجھ لیں تو ان کا الزام 4 حلقوں میں دھاندلی کا تھا.
 
زرقا مفتی

محفلین
دھاندلی واندلی، عوام اور کرپشن گئے سب گنگو تیلی کے پاس محترمہ جس وجہ سے یہ سب ڈرامہ ہو رہا ہے آپ کے لیڈر کے دل کی بات تو پھسلتے پھسلتے زباں تک آ ہی گئی بے چارے کی حسرت کا یہ حال ہے کہ کچھ زیادہ ہی جلدی خود کو خود ہی وزیراعظم عمران خان کہہ گئے.

شریفین نے تو سارے شرافت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں اجتماعی قتل کے نامزد ملزمان ہیں ۔ اطلاع دے دیجئے سپریم کورٹ کو کہ آئین کی 62، 63 کے تحت نااہل ہو چکے ہیں۔ جس طرح گیلانی سے استعفی لیا تھا ان سے بھی لے
 
نامزد کرنے سے کوئی کیسے نااہل ہو سکتا ہے ؟
 
جس کے نام قتل کی ایف آئی آر کٹی ہو وہ آئین کی کونسی شق کے تحت وزیر اعظم رہ سکتا ہے۔
موجودہ آئین کے مطابق عدالت سے سزا یافتہ شخص کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نا اہل ہوتا ہے۔
اس طرح ایف آئی آر کٹنے سے عوامی عہدوں کے لیے نااہلی ہو تو شاید پاکستان میں کوئی بھی شخص انتخابات میں حصہ ہی نا لے سکے۔
 
Top