آزادی مارچ اپڈیٹس

زرقا مفتی

محفلین
موجودہ آئین کے مطابق عدالت سے سزا یافتہ شخص کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نا اہل ہوتا ہے۔
اس طرح ایف آئی آر کٹنے سے عوامی عہدوں کے لیے نااہلی ہو تو شاید پاکستان میں کوئی بھی شخص انتخابات میں حصہ ہی نا لے سکے۔
کیا آپ نے کبھی الیکشن کی نامزدگی والے کاغذات دیکھے
 
11 مئی کے انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 55 فیصد رہا
کل 44859313 ووٹ ڈالے گئے
ن لیگ نے دھاندلی کے ساتھ 14794188 ووٹ حاصل کئے
اور پی ٹی آئی نے 7563504
اب بتایئے کونسے اٹھارہ کروڑ نے ان کو مینڈیٹ دے رکھا ہے
یقین نہ ہو تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر اعداو شمار دیکھ لیجئے

اجی الیکشن کے نتائج تو مان کر بھی نہیں مان رہے نا آپ، سیٹیں لے لیں، حکومت سنبھال لی وزارتیں لے لیں اب جب ہر طرف سے آپ کی ایک سالہ کارکردگی اور وعدوں پر سوالیہ نشان لگنے لگے تو آپ کو یہی راہ فرار نظر آئی.

طاقت اگر ووٹ کے بجائے مجمع لگا کر ثابت کرنے پر ہے تو ان لوگوں کو گن کر دس سے ضرب دے کر بھی اپنی سپورٹ دیکھ لیں یہی گڑ تھا پی ٹی آئی کے پاس جو تھیلی سے لگ گیا؟

اور کرپشن کا نعرہ یہ جن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو کر لگا رہے ہیں کیا حثیت رہ جاتی ہے اس نعرے کی اور ان کے کردار کی؟‎
 
پچھلے پانچ سال شہباز شریف حکومت میں بیٹھ کر اپنی بے سری آواز میں
میں نہیں مانتا
گاتے رہے
نواز شریف فیصلے سڑکوں پر کرواتے رہے
لانگ مارچ لے کر نکل پڑے
تب میں نہیں مانتا کا راگ الاپنا جائز تھا اب ناجائز ہو گیا
تب لانگ مارچ جائز تھا اب غیر آئینی ہو گیا
تب سڑکوں پر فیصلے کروانا ان کا جمہوری استحقا ق تھا اب جرم ہو گیا

اگر پاکستان میں انتخابی اصلاحات ہو جاتی ہیں تومستقبل میں کسی بھی سیاسی جماعت کو لانگ مارچ یا دھرنے نہیں دینے پڑیں گے
اگر شریف فیملی لمیٹد ارتکاز اختیار میں کمی کرتی ہے تو جمہوریت مضبوط ہو گی لوٹا کریسی ختم ہوگی
ذاتی طور پر مجھے انتخابی اصلاحات اور نظام قانون کی بہتری میں زیادہ دلچسپی ہے ۔ اگر شریف انتخابی اصلاحات کر دیتے ہیں ۔ دھاندلی سے جیتنے والے وزیروں اور پنے بھائیوں سمدھیوں سے وزارتیں لے لیتے ہیں بلدیاتی انتخابات کروا دیتے ہیں پولیس کو غیر سیاسی بنا دیتے ہیں۔ عدلیہ کو اپنے فیصلوں میں آزاد کر دیتے ہیں تو میں اُنہیں جمہوری حکمران مان لیتی ہوں
شخصی اور خاندانی اقتدار کو جمہوریت سے تعبیر کرنا اپنے مستقبل کا سودا کرنے مترادف ہے
 
35 نشستیں دھاندلی پیداوار ہیں چار نشستیں صرف ٹیسٹ کیس کے طور پر پیش کی گئی تھیں

معاف کیجیئے گا موبائل پہ ہونے کی وجہ سے بہت محدود ہوں، کیا آپ ان 35 نشستوں کی تفصیل شئیر کر سکتی ہیں کہ کہاں کی تھیں اور پی ٹی آئی کا کون تھا پر جیتا کون؟

اور اگر ان 35 کا یقین تھا تو اپنے کیس کو بے جان کرنے کے لیئے صرف 4 ٹیسٹ کیس کیوں؟
 
کچھ ہوم ورک خود بھی کر لیجئے ۔ نادرا کے سابق چئر مین کے بیانات دیکھ لیجئے گا ۔ 4 سیٹوں کی بات سیاسی حکمت عملی کے تحت اس لئے کی جب ان سیٹوں پر جھوٹ ثابت ہو گا تو پورے الیکشن کی ساکھ ختم ہو جائے گی اور مڈٹرم کا مطالبہ کیا جا سکے گا
شب بخیر
 
پھر کیا وہاں مقامی تھانے رپورٹ کرانی ہوتی ہے کہ آپ کی شہرت کیسی ہے کوئی خانہ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کے خلاف کوئی مقدمات درج تو نہیں
تھانے رپورٹ کا تو کوئی کالم نہیں ہوتا ۔۔
دو باتیں قسمیہ کہنی ہوتی ہیں اور تین حلفیہ
 
کچھ ہوم ورک خود بھی کر لیجئے ۔ نادرا کے سابق چئر مین کے بیانات دیکھ لیجئے گا ۔ 4 سیٹوں کی بات سیاسی حکمت عملی کے تحت اس لئے کی جب ان سیٹوں پر جھوٹ ثابت ہو گا تو پورے الیکشن کی ساکھ ختم ہو جائے گی اور مڈٹرم کا مطالبہ کیا جا سکے گا
شب بخیر

آپ سے اسی بات کی تو معافی چاہی کہ پدی سی اسکرین والے نوکیا موبائل سے لاگڈ ان ہوں اختیارات محدود ہیں.
 
حسیب

محفلین
پچھلے پانچ سال شہباز شریف حکومت میں بیٹھ کر اپنی بے سری آواز میں
میں نہیں مانتا
گاتے رہے
نواز شریف فیصلے سڑکوں پر کرواتے رہے
لانگ مارچ لے کر نکل پڑے
تب میں نہیں مانتا کا راگ الاپنا جائز تھا اب ناجائز ہو گیا
تب لانگ مارچ جائز تھا اب غیر آئینی ہو گیا
تب سڑکوں پر فیصلے کروانا ان کا جمہوری استحقا ق تھا اب جرم ہو گیا
کیا پی ٹی آئی شہباز شریف کی پیروی کر رہی ہے؟؟؟;)
ذاتی طور پر مجھے انتخابی اصلاحات اور نظام قانون کی بہتری میں زیادہ دلچسپی ہے ۔ اگر شریف انتخابی اصلاحات کر دیتے ہیں ۔ دھاندلی سے جیتنے والے وزیروں اور پنے بھائیوں سمدھیوں سے وزارتیں لے لیتے ہیں بلدیاتی انتخابات کروا دیتے ہیں پولیس کو غیر سیاسی بنا دیتے ہیں۔ عدلیہ کو اپنے فیصلوں میں آزاد کر دیتے ہیں تو میں اُنہیں جمہوری حکمران مان لیتی ہوں
شخصی اور خاندانی اقتدار کو جمہوریت سے تعبیر کرنا اپنے مستقبل کا سودا کرنے مترادف ہے
اچھی بات ہے کہ آپ کو انتخابی اصلاحات اور نظام قانون میں بہتری سے دلچسپی ہے یقینا ہر محب وطن پاکستانی کی یہی خواہش ہو گی
لیکن معذرت کے ساتھ تحریک انصاف کے لیڈران کی دلچسپی اس بات سے نہیں لگ رہی
اس وقت اور پہلے بھی اُن کی دلچسپی حکومت یا چند سیٹیں حاصل کرنے پر ہے
اگر دلچسپی ہوتی تو اب تک کچھ نہ کچھ کام ضرور کیا ہوتا
 
دوست

محفلین
عمران خان کو نواز شریف کے استعفے اور حکومت گرانے سے دلچسپی ہے۔ اصلاحات میں دلچسپی ہوئی تو آج وہ بھی پتا چل جائے گا۔ حکومت بھی آخر مذاکرات کی تیاری کر رہی ہےمیڈیا اطلاعات کے مطابق۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان اسے زیادہ سے زیادہ مطالبات کے حصول کے لیے استعمال کر سکتا ہے یا صرف نواز شرف پیار سے چلے جاؤ ہی گاتارہتا ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
کیا پی ٹی آئی شہباز شریف کی پیروی کر رہی ہے؟؟؟;)

اچھی بات ہے کہ آپ کو انتخابی اصلاحات اور نظام قانون میں بہتری سے دلچسپی ہے یقینا ہر محب وطن پاکستانی کی یہی خواہش ہو گی
لیکن معذرت کے ساتھ تحریک انصاف کے لیڈران کی دلچسپی اس بات سے نہیں لگ رہی
اس وقت اور پہلے بھی اُن کی دلچسپی حکومت یا چند سیٹیں حاصل کرنے پر ہے
اگر دلچسپی ہوتی تو اب تک کچھ نہ کچھ کام ضرور کیا ہوتا

میرا خیال ہے کہ یہ بات بہت دفعہ بتائی جا چکی ہے کہ 14 ماہ قانون کے سامنے اور پارلیمنٹ میں احتجاج کے بعد عوامی احتجاج کا راستہ اپنا یا گیا ہے ۔ اگر موجودہ حکومت کے دور میں قانون کی پاسداری ہوتی یا پارلیمنٹ جمہوری انداز میں چل رہی ہوتی تو مارچ یا دھرنے کی ضرورت نہ پیش آتی
انشااللہ اگلے انتخابات انتخابی اصلاحات کے بعد ہونگے
ان اصلاحات کا فائدہ عوام کو بھی ہوگا اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اور سب سے بڑھ کر جمہوریت کو ہوگا
کے پی کے میں جو کام ہو رہا ہے نجی مییڈیا پر اُس کو کوریج نہیں ملتی
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/کے-پی-کے-حکومت-کی-کارکردگی.76255/

اس دھاگے پر دیکھ لیجیے
 
زرقا مفتی

محفلین
BvONQT4IEAA3ONS.jpg:large
 
آج اگر خدانخواستہ عمران کو کچھ ہو جائے تو پی ٹی آئی ختم ہو جائے گی (ذرا ایمانداری سے عمران کو پی ٹی آئی سے ہٹا کر سوچئے، خود ہی اندازہ ہوجائے گا)۔ یا عمران کی جگہ پر کسی اور کا نام وزیر اعظم کے طور پر لے کر دیکھ لیں ، عمران اپنی پارٹی میں ہی دھرنا دے دے گا۔
وجہ کچھ بھی ہو سردار وہی ہو گا جس کے سر پر عوام تاج رکھیں گے ، باقی ساری کہنے کی باتیں ہیں۔
ایم کیو ایم بھی غریبوں کو اسمبلی میں پہنچا دیتی ہے لیک بھائی کے ماتھے پر شکن بھی آجائے تو جوتے پڑ جاتے ہیں :p
 
حسیب

محفلین
میرا خیال ہے کہ یہ بات بہت دفعہ بتائی جا چکی ہے کہ 14 ماہ قانون کے سامنے اور پارلیمنٹ میں احتجاج کے بعد عوامی احتجاج کا راستہ اپنا یا گیا ہے ۔ اگر موجودہ حکومت کے دور میں قانون کی پاسداری ہوتی یا پارلیمنٹ جمہوری انداز میں چل رہی ہوتی تو مارچ یا دھرنے کی ضرورت نہ پیش آتی
انشااللہ اگلے انتخابات انتخابی اصلاحات کے بعد ہونگے
ان اصلاحات کا فائدہ عوام کو بھی ہوگا اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اور سب سے بڑھ کر جمہوریت کو ہوگا
کے پی کے میں جو کام ہو رہا ہے نجی مییڈیا پر اُس کو کوریج نہیں ملتی
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/کے-پی-کے-حکومت-کی-کارکردگی.76255/

اس دھاگے پر دیکھ لیجیے
اگر پی ٹی آئی نے انتخابی اصلاحات یا نظام قانون میں تبدیلی کے لیے کوئی کوشش کی ہے تو وہ بتائیں؟؟؟
پی ٹی آئی کا شروع سے سارا زور دھاندلی پرہی ہے
 
حسیب

محفلین
35 نشستیں دھاندلی پیداوار ہیں چار نشستیں صرف ٹیسٹ کیس کے طور پر پیش کی گئی تھیں
پہلی بات تو یہ کہ میرے خیال میں وہ 35 سیٹیں قومی اسمبلی کی نہیں ہیں اُن میں کچھ صوبائی اسمبلی کی ہیں لیکن چلیں ہم فرض کر لیتے ہیں کہ وہ 35 سیٹیں قومی اسمبلی کی ہیں اور وہ پی ٹی آئی نے جیتیں ہیں
لازمی بات یہ ہے کہ اُن 35 سیٹوں میں جیتنے والے ارکان مسلم لیگ نون کے نہیں ہوں گے اس کی ایک واضح مثال این اے 154 ہے جو بقول پی ٹی آئی کے متنازعہ ترین چار حلقوں میں شامل ہے اب وہاں جیتنے والے رکن کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں ہے بلکہ مسلم لیگ ن کا امیدوار تیسرے نمبر پر ہے
لیکن پھر بھی آپ کے دل کی تسلی کے لیے اگر ہم ن لیگ کی جیتی گئی سیٹوں میں 35 سیٹیں کم کریں تو باقی 91 سیٹیں بچتی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی سیٹیوں میں 35 سیٹیں جمع کریں تو 63 سیٹیں بنتی ہیں
اب 63 سیٹوں والی جماعت کا حق بنتا ہے کہ وہ 91 سیٹوں والی جماعت کی حکومت کو چلینج کرے؟؟؟؟
اس طرح اگر آپ ووٹرز کی تعداد کو دیکھنا چاہیں تو یہ بات بھی یاد رکھیں کہ کئی پی ٹی آئی کے ووٹر لانگ مارچ کے خلاف بھی ہیں اس کی ایک سامنے کی مثال سر زبیر ہیں
 
اگر یہ 4 جماعتیں اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنے ایک اک کارکن کو اپنی سپورٹ کے لیے اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیتی ہیں اور چلیں بعید از امکان سہی پر سب مان بھی لیں کہ یہ دس لاکھ کا مجمع ہے اور 30- 40 لاکھ لوگ بوجوہ مجبوری نہیں آ پائے تو کیا ان 50 - 60 لاکھ لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ یہ لوگ ان کی پارٹی اور ان کے عزائم کو سپورٹ نہ کرنے والی پاکستان کی باقی ماندہ ساڑھے اٹھارہ کروڑ عوام کے حق پر اس طرح ڈاکہ ڈالیں؟

حکومت کی مخالف اپوزیشن ہوتی ہے اب ذرا کوئی حکومتی نشستیں نکال کر اپوزیشن کی تمام نشستیں اور ان 4 احتجاجی پارٹیوں کی نشستیں شئیر کر کے بتا دے کہ کتنی اپوزیشن حکومت مخالف ہے.
حکومت کو اس معاملے کو سیاسی انداز میں لینا چاہئیے تھا۔۔۔کیوں نہ حکومت نے اپنے حق مین کوئی بڑی ریلی یا جلسہ کیا۔۔۔لگتا ہے کہ حکومت کو بھی اندر سے یقین ہے کہ ہمارے جلسے مین لوگ نہیں آئیں گے۔
 
حکومت کو اس معاملے کو سیاسی انداز میں لینا چاہئیے تھا۔۔۔کیوں نہ حکومت نے اپنے حق مین کوئی بڑی ریلی یا جلسہ کیا۔۔۔لگتا ہے کہ حکومت کو بھی اندر سے یقین ہے کہ ہمارے جلسے مین لوگ نہیں آئیں گے۔
پھر تو ہر جگہ گوجرانوالا بن جانا تھا
 
کے پی کے میں جو کام ہو رہا ہے نجی مییڈیا پر اُس کو کوریج نہیں ملتی
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/کے-پی-کے-حکومت-کی-کارکردگی.76255/

اس دھاگے پر دیکھ لیجیے

محترمہ پوسٹرز پر اور کاغذوں پر واقعی کافی کام کیا گیا ذرا زمینی حقائق کی طرف آئیں اور صرف میرے گاؤں ہی کا دورہ کر لیں جہاں کے انڈے بچوں سمیت سبہی نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیے مجھے پوسٹرز کی روشن باتوں کو چھوڑیں بنیادی ضروریات ہی ڈھونڈ کر دکھا دیں.
یہ دور کے ڈھول انہی کے سامنے اچھے بجیں گے جو کے پی کے کے نہیںاور انہیں وہاں کا کچھ پتا بھی نہیں.
 
Top