loneliness4ever
محفلین
آج کا دن کسی کی فتح کا دن نہیں بلکہ پاکستان کی جمہوریت کا ایک سیاہ باب ہے۔ سارے سیاستدان اپنا مسئلہ حل کرانے آرمی کے دربار میں پیش ہوگئے۔ جسے چند سال پہلے بڑی مشکل سے نکالا تھا سیاست سے اب کس منہ سے آئندہ جمہوریت کے لئے جد جہد کرینگے؟
لئیق بھیا میں سیاست کے زمرے میں کچھ کہنا چاہتا ہی نہیں ہوں مگر آپ کے اس جملے پر رہ نہ سکا، آگے لکھنے سے پہلے واضح کردوں کہ میری تمام ہمدردیاں وطن عزیز کے لئے ہیں کسی سیاست دان کے لئے نہیں، مجھے آپ کے لکھے میں عجیب یہ لگا کہ پاکستان کی جمہوریت۔۔۔۔ یہ کہنا سراسر غلط ہی ہوگا کیونکہ پاکستان میں جمہوریت تھی کب؟؟؟؟؟؟ پاکستان میں آمریت تھی اور ہے اب وہ چاہے سیاست دان کریں یا افواج کرے، اس ملک میں جمہوریت تھی ہی نہیں جس کی تاریخ میں سیاہ باب کا اضافہ ہونے کی بات کر رہے ہیں۔۔۔۔۔
اگر ناگوار لگی ہو میری بات تو معذرت ۔۔۔۔۔