آزادی مارچ اپڈیٹس

حسیب

محفلین
BwMqzyDCIAAE5WT.jpg:large
میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو
 
تحریک انصاف کے صدر کا نیا بیان
"چین جانا ہے اس لیے سوچا کہ بچوں سے مل لوں"
یعنی بچے گھر پر آرام کررہے ہیں اور وہ دھرنے والے بچارے خوامخواہ دھوپ میں مارے جارہے ہیں۔
پتہ کرنا چاہیے کہ قادری، جہانگیر ترین، قریشی کے بچے کہاں ہیں؟
 
یاد رہے کہ سہولت کار اور ثالث میں بہت فرق ہوتا ہے۔ طاہرالقادری نے کل اپنی تقریر میں آرمی چیف کے ثالث بننے کا اعلان کرکے اس سے ملاقات کی۔
البتہ میری رائے میں آرمی کو مذاکرات کے لئے سہولت کار بننے کا بھی نہیں کہنا چاہئے تھا کیونکہ آرمی کو سیاست میں گھسیٹنا مناسب بات نہیں ہے۔
 
گھسیٹنے میں زبردستی کا پہلو ہوتا ہے جبکہ یہاں تو ماشاءاللہ یہ حال ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں آدھا عرصہ تو یہ براہ راست حکومت میں رہے ہیں

سارا سکرپٹ، ڈائریکشن، پروڈکشن ان کی ہی ہے اور اس پر مصر کہ ہم تو گیسٹ اداکار ہیں
 

حسیب

محفلین
حاتم راجپوت بھائی اس میں غیر متفق والی کون سی بات ہے؟؟؟
جنگ اخبار سے اپنے پسند کی خبر کو لے لینا اور اپنے مخالف خبر کو حکومت کا حامی اخبار کہہ کر رد کر دینا
اسے ہی تو میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو کہتے ہیں
:biggrin:
 

Fawad -

محفلین
فواد صاحب ہم امریکہ دوغلی پالیسی کا عشروں سے مشاہدہ کر رہے ہیں بلکہ اسے بھگت رہے ہیں۔ تاریخ سے بڑی گواہی کسی کی نہیں ہوتی اور پاک امریکہ تعلقات کی تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ پاکستان کے آمروں سے بہترین تعلقات رکھتا آیا ہے ۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اس ميں کوئ شک نہيں کہ ايک سپر پاور ہونے کی حيثيت سے امريکہ دنيا ميں ايک حد تک اثر ورسوخ رکھتا ہے۔ ليکن يہ تاثر بالکل غلط ہے کہ امريکہ دنيا کے کسی بھی ملک کی قيادت اپنی مرضی سے تبديل کر سکتا ہے۔ اگر امریکی حکومت کی مشينری اتنی ہی بااختيار ہوتی تو کوئ بھی امريکی صدر کبھی اليکشن نہ ہارے۔ اگر امريکی صدر کو خود اپنے عہدے کو برقرار رکھنے کے ليے عوام اور سياسی جماعتوں کی تائيد کی ضرورت ہوتی ہے تو يہ کيسے ممکن ہے کہ وہ ايک دور دراز ملک کی حکومتی مشينری کو اپنی مرضی سے چلائے۔

امريکہ سياسی، معاشی اور سفارتی سطح پر ايسے بہت سے ممالک سے باہمی دلچسپی کے امور پر تعلقات استوار رکھتا ہے جس کی قيادت سے امريکی حکومت کے نظرياتی اختلافات ہوتے ہيں۔ اس کا يہ مطلب نہيں ہے کہ امريکہ کسی بھی ملک سے سياسی، تجارتی اور فوجی تعلقات ميں پيش رفت سے پہلے اس ملک کی حکومت تبديل کرے۔ عالمی سطح پر مختلف ممالک کے درميان حکومتی روابط ان اصولوں پر نہيں چل سکتے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

فرحت کیانی

لائبریرین
تحریک انصاف کے صدر کا نیا بیان
"چین جانا ہے اس لیے سوچا کہ بچوں سے مل لوں"
یعنی بچے گھر پر آرام کررہے ہیں اور وہ دھرنے والے بچارے خوامخواہ دھوپ میں مارے جارہے ہیں۔
پتہ کرنا چاہیے کہ قادری، جہانگیر ترین، قریشی کے بچے کہاں ہیں؟
خان صاحب کے بچے دهرنے سے پہلے ہی ڈیڈی کے ساته چهٹیاں گزار کر واپس برطانیہ چلے گئے تهے. قادری صاحب کے صاحبزادے لاہور میں ہیں.
 
Top