میرا اس پورے دھاگے میں یہ پہلا تبصرہ ہے اور شاید آخری بھی۔ اس مارچ، حکومتی رویے اور پارلیمنٹ کے برتاؤ نے بہت کچھ سوچنے اور سمجھنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جہاں عمران خان کا بچگانہ رویہ سامنے آیا ہے۔ (کیوں کہ میں اس مارچ کے خلاف تھا) وہیں حکومتی نااہلی اور وزیروں کے بچگانہ رویے بھی کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ حکومت اپنی کرسی بچانے کے لئے جھوٹ پر جھوٹ تو خیر سے بول ہی رہی تھی۔ میں حیران ہوں کہ عمران کو یوٹرن یوٹرن کہنے والے کس منہ سے اپنا تھوکا چاٹ رہے ہیں۔ وہ تو ابھی تک اپنے مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے۔ غلط یا صحیح تو علیحدہ بحث ہے۔ پہلے آرمی کی ثالثی اور اس کے بعد اب چائنہ کے صدر کا دورہ۔ جس کے بارے میں چائنہ منسٹری نے کچھ اس انداز میں لب کشائی کی۔
""It is worth pointing out that we have never released any information about President Xi's visit to Pakistan officially. So, there is no basis to say we are about to cancel anything."
وہیں پر تمام سیاسی منافقین بھی ذرا کھل کر سامنے آئے۔ وہ پیپلز پارٹی جو لاہور میں لاشیں گرنے، Expire آنسو گیس کے استعمال کے باوجود جمہوریت کے ساتھ تھی۔ ان کو اعتزاز احسن پر کی گئی ایک بات پر اتنا غصہ آگیا کہ کل سے وہ بول بول کر ہلکان ہوگئے۔ دھرنے کے خلاف اور جمہوریت کی یکجہتی کو بھی بھولتے نظر آرہے ہیں۔ پارلیمنٹ وہ لوگ بھی جمہوریت کے لئے نعرے مارتے نظر آئے جن کی اپنی الیکشن کمپین افغانی چلاتے رہے ہیں۔
رہی بات کردار کی تو کردار پر باتیں کرنے والوں کے لیے عرض یہ ہے کہ وہ کم بارکر کی کتاب "The Taliban Shuffle" کا بھی مطالعہ کر لیں۔ تاہم اگر پوری کتاب نہیں پڑھنا چاہتے تو ذیلی ربط پر جا کر چیدہ چیدہ اقتباسات پڑھ لیں۔
American Journalist Kim Barker Exposes Nawaz Sharif’s Flirtations with Her
لیکن ان تمام باتوں سے زیادہ مایوس کن اور برا رویہ ہر دو اطراف کے سپورٹرز کا دیکھنے میں آیا ہے۔ لغو زبان استعمال کرنے میں جہاں پہلے پی ٹی آئی کے جیالے مشہور تھے۔ وہاں اب "ن "بھی کم نہیں رہے۔ بلکہ ان کے تو مقامی لیڈرز نے وہ اشارے سرِعام کر دیے جو شاید اس سے پہلے وہ محض اپنے گھر والوں تک ہی محدود رکھتے تھے۔
میری تو عوام سے یہی درخواست ہے۔ کہ چاہے جس کو مرضی سپورٹ کریں۔ لیکن یوں اندھے نہ ہوجائیں۔ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔ سچ کو سچ اور غلط کو غلط کہنے کی عادت ڈال لیں۔ اگر اپنا لیڈر غلط کر رہا ہے تو غلط ہی ہے۔ اور اگر دوسرا صحیح کر رہا ہے تو وہ صحیح ہی رہے گا۔ کسی ایک کے غلط کام کے جواب میں دوسروں کے غلط کاموں کے ثبوت بطور دلیل پیش نہ کریں۔ آپ سیاست سے اٹھ کر پاکستان کے ساتھ محبت کا ثبوت دیں۔
اٹھاؤ سروں کو خباثت کے آستانوں سے
نکل کے آؤ سیاست کے قحبہ خانوں سے