آزاد بلوچستان

میر انیس

لائبریرین
یہ آپ کو منتظمین بتائیں گے۔ پر یہاںجو آپ نے اصول تو ڑا وہ کاپی پیسٹ ہے اگر کہیں اور کی تحریر یہاں لگانی تھی تو ربط دیا جاسکتا تھا
 
لیکن صوبہ جات کیوں بند کیا گیا اس کو تو غیرمقفل کروائیں مارشل لاء تو کب کا ختم ہوچکا ہے اب جمہوری دور ہے تحریر و تقریر کی آزادی دو نا
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے کون سا اصول توڑا ہے ذرا بیان تو کریں

۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
(مواد مندرجہ ذیل ربط سے نقل کر کے اپنے نام سے شائع کیا۔)
http://www.struggle.com.pk/ڈوبتی-معیشت-میں-نئے-صوبے/

یہ جو جناب لال خان کی تحریر مندرجہ بالا ربط سے اٹھا کر اپنے نام سے شائع کر دی تھی، یہ اصول نہیں توڑا تو کیا اس پر آپکو انعام سے نوازنا چاہیے۔ یہ اردو محفل کا اصول ہی نہیں توڑا تھا، بلکہ یہ صریحاً بددیانتی بھی تھی۔
 
کیا کروں پریشانی میں بھی آپ کی محفل میں موجود ہوتا ہوں بچوں کے سالانہ امتحانات ہورھے ہیں گھریلو مسائل جیسا کہ بیان کرچکا ہون سوار رہتے ہیں کیا کیا کروں
 

میر انیس

لائبریرین
کیا کروں پریشانی میں بھی آپ کی محفل میں موجود ہوتا ہوں بچوں کے سالانہ امتحانات ہورھے ہیں گھریلو مسائل جیسا کہ بیان کرچکا ہون سوار رہتے ہیں کیا کیا کروں
بھائی تو اسکا آسان حل ہے کہ پہلے اپنے معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کریں یا اگر آپ دل بہلانے محفل میں آتے ہیں تو بہت سے شعبہ جات ہیں انکا مطالعہ کیا کریں۔ کھیل ہی کھیل میں اپ کا دل بہت بہلے گا اور کسی کو برا بھی نہیں لگے گا۔ نہ کے نئے نئے دھاگے کھول کر اپنی ناتجربے کاری کا اظہار کریں۔ کسی دانشور نے کہا تھا کہ جب انسان خاموش بیٹھا سب کی سن رہا ہوتا ہے تو لوگ اکثر اسکے بارے میں اچھا ہی اندازہ لگاتے ہیں کہ نا جانے کتنا بڑا فلسفی ہوگا پر جب وہ بولنا شروع کر دیتا ہے تو حقیقت کھل جاتی ہے ۔ آپ کھیل ہی کھیل میں جو بات کہنا چاہے اس کھیل کے اصول پر رہ کر کرسکتے ہیں۔ پر خدا کے واسطے اب کوئی نیا دھاگہ نہیں کھولئے گا۔ ورنہ گھر کے مسائل تو اپنی جگہ یہاں بھی آپ کو بار بار کوفت اٹھانی پڑے گی
 

شمشاد

لائبریرین
تو بھائی جی گھریلو پریشانیوں کو دور کر کے محفل میں آیا کریں۔

ایک مشورہ دوں، جب تک بچوں کے سالانہ امتحان ہو رہے ہیں، سب کچھ چھوڑ کے بچوں پر توجہ دیں۔
 

زین

لائبریرین
بلوچ لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ
ایک نئی بلوچ عسکریت پسند تنظیم ہے جو بلوچستان کی پاکستان سے علیحدگی چاہتی ہے ۔ اس ... بی ایل یو ایف 2فروری2009ءکو کوئٹہ میں اقوام متحدہ کے ...
3 KB (400 الفاظ) - 08:03, 15 جولا‎ئی 201
ویکی پیڈیا پر یہ چند سطروں کا مضمون میرا تحریر کردہ ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کروں پریشانی میں بھی آپ کی محفل میں موجود ہوتا ہوں بچوں کے سالانہ امتحانات ہورھے ہیں گھریلو مسائل جیسا کہ بیان کرچکا ہون سوار رہتے ہیں کیا کیا کروں

آپ کچھ نہ کریں، صرف گھر اور بچوں پر توجہ دیں اور بس۔
 

میر انیس

لائبریرین
ویکی پیڈیا پر یہ چند سطروں کا مضمون میرا تحریر کردہ ہے ۔
دیکھ لیں جب محفل میں ایسے ایسے لوگ موجود ہیں جو وکی پیڈیا میں بھی اپنا فیض جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایسے ماحول میں آپ کہ رہے ہیں کہ لوگ آپ سے خائف ہیں اور جب آپ کی غلطی پکڑ لی جاتی ہے تو گھریلو پریشانیوں کا ذکر شروع کر دیتے ہیں۔
 
Top