آزاد بلوچستان

میر انیس

لائبریرین
لیکن ان کے جوابات تو دیکھیں پورے ابھی کے جب سے میں نے جوائن کیا دوبارہ میں ٹھنڈے دل سے جواب دے رہا ہوں لیکن وہ مجھے بھڑکا رہے ہیں
ارے بھائی میں نے کب آپ کو بھڑکایا ۔ یہ تو میری ایک خوشگوار حیرانی تھی ۔ میں تو خوش ہوں کہ آپ کو دوبارہ یہاں آکر بات کرنے کا موقع دیا گیا۔ مجھے یاد ہے کہ میں ہی وہ واحد آدمی تھا جسنے ساری رات لگا کر سب سے پہلے آپ کو محفل میں اٹھنے بیٹھنے کی تمیز سکھانے کی کوشش کی تھی یہ الگ بات کہ میری کوشش اس وقت رائیگاں گئی جب شمشاد نے اپنے بال نوچنا شروع کردئے۔ اور آپ کو معطل کردیا گیا اب پھر نئے نام سے آئے میں پھر خوش ہوگیا پھر پکڑے گئے میں پھر غمگین ہوگیا پھر نئے نام سے آگئے پھر خوش ہوگیا پھر پکڑے گئے اور یہ سلسلہ چلتے چلتے یکدم رک گیا۔ اب کافی عرصے بعد آپ کو دیکھا تو کیا خوشی نہیں ہونی چاہیئے تھی؟
 
میں اب کیا بولو آپ کو خیر جس کو قائل نہ کیا جاسکے تو اس پر زور زبردستی نہیں کرنی چاہئے اس فورم کا مسئلہ یہ کہ موضوع کے حوالہ سے بات نہیں کی جاتی ہر دھاگہ کو گپ شپ دھاگہ بنالیا گیا ہے
 

عسکری

معطل
میں اب کیا بولو آپ کو خیر جس کو قائل نہ کیا جاسکے تو اس پر زور زبردستی نہیں کرنی چاہئے اس فورم کا مسئلہ یہ کہ موضوع کے حوالہ سے بات نہیں کی جاتی ہر دھاگہ کو گپ شپ دھاگہ بنالیا گیا ہے
یہی اس کی خآصیت ہے اور کامیابی کا راز بھی :whistle:
 

میر انیس

لائبریرین
یہ میر انیس ہی نے تو کہا ہے
جی ہاں یہ شعر میرے پسندیدہ شاعر میر انیس کا ہی ہے جنکے نام پر میں نے اپنی شناخت رکھی ہوئی ہے۔
اور یہ شعر بھی میں کافی عرصہ تک اپنے دستخط میں استعمال کرتا رہا ہوں۔
اور زبیر شاہنواز صاحب سے تو میری کافی بات رہی ہے یہ بھول گئے ہیں ۔
 

میر انیس

لائبریرین
انیس بھائی یہ شاہنواز عامر ہیں، زبیر شاہنواز نہیں۔
ہاہاہا میرا مطلب تھا زبیر یہ شاہنواز عامر صاحب جو ہیں ان سے میری کافی بات یعنی گفتگو رہی ہے زپ میں یعنی میں زبیر صاحب سے مخاطب تھا اور شاہنواز صاحب کے بارے میں بات کر رہا تھا ہاں اپنائیت میں زبیر کے ساتھ صاحب نہیں لگایا تو تم کو میری اتنی سی غلطی بھی برداشت نہ ہوئی سچ ہے کہ اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں
 

میر انیس

لائبریرین
ہاں ویسے کہتے تو تم ٹھیک ہی ہو پر شکر کرو آسمانی بجلی بند کرنا واپڈا والوں کے اختیار میں نہیں ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستان رہے نہ رہے، میں تا دمِ مرگ سبز چاند ستارے والے پرچم کو اپنے گھر پر لہراتا رہوں گا اور اسی کے آگے سر خم کرتا رہوں گا۔ :pak:
میں جھنڈا لہراؤں گا لیکن سر صرف خدا کے سامنے جھکے گا۔ کسی کپڑے کے رنگ برنگے ٹکڑے کے سامنے نہیں :)
 

میر انیس

لائبریرین
ارے بھائی سر خم کرنا محاورہ ہے اسکا مطلب سجدہ کرنا نہیں ہے۔ جھنڈے کے آگے سجدہ کرنے کو تھوڑی کہا جارہا ہے۔ ہم تو اپنے والدین اور اساتذہ کے آگے بھی سر جھکا کر کھڑے ہوتے تھے
 

حسان خان

لائبریرین
مجھے امید ہے کہ سری لنکا کے تامل ٹائگروں اور ترکی کے کرد دہشت گردوں کی طرح ہماری فوج پاکستان کی باغی تحریکوں کو بھی کچل دے گی۔
 

عثمان

محفلین
آزادی کی جدوجہد پنجابی کو مار کر؟
جب اس طرح کے ہنگامے ہوتے ہیں تو مظلوم بھی پس جاتے ہیں۔ ظاہر ہے اس ظلم کی حمایت تو کوئی نہیں کرسکتا۔ لیکن ان کے مطالبات ، اور پنجاب اور ریاست پاکستان سے نفرت بالکل بے بنیاد بھی نہیں۔
 

حسان خان

لائبریرین
اپنی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے میں کیا برائی ہے ؟ :)

آزادی کی جدوجہد اور ریاست سے بغاوت دو الگ چیزیں ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں اور کیٹالونیہ میں بھی آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں، اور ایسا دکھ رہا ہے کہ وہ بہت جلد آزاد ریاستوں کے طور پر نقشے میں شامل ہو جائیں گے۔ مگر اسکاٹ لینڈ اور کیٹالونیہ کی تحریک کے خلاف ایک گولی بھی نہیں چلی۔ ہاں شمالی آئرلینڈ میں IRA نے برطانوی ریاست کے خلاف بغاوت کی تو وہاں بھی برطانوی حکومت نے آپریشن کیا۔
 
Top