آسٹریلیا کا 24 سال بعد دورہ پاکستان 2022

شمشاد

لائبریرین
زبردست۔

اتنے زیادہ دباؤ کے باوجود محمد رضوان کا 173 گیندوں پر سنچری اسکور کرنا بہترین کھیل کا مظاہرہ ہے۔

شاباش رضوان۔
 

علی وقار

محفلین
بالآخر میچ کو دلچسپ بنا ہی دیا گیا۔ یہ میچ کئی لحاظ سے تاریخی ثابت ہوا۔ بابر اور رضوان نے عمدہ بیٹنگ کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
زبردست کھیل کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا پاکستانی ٹیم کی طرف سے، خاص کر بابر اعظم اور محمد رضوان کی بیٹنگ۔

ابھی دو گیندویں باقی تھیں کہ میچ ختم کر دیا گیا ہے کہ آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے تین وکٹوں کی ضرورت تھی جو کہ دو گیندوں میں ناممکن تھا، اس لیے میچ برابری کی سطح پر ختم کر دیا گیا۔
 

فہیم

لائبریرین
یہ میچ پاکستان کو جیتنا چاہیے تھا۔
لیکن ہمارے کپتان صاحب کی حد سے زیادہ دفاعی سوچ اور حکمت عملی کی وجہ سے یہ ایک جیتا ہوا میچ ہم نے ڈرا کرادیا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ میچ جیتنے کی کوشش ہونی چاہیئے تھی ۔ آخری پندرہ سولہ اوور میں 7 کا اوسط درکار تھا ۔
میں نے تعو صرف سکور کارڈ ہی دیکھا ۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ میچ جیتنے کی کوشش ہونی چاہیئے تھی ۔ آخری پندرہ سولہ اوور میں 7 کا اوسط درکار تھا ۔
میں نے تعو صرف سکور کارڈ ہی دیکھا ۔
میرے خیال میں بابر آخری دس اوورز تک جاتا تو پھر رضوان کو تیز کھیلنے کی اجازت دے دیتا۔ لیکن اس سے پہلے خطرہ مول لینا اچھا نہیں تھا شاید
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بابر رضوان کی پارٹنت شپ مستحکم ہوتے ہی نگاہیں تیز ہو جاتیں تو شاید بات بن پاتی ۔
خیر ڈرا ہو گیا یہ بھی ٹھیک ہی ہے ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسڑیلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

میچ کے تیسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے مہمان ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

David Warner lbw b Shaheen Shah Afridi 7 (13b 1x4 0x6) SR: 53.84

Marnus Labuschagne c †Mohammad Rizwan b Shaheen Shah Afridi 0 (2b 0x4 0x6) SR: 0

اس وقت مہمان ٹیم کا اسکور 7 اوور کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شنید ہے کہ او آئی سی کانفرنس مزید یہ کہ اسلام آباد میں سیاست کا پارہ بہت زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے ساتھ جو ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور ٹی20 راولپنڈی میں ہونے تھے، وہ اب لاہور میں ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھانے کے وقفے تک مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 70 اسکور بنائے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دونوں بیٹسمین تو جم گئے کریز پر، ڈیوڈ سمتھ اور عثمان خواجہ، دونوں ۴۰، ۴۰ پر کھیل رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 146 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔

Steven Smith lbw b Naseem Shah 59 (169b 6x4 0x6) SR: 34.91
 

شمشاد

لائبریرین
187 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ گر گئی۔

Usman Khawaja c Babar Azam b Sajid Khan 91 (219b 9x4 1x6) SR: 41.55
 
Top