آصف زرداری نہ کھپے

پاکستان میں صرف ڈکٹیٹر شپ چاہیے لیکن ہو ایماندار قسم کی۔ اور وہ بھی کم از کم بیس سال تک۔
یہ تو وہی بات ہے کہ گورا ادمی چاہیے مگر ہو پورا کالا۔ یا کہ ایسی اگ چاہیے جو پانی ہو۔
ڈکٹیٹرشپ اور ایمانداری دو متضاد باتیں ہیں۔ یہ ہوہی نہیں سکتا کہ ڈکٹیٹر ایماندار ہو ورنہ وہ ڈکٹیٹر ہی کیوں ہو۔
زرداری نے سب بے ایمانوں کا ناطقہ بند کردیا ہے اسی لیے سب کی چیں بول رہی ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
مسٹر ٹین پرسنیٹ اب مسٹر ہنڈریڈ پرسینٹ بننے کے چکر میں‌ ہیں ۔ مشرف کے خلاف محاذ کھولتے کیساتھ ہی سب سے پہلے پیسوں ہی کی بات کہ امریکی امداد کا ایک بڑا حصہ مشرف نے غبن کیا ہے ۔ ( سائیں ہمارا حصہ کہاں ہے ۔؟ نہیں دو گے تو مواخذے کے لیئے تیار ہوجاؤ ) ۔۔۔۔ ;)
 
آپ کو کس نے کہا ہے کہ زرداری کی بے جا حمایت کریں یہاں آپ کی حمایت دراصل زرداری کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مسٹر ٹین پرسنیٹ اب مسٹر ہنڈریڈ پرسینٹ بننے کے چکر میں‌ ہیں ۔ مشرف کے خلاف محاذ کھولتے کیساتھ ہی سب سے پہلے پیسوں ہی کی بات کہ امریکی امداد کا ایک بڑا حصہ مشرف نے غبن کیا ہے ۔ ( سائیں ہمارا حصہ کہاں ہے ۔؟ نہیں دو گے تو مواخذے کے لیئے تیار ہوجاؤ ) ۔۔۔۔ ;)

ترقی کر رہے ہیں ناں۔ کرنی بھی چاہیے۔ لیکن اتنی بڑی چھلانگ کی امید نہیں تھی کہ دس سے ایکدم سو پر پہنچ جائیں گے۔
 
ظہور بھائی اپ ان لوگوں کے بے تکے اعتراضات سے پریشان نہ ہوں۔ کیا ان کے ڈر سے حق بات کہنا چھوڑ دیں۔
یہ لوگ چار قسم کےہیں۔ایک وہ جو گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں۔ دوسرے وہ جو اسٹیبلشمنٹ کی پڑھائی ہوئی پڑھے ہیں۔ تیسرے وہ جو جی ہی جی میں جلتے ہیں۔
ایک بھی تک کی بات ان کے اعتراض میں‌نہیں‌پائیں گے سوائے گھٹیا حرکات کے جو ان کی ذھنیت کو واضح‌کرتے ہیں۔
ایک اور قسم کے لوگ ہیں‌جو حق مان جاتے ہیں۔ میرے مخاطب یہی لوگ ہیں۔
 
32 سال تو ہوئے لیکن ایمانداری کے تو ان میں دو سال بھی نہ ہوں گے۔

ڈکٹیٹر کی حکومت میں ایمانداری کے دو سیکنڈ بھی نہیں‌ہوسکتے۔ایمانداری اس لمحہ قبر میں جاسوتی ہے جب ڈکٹیٹر حکومت سنبھالتا ہے۔ فوجی ڈکٹیٹر تو ایمانداری کی قبر میں‌بھی اگ لگادیتا ہے۔
 
ظہور بھائی اپ ان لوگوں کے بے تکے اعتراضات سے پریشان نہ ہوں۔ کیا ان کے ڈر سے حق بات کہنا چھوڑ دیں۔
یہ لوگ چار قسم کےہیں۔ایک وہ جو گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں۔ دوسرے وہ جو اسٹیبلشمنٹ کی پڑھائی ہوئی پڑھے ہیں۔ تیسرے وہ جو جی ہی جی میں جلتے ہیں۔
ایک بھی تک کی بات ان کے اعتراض میں‌نہیں‌پائیں گے سوائے گھٹیا حرکات کے جو ان کی ذھنیت کو واضح‌کرتے ہیں۔
ایک اور قسم کے لوگ ہیں‌جو حق مان جاتے ہیں۔ میرے مخاطب یہی لوگ ہیں۔

مجھے تو آپ کی بے جا حمایت پر افسوس ہورہا ہے، خوامخواہ کی حمایت کرکہ پارٹی اور زرداری کا مزید امیج خراب نہ کریں۔ اگر پارٹی یا زرداری اچھا کام کررہے ہیں تو یقینا عوام میں ان کو پذیرائی ملے گی اگر نہیں کررہے تو اس کا بھی نتیجہ سامنے آجائے گا باقی آپ یہ سلسلہ بند کریں۔
 
مجھے آپ پر افسوس ہورہا ہے۔ ڈرنے پر۔
اپ اپنا کام کریں ہم اپنا۔ اگر اپ کو میری حمایت نہیں‌کرنی تو پی پی اور زرداری کی تو کریں۔
میں‌اپ کے حکم کا غلام نہیں۔
 
مجھے آپ پر افسوس ہورہا ہے۔ ڈرنے پر۔
اپ اپنا کام کریں ہم اپنا۔ اگر اپ کو میری حمایت نہیں‌کرنی تو پی پی اور زرداری کی تو کریں۔
میں‌اپ کے حکم کا غلام نہیں۔

اب کی بار جب زرداری صاحب سے ملاقات ہوئی تو میں اس کو آپ کا بتا دوں گا۔
 
طالوت

محفلین
ظہور بھائی اپ ان لوگوں کے بے تکے اعتراضات سے پریشان نہ ہوں۔ کیا ان کے ڈر سے حق بات کہنا چھوڑ دیں۔۔۔۔یہ لوگ چار قسم کےہیں۔ایک وہ جو گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں۔ دوسرے وہ جو اسٹیبلشمنٹ کی پڑھائی ہوئی پڑھے ہیں۔ تیسرے وہ جو جی ہی جی میں جلتے ہیں۔ ۔۔۔ایک بھی تک کی بات ان کے اعتراض میں‌نہیں‌پائیں گے سوائے گھٹیا حرکات کے جو ان کی ذھنیت کو واضح‌کرتے ہیں۔۔۔۔ایک اور قسم کے لوگ ہیں‌جو حق مان جاتے ہیں۔ میرے مخاطب یہی لوگ ہیں۔
ہمت صاحب بد قسمتی سے مشرف کو ایک کریڈٹ دینا پڑتا ہے کہ اس نے میڈیا کو آزاد کرنے میں کافی اہم کردار ادا کیا۔۔۔ اب جہاں تک آپ نے چار لوگوں کی بات کی ہے تو جو چوتھے قسم کے لوگ آپ نے بیان کیئے ہیں ابھی تک ان کے لیئےآپ نے کیا حق بات کی ہے۔۔ پی پی پی پی اور اس کے لیڈران کی کرپشن اور خصو صاََ مفاہمتی آرڈینینس جس کی وجہ سے بی بی پاکستان آئیں اس کا کیا جواز پیش کر سکتے ہیں آپ ؟ یہ ایک ٹولہ ہے جو جدی پشتی انگریزوں کی "خدمت" کرتا آ رہا ہے اور کرتا رہے گا۔۔۔ اور کچھ وہ ہیں جو "بیچارے" ابھی ابھی اس "عظیم" کام میں شامل ہوئے ہیں۔۔۔ یہ زرداری ، بھٹو ، شریف ، ملک ، جیلانی ، گیلانی ، چوہدری ، سید ، مخدوم ،خان ، پگاڑے ، حق پرست ، یہ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں جنھیں ملک و عوام سے محبت ہو وہ ملک کو سرائے نہیں سمجھتے ۔۔ ان لوگوں نے اپنے مفاد کے لیئے ہی ترقیاتی کام کروائے اور اپنے مفاد کے لیئے ہی ان میں روڑے اٹکائے۔۔۔
جس" آزاد " ملک کی لیڈر شپ اقتدار کے لیئے سب سے بڑے جابر و غاصب ملک امریکہ کی طرف دیکھتی ہو ان کی کیا صفائی پیش کی جا سکتی ہے ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
پہلے اپنا لہجہ ٹھیک کریں
اصل زر فوجی جنرل کھاتے رہے ہیں۔ سیاست دان مفت میں بدنام ہیں۔
اپ کے بدتمیز پیغامات کا میں‌کوئی جواب نہیں دوں گا۔
 
بالکل۔ سیاست دان تو مفت میں بدنام ہیں۔ ورنہ درحقیقت تو ان کا دامن بالکل صاف ہے۔۔۔۔ فرشتہ صفت لوگ ہیں سیاستدان۔۔۔۔ یہ تو بس فوج ہے لٹیری یا عوام جو احمق ہے۔
 
طالوت

محفلین
پہلے اپنا لہجہ ٹھیک کریں
اصل زر فوجی جنرل کھاتے رہے ہیں۔ سیاست دان مفت میں بدنام ہیں۔
اپ کے بدتمیز پیغامات کا میں‌کوئی جواب نہیں دوں گا۔

ہممممم میرا لہجہ۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا بہانہ ڈھونڈا ہے آپ نے جواب نہ دینے کا۔۔۔۔
اگرچہ اس فورم پر لوگ کس قسم کی بد تمیزی کا مظاہرہ کرتے ہیں اس کے نمونے میں پیش کر سکتا ہوں تاہم میں موضوع کے اعتبار سے ہی بات کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔۔۔ سچ ہمیشہ کڑوا اور لاجواب ہوتا ہے ہمت علی۔۔۔اسلیئے مجھے اس بات سے کوئی دلچسپی نہیں کہ آپ میری بات کا جواب دیتے ہیں یا نہیں۔۔۔۔۔۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔وسلام
 
Top