آصف زرداری نہ کھپے

بالکل۔ سیاست دان تو مفت میں بدنام ہیں۔ ورنہ درحقیقت تو ان کا دامن بالکل صاف ہے۔۔۔۔ فرشتہ صفت لوگ ہیں سیاستدان۔۔۔۔ یہ تو بس فوج ہے لٹیری یا عوام جو احمق ہے۔

فوج لٹیری نہیں‌فوجی جنرلز ہیں
عوام احمق نہیں بندوق کے اگے بے بس ہوجاتی ہے۔
 
ذرا یہ بھی پڑھ لیجئے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=321247&postcount=14

اس بارے میں کیا رائے ہے آپ کی۔
طوطا پری کی کہانی ہے جو بدنیتی سے جوڑ جوڑ کر بنائی ہے
ویسے اسکا درست جواب ظہور سولنگی دیں جنکا خیال ہے کہ میں‌ جناب آصف علی زرداری کے خلاف لکھ رہا ہوں۔
اب یہ والی تھریڈ تو میں نے نہیں‌کھولی۔
 
شمشاد

لائبریرین
ضرور ظہور بھائی کو بہت بڑی غلط فہمی ہوئی ہے کہ آپ آصف علی زرداری کے خلاف لکھ رہے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ اپنے پیر و مرشد کے خلاف کچھ کہہ سکتے ہیں۔
 
پیر و مرشد تو وہ ظہور سولنگی کے بھی ہیں
اس وقت تو آصف علی زرداری تمام جہموریت پسندوں کا مرشد ہے
استغفراللہ
میرے پیر و مرشد کم از کم زرداری صاحب نہیں ہیں ہمارے تو لال شہباز ہیں شاہ بھٹائی ہیں سچل سرمست ہیں بابا بلے شاہ ہیں۔
 
خرم

محفلین
فوج لٹیری نہیں‌فوجی جنرلز ہیں
عوام احمق نہیں بندوق کے اگے بے بس ہوجاتی ہے۔
احمق نہ ہوں تو ایسی پارٹیوں کو جمہوریت کے نام پر ووٹ دیں جن کا سارا بندوبست نامزدگیوں اور وراثت کے اصولوں پر چلا آرہا ہے؟
ظہور بھائی، ہمت بھائی اور زرداری کے خلاف لکھیں؟ اللہ توبہ۔۔۔۔ اب ایسی بھی کیا بے خبری کہ آپ پی ٹی وی کے معیار کی خبریں دینے لگ پڑیں؟
 
استغفراللہ
میرے پیر و مرشد کم از کم زرداری صاحب نہیں ہیں ہمارے تو لال شہباز ہیں شاہ بھٹائی ہیں سچل سرمست ہیں بابا بلے شاہ ہیں۔
کیا اپ نے پی پی کو ووٹ نہ ڈالا تھا
اور وہ زرداری سے رازدانہ ملاقاتیں۔ اب تو میں مان کر نہ دوں گاکہ زرداری اپ کا مرشد نہیں‌ہے
 
احمق نہ ہوں تو ایسی پارٹیوں کو جمہوریت کے نام پر ووٹ دیں جن کا سارا بندوبست نامزدگیوں اور وراثت کے اصولوں پر چلا آرہا ہے؟
ظہور بھائی، ہمت بھائی اور زرداری کے خلاف لکھیں؟ اللہ توبہ۔۔۔۔ اب ایسی بھی کیا بے خبری کہ آپ پی ٹی وی کے معیار کی خبریں دینے لگ پڑیں؟

جی ہاں‌ عوام کو تو باراک اوبامہ کو ووٹ ڈالنا چاہیے مگر اس کے لیے ان کے پاس اپکی طرح امریکی شہریت ہونی چاہیے۔ اس سے پہلے تک تو پی پی و ن کو ہی ووٹ جائیں‌گے۔ ویسے مجھے شبہ ہے کہ احمق امریکی عوام ہی ہیں ۔ یہ شبہ اب کچھ یقین میں‌بدلتا جارہا ہے۔
 
کیا اپ نے پی پی کو ووٹ نہ ڈالا تھا
اور وہ زرداری سے رازدانہ ملاقاتیں۔ اب تو میں مان کر نہ دوں گاکہ زرداری اپ کا مرشد نہیں‌ہے
ووٹ دینا اور بات ہے اور مرشد بنانا اور بات ہے مرشد تو کامل ہونا چاہیے جس کو خوف خدا ہو نہ کہ خوف شیطان بزرگ "امریکہ" کا۔
 
ووٹ دینا اور بات ہے اور مرشد بنانا اور بات ہے مرشد تو کامل ہونا چاہیے جس کو خوف خدا ہو نہ کہ خوف شیطان بزرگ "امریکہ" کا۔
اگر یہ شرط ہے کہ مرشد کامل ہوناچاہیے تو پھر مرشد صادق و کامل تو پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔
یہاں تو دور‌حاضر کی جہموریت کی بات ہورہی ہے کہ مرشد جہموریت جناب زرداری صاحب ہی ہیں۔
اب تو وہ صدر پاکستان بننے بھی جارہے ہیں‌ان شاللہ۔
 
صدر بن کر وہ غلطی کریں گے، زرداری صاحب کو ہم اس وقت سلام کریں گے جب بی بی شہید کے قاتلوں کو بے نقاب کرے گا اور پاکستان میں غربتا اور بے روزگاری کا خاتمہ کرے گا۔
 
جہموریت کے قاتل ہی دراصل شہید بی بی کے قاتل ہیں۔ وہ کب چھپے ہیں وہ تو سامنے ہیں
غربت کا خاتمہ بھی امریت کے خاتمے سے دراصل جڑا ہے۔ ان شاللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی ترقی کی دوڑ میں‌شامل ہوگا۔
 
اس خواب کو دیکھتے ہوئی کچھ لوگ چلے گئے اور کچھ چلے جائیں گے حالات اسی طرح رہیں گے چہ جائیکہ ہماری عوام جس میں ہم بھی شامل ہیں شعور کی سظح بلند ہوجائے اور زندہ باد مردہ باد سے آگے حقیقت کے تناظر میں سوچیں۔ باقی زرداری صاحب کی خیریت کے لئے ہم بھی دعاگو ہیں پرسوں تو ہم زیادہ پریشان ہوگئے جب سندہ سے فون آنے لگے کہ زرداری کو ماردیا گیا ہے۔
 
شعوری سطح بلند ہے بس اسکو قابل عمل بنانے کی دیر ہے۔ یہ عمل سیاسی عمل کےدائرے میں‌ بامعنی بنایا جاسکتا ہے ۔ امریت کی شکست کے ساتھ ہی پاکستان میں‌یہ عمل جاری ہوچکا ہے۔ اس کے سرخیل بھی قسمت سے آصف علی زرداری ہی ہیں۔
 
یہاں پرتو جناب چہروں کی تبدیلی ہوتی ہے اسٹیج اور ہدایتکار وہی ہوتے ہیں۔
درست۔
ھدایت کار سیاسی شعور کو ٹرانسلیٹ ہونے میں‌رکاوٹ تھے۔ عوامی ہدایت کاری جب ہی شروع ہوگی جب سیاسی عمل کا تسلسل ہوگا۔
سیاہ کو سفید کرنے کا پہلا مرحلہ سیاہ کو گرے کرنا ہے۔ اخری مرحلہ سفیدی ہے۔
 
Top