ہمت بھیا اگر کوئی دو نمبر فوجی کیپٹن وزیر اعظم ہاؤس میں زرداری کا میک اپ کرکے پیسے وصول سکتا ہے تو پھر شائد بھٹو کی پھانسی کے احکامات پر بھی تارا مسیح نے دونمبری کرکے دستخط کئے ہوں گے۔ ضیا عبث بدنام ہے۔
ہمت بھیا اب کیا کہوں۔ ثبوت تو بہت۔ کیا ایک بندہ جس نے ایم پی منتخب ہونے کے بعد
نواز شریف کی کروڑوں کی پیشکش ٹھکراکر پی پی میں شمولیت اختیار کی، دو دفعہ ایم این اے کا الیکشن لڑا پی پی کے ٹکٹ پر اس کی گواہی مانیں گے؟ بھیا کس کس کے متعلق گواہی چاہئے آپ کو؟ چلیں آپ کوئی ایک شرط لگا دیجئے کہ اگر فلاں بندے کے متعلق اس قسم کی گواہی لے آؤ تو مان لوں گا کہ زرداری کرپٹ ہے اور اس کی حمایت چھوڑ دوں گا۔ باقی جہاں تک بات ہے پھانسی کی، تو بھیا آپ سے اس سے بہتر بات کی توقع ہے۔ زرداری عدم ثبوت کی بنا پر نہیں، کچھ لو کچھ دو کی بنا پر رہا ہوئے ہیں وگرنہ مرتضٰی بھٹو کے پسماندگان سے، جو اصل بھٹو ہیں، اس کی بے گناہی کے متعلق پوچھئے اور کبھی مرتضٰی کے قتل سے چند غالباً دو روز قبل کی پی ٹی وی کی وہ فوٹنگ چلوا کر دیکھئے گا جس میں زرداری کی مونچھیں صاف تھیں۔