ایچ اے خان
معطل
طالوت بھیا درست ہی تو کہہ رہے ہیں۔ پارٹی امریت بھی امریت ہے اور اسکی مذمت بھی ضروری ہے۔بُری بات، ایسا نہیں کہتے طالوت بھیاء
طالوت بھیا درست ہی تو کہہ رہے ہیں۔ پارٹی امریت بھی امریت ہے اور اسکی مذمت بھی ضروری ہے۔بُری بات، ایسا نہیں کہتے طالوت بھیاء
پا جی سنا ہے زرداری اپنے دستخط شدہ معاہدے سے ایک بار پھر مکر گیا۔۔۔۔۔۔ہی ہی ہی ۔۔ہن آرام ای نواز شریف ۔۔۔۔ہور زرداری تے اعتبار کر
بدقسمتی سے زرداری وہ کام نہیںکررہے ہیںجسکی ان سے توقع تھی۔ نہ ٹرتھ اینڈ ری کونسئلیشن کمیشن کا قیام عمل میںارہا ہے نہ مشرف کا احتساب ہورہا ہے حتی یہ کہ پارٹی امریت پاکستان میں مسلط کی جارہی ہے۔ دوسری طرف باجوڑ سے لاکھوں پاکستانی خانہ برباد ہوگئے ہیںاور ایک قتل عام جاری ہے۔ یہ عمل پاکستان کو بربادی کی طرف لے جارہاہے۔
پیپلز پارٹی بھی اپنی شناخت کھورہی ہے۔
ملاحظہ ہوحقانی کا یہ حق بھرا کالم
پھر الطاف کی تنظیم بھی پیپلز پارٹی کی چاکری کررہی ہے جیسے وہ مشرف کی کرتی تھی۔ اور پی پی نے قاف لیگ سے راہ رسم بھی بڑھائی ہے۔ اس صورت حال میں صرف مشرف کے گل ہوجانے سے کیا پاکستان میں روشنی بڑھ سکے گی؟
شکریہ ظفریارے ایسی بھی کیا بے دلی ہمت علی ۔۔۔۔ ہم تو خود کو آپ کے مسلسل کہنے پر زرداری کی حمایت پر تیار کر چکے تھے ۔
درست کہہ رہے ہیں یہ جہمور کی اکثریت ہی ہے جو اپنے ملک میں قتل عام کی تائید کرتی ہے چاہے وہ کراچی میںہو، بلوچستان میں، سرحد میں یا بنگال میں۔دعا کریں کہ یہ میڈیا تندرست ہی رہے ۔۔ آمر مشرف نے اسے آزادی تو دی تھی کہ اپنی غیر اخلاقی حرکات کو اخلاقی ثابت کر سکے لیکن بے چارے کو الٹی پڑ گئی ۔۔۔ اور یہ ہمارے نام نہاد جمہور بھی اصل میں آمرانہ ذہنیت رکھتے ہیں اور پس پردہ ان کے چہرے بڑے بھیانک ہیں۔۔۔۔وسلام
شکریہ ظفری
حقیقت حقیقت ہوتی ہے۔ مشرف ہٹ چکا ہے اور پارلیمنٹ خودمختار ہے۔ اسپر بھی اگر اقتدارکی ہوس گیری کا مظاہرہ ہوتا ہے تو اس کی حمایت کیسے کی جاسکتی ہے پھر وعدہ خلافی پر وعدہ خلافی
اگرچہ آصف زرداری پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیںمگر پوری ہوتی نظر نہیںارہیں
نجانے کب سمجھیں گے ہم کہ کیکر کے درخت پر انگور نہیں اُگتے؟ بڑی محنت سے کیکر کو پانی دیتے ہیں، اس کی سیوا کرتے ہیں اور پھر جب کانٹے پکتے ہیں تو دُہائی دیتے ہیں کہ ہمارے انگور کہاں ہیں؟ اب کوئی سمجھائے ان کو کہ ہم کیا کہیں؟؟؟ صاحبو ان لیس للانسان الا ما سعی قرآن کریم نے واضح فرما دیا کہ جس چیز کی سعی کروگے وہی پاؤگے۔ تو روتے کیوںہو؟؟؟ جب آپ کی کوشش محبوب کو سرخرو دیکھنے کی ہی تھی تو وہ تو ہو گیا کام۔ اب کاہے کا رونا؟؟؟