آصف زرداری نہ کھپے

mujeeb mansoor

محفلین
میرا خیال ہے کہ آپ عوامی طاقت یا کسی اور طاقت کو اللہ کی طاقت کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھنے پر قادر سمجھتے ہیں۔ اپ پھر غور کریں اور ان شاللہ رجوع کریں گے۔
اللہ ہی ہے جو ایک ظالم کو دوسری طاقت سے ہٹادیتا ہے۔ اس میں‌ کوئی تضاد نہیں۔ پی پی اور عوام کی طاقت سے فوج اور مشرف شکست کھا سکاہے۔
آپ کیسی سوچ رکھتے ہیں جناب؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نے کچھ اور ہی مطلب سمجھ لیا
 

زینب

محفلین
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
آپ تو لٹھ لے کر ہی پیچھے پڑ گئیں ہیں زرداری کے باقی کون سے دودھ دھلے ہیں ۔۔ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں ۔۔ پاکستان کو بیچ نہیں سکتے کیونکہ پاکستان ہے تو ان کے شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ ہیں ورنہ "وہاں" جا کر یہ بھی قطاروں میں نظر آتے ہیں

وسلام



ہاں پڑ گئی ہوں۔۔۔۔۔کیوں‌کہ میں پاکستان سے محبت کرتی ہوں اور میں چاہتی ہوں اللہ ہمارے ملک کو زرداری جیسی بلا سے محفوظ رکھے

اور اگر اپ نے حمایت کی تو اپ کے پیچھے تو میں بندوق لے کے پڑوں گی:grin:
 

طالوت

محفلین
ہاں پڑ گئی ہوں۔۔۔۔۔کیوں‌کہ میں پاکستان سے محبت کرتی ہوں اور میں چاہتی ہوں اللہ ہمارے ملک کو زرداری جیسی بلا سے محفوظ رکھے اور اگر اپ نے حمایت کی تو اپ کے پیچھے تو میں بندوق لے کے پڑوں گی:grin:
پاکستان سے محبت ہر سچے پاکستانی کو ہے جس میں شک و شبے کی کوئی گنجائش نہیں ۔۔۔۔۔۔۔

طالبان کے "حمایتی" کو بندوق سے ڈرا رہی ہیں ؟ :rolleyes: ؟


وسلام
 

محسن حجازی

محفلین
ہمت علی بھائی کچھ کے کچھ ٹیگ لگاتے ہیں گزرتے راہگیر کچھ کے کچھ چپکا جاتے ہیں۔ :grin:
اب اسی کو لیجئے ہمت بھائی نے بے بنیاد الزامات، پاکستان کا لیڈر، پیپلز پارٹی کا چیرمین وغیرہ لگائے ہوں گے۔
راہگیر مسٹر 10 پرسنٹ، کرپٹ لیڈر جسے ٹیگ چسپاں کر گئے ہیں۔ :grin:
 

کاشف رفیق

محفلین
یہ بعد والے ٹیگز ہی اصل سچ ہیں جو کہ بندہ بندہ جانتا ہے۔ اور یہ شمشاد بھائی کے نہیں میرے لگائے ہوئے ٹیگز ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
یہ بعد والے ٹیگز ہی اصل سچ ہیں جو کہ بندہ بندہ جانتا ہے۔ اور یہ شمشاد بھائی کے نہیں میرے لگائے ہوئے ٹیگز ہیں۔

واہ کاشف بھائی! اسے کہتے ہیں جرات!:hatoff:
بھائی ہمت علی کے سامنے ڈٹے رہنا بڑی بات ہے :grin:
اب تو جی میں ہے کہ دو اور ٹیگ لگائے جائیں:
شہنشاہ لوٹ مار
پیکر فریب و مکر
:grin:
ویسے سردار عطااللہ مینگل نے کیا خوب بات کہی کچھ روز پہلے کہ اس دفعہ آصف زرداری اپنی عاقبت ہی بچا لیں تو بہت بات ہوگی۔
 
دس لگائیے۔ اسے ہی تعصب کہتے ہیں:)
میں بھی کہوں‌ یہ کون شیطان کی خالہ ہے جو چنگاری لگا گئی ہے ۔ خوامخواہ شمشاد بھائی پر شک کیا۔
 

محسن حجازی

محفلین
دس لگائیے۔ اسے ہی تعصب کہتے ہیں:)
میں بھی کہوں‌ یہ کون شیطان کی خالہ ہے جو چنگاری لگا گئی ہے ۔ خوامخواہ شمشاد بھائی پر شک کیا۔

بالکل! اسی کو تو تعصب کہتے ہیں کہ سامنے کی چیز دکھائی نہیں دیتی! :grin: :grin: :grin:
شمشاد بھائی پر شک جو کیا آپ نے اس پر وہ آ کر آپ کی خود کلاس لیں گے۔:grin:
باقی اپنی پوسٹ میں سے خالہ والہ کے الفاظ حذف کردیجئے تو بہتر ہوگا:rolleyes:
کیوں کہ خالہ تو ایک طرف اب تو شیطان خود بھی دو ٹیگز لگا گیا ہے۔ :grin:
 

ظفری

لائبریرین
ویسے ایک بڑی حیرت انگیز بات ہو رہی ہے کہ امریکی اور یورپی تمام بڑے اور مشہور جرائد میں زرداری کے خلاف ایک ایسی مہم کا آغاز ہوا چلا ہے ۔ جس میں زرداری کے کردار اور ماضی کو بے راگ نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ مسلسل کئی دنوں تک مطالعہ کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ پورا ایک منظم ایجنڈا ہے ۔ جو انتہائی ہوشیاری سے ترتیب دیا جارہا ہے ۔ زرداری کے بارے میں ایسے ایسے انکشافات کیئے جا رہے ہیں جن سے خود پاکستانی عوام ابھی تک لاعلم ہیں ۔
آپ کیا کہتے ہیں ؟ ۔۔ میں اپنی رائے محفوظ رکھتا ہوں ۔
 
Top