آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
ابھی تو کوئی بھی نہیں ہے۔ شگفتہ شاید کچھ دیر میں آئیں اور رس ملائی کی ترکیب کو آگے بڑھائیں تاکہ ہمارے نواسے نواسیاں اس ترکیب کے مطابق رس ملائی بنا سکیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو میرا اندازہ درست ہوا۔

اب واقعی شگفتہ صاحبہ کے آنے کا وقت ہے۔

مجھے رس ملائی کی جگہ کوئی نمکین بتا دیں :wink:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زکریا نے کہا:
ابھی تو کوئی بھی نہیں ہے۔ شگفتہ شاید کچھ دیر میں آئیں اور رس ملائی کی ترکیب کو آگے بڑھائیں تاکہ ہمارے نواسے نواسیاں اس ترکیب کے مطابق رس ملائی بنا سکیں۔

نہیں زکریا بھیا ، یہ والی ترکیب نواسے نواسیوں کے لئے نہیں ہے بلکہ پوتے پوتیوں کے لئے ہے :) نواسے نواسیوں کے لئے تو ایک دوسری ترکیب ہے اگر آپ چاہیں تو اس کا نام میں ابھی سے بتا دوں :)

-----------------------------------

شمشاد صاحب ،

آج تو میں نے آپ کا پیغام بر وقت دیکھ لیا ہے ورنہ اکثر دیر سے نظر پڑتی ہے ۔ کچھ دنوں میں مجھے کام سے فرصت مل جائے تو یہاں کے سب پیغامات دیکھوں گی اکٹھے ۔

نمکین میں rainbowRice کی ترکیب پھر مناسب ہے آپ کے لئے آپ کے علاقے میں جب بھی دھواں دھار بارش ہو:) اور سفید روشنی اپنے اجزاء میں ٹوٹ جائے تو یہ ڈش بنائیے گا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ شگفتہ صاحبہ لیکن آپ کی ترکیب میں چونکہ دھواں دھار بارش کا جز شامل ہے تو یہ تو نہیں بن سکتی۔ یہاں تو بارش ہی نہیں ہوتی دھواں دھار کی تو بات ہی چھوڑیں۔ اور جب بارش ہی نہیں ہوتی تو قوس و قزاح کہاں سے دیکھیں گے۔
 
زیک

مسافر
سیدہ شگفتہ نے کہا:
زکریا نے کہا:
ابھی تو کوئی بھی نہیں ہے۔ شگفتہ شاید کچھ دیر میں آئیں اور رس ملائی کی ترکیب کو آگے بڑھائیں تاکہ ہمارے نواسے نواسیاں اس ترکیب کے مطابق رس ملائی بنا سکیں۔

نہیں زکریا بھیا ، یہ والی ترکیب نواسے نواسیوں کے لئے نہیں ہے بلکہ پوتے پوتیوں کے لئے ہے :) نواسے نواسیوں کے لئے تو ایک دوسری ترکیب ہے اگر آپ چاہیں تو اس کا نام میں ابھی سے بتا دوں :)

اس کا مطلب ہے یہ ترکیب تو میرے لئے بیکار رہی کہ میرے پوتے پوتیاں ہونے کا تو کوئی چانس ہی نہیں۔ :(
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زکریا بھیا ،

آپ دلبرداشتہ نہ ہوں ، ٹھہریں مجھے کچھ سوچنے دیں میں اسی ترکیب میں لچک پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہوں نواسے نواسیوں کے لئے :)

شمشاد صاحب

علیم الحق حقی نے اپنی ایک تحریر میں نہایت ہی خوب ترکیب بتائی ہے نہ صرف بارش کروانے کی بلکہ دھواں دھار بارش کی بھی ۔ آپ وہ تحریر مطالعہ کیجئے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
شمشاد صاحب

علیم الحق حقی نے اپنی ایک تحریر میں نہایت ہی خوب ترکیب بتائی ہے نہ صرف بارش کروانے کی بلکہ دھواں دھار بارش کی بھی ۔ آپ وہ تحریر مطالعہ کیجئے ۔

لیکن وہ ترکیب ڈھونڈوں کہاں سے، اس کی بھی تو ترکیب لکھ دینی تھی۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج جمعۃ المبارک ہے، میری چھٹی، دیر تک سونا، پھر جمعہ کی نماز اس کے بعد کھانا (آج کیا کھایا تم نے؟)

اور اب کچھ دیر کے لیے ادھر۔

کیا پھر آؤ گی؟
 
ظفری

لائبریرین
تو یہ کہو نہ کہ نمک کڑاہی کھائی ۔ چکن کو مصالحے کے بغیر کیوں بدنام کر رہے ہو ۔ :wink:
 
فرذوق احمد

محفلین
جویریہ مسعود نے کہا:
بہت خوب

آج مٹر گوشت کھایا

آپی قسم سے آپ بہت گوشت کھاتی ہے ۔ویسے کیا وجہ ہے
مجھے تو بالکل بھی پسند نہیں ہے
نہ ہی مچھلی نا ہی مرغے کا اور نہ ہی بکرے کا اور نہ ہی کوئی اور
پتا نہیں کیسے کھا لیتے ہیں :evil:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top