آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
~~
ہاں یاد آیا۔ تم پال ٹالک پر ہوتی ہو۔ ہمیشہ ہی بھول جاتی ہوں۔ :(
273_uff1_1.gif
پی ایم کا تو میرے ذہن میں ہی نہیں آیا۔ ہاں میں پی ایم کر لوں گی۔ :p
~~
 
قیصرانی

لائبریرین
کیا کوئی دوست یہ بتائیں گے کہ کیا شاعری اپنی پسند کی، والے دھاگے پر ایک ہی نظم ایک سے زائد بار پوسٹ کی جاسکتی ہے؟
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیں کہ ایک زمرے سے کاپی کر کے دوسرے زمرے میں پیسٹ کر سکتے ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یعنی کبھی کبھار ہو سکتی ہے؟ میں نے اس لیے پوچھا کہ میں‌اب اس دھاگے پر جانا شروع کر رہا ہوں، تو ہو سکتا ہے کہ انجانے میں کوئی تکرار ہو جائے۔
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
میرا مطلب تھا کہ کسی زمرے میں سے کسی عنوان کے تحت کسی بھی نظم یا غزل کو کاپی کر کے کسی دوسرے زمرے کے تحت کسی عنوان میں پیسٹ کر سکتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اپنی پسند کی نظم تو کہیں سے بھی لی جا سکتی ہے، میرا نہیں خیال کہ اس پر پابندی ہو؟ جیسا کہ میں‌درد کی نیلی رگیں سے کچھ نظمیں‌ کاپی کر کے ادھر پیسٹ کر رہا ہوں۔
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
یہی تو میں کہہ رہا ہوں۔

آخر اتنی محنت کی کیا ضرورت ہے، خالی لنک ہی دے دیں۔ تو بھی کام چل جائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
اپنی پسند کی نظم تو کہیں سے بھی لی جا سکتی ہے، میرا نہیں خیال کہ اس پر پابندی ہو؟ جیسا کہ میں‌درد کی نیلی رگیں سے کچھ نظمیں‌ کاپی کر کے ادھر پیسٹ کر رہا ہوں۔
بےبی ہاتھی

وہ تو پہلے ہی اس “ محفل “ کا حصہ بن چکی ہیں، دوبارہ بنانے کا فائدہ ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
لنک دینے میں‌ زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے، جبکہ اصل فائل تو کمپیوٹر پر ہے ہی، جسٹ کاپی کیا اور پیسٹ کر دیا، اسی بہانے دوبارہ سے پڑھ بھی لیا :)
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:

اپنی پسند شیئر کرنے کا تو فائدہ ہے ناں‌ :)
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
شیئر ایک دفعہ ہی کرتے ہیں کہ ایک ہی چیز کو بار بار کرتے رہتے ہیں۔ ویسے کیا آپ کو گنتی آتی ہے ایک لاکھ تک؟
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
لنک دینے میں‌ زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے، جبکہ اصل فائل تو کمپیوٹر پر ہے ہی، جسٹ کاپی کیا اور پیسٹ کر دیا، اسی بہانے دوبارہ سے پڑھ بھی لیا :)
بےبی ہاتھی

دوبارہ چھوڑ سہ بار پڑھ لیں، دس دفعہ پڑھ لیں، لیکن کیا ضروری ہے کہ جتنی دفعہ پڑھیں اتنی دفعہ کاپی پیسٹ کریں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی، ایک دو تین۔۔۔۔لاکھ۔ کہتے ہیں کہ اچھی چیز کو شیئر کرنا چاہیئے، بہت سے نئے دوست ہو سکتا ہے کہ اصل دھاگے تک نہ پہنچیں‌:)
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
اس طرح آپ کتنے زمروں سے روشناس کرائیں گے ان کو؟ اس وقت 3086 موضوعات زیرِ بحث ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شاعری چونکہ اکثر دوستوں کی پسند ہوتی ہے تو صرف شاعری میں سے صرف درد کی نیلی رگیں سے روشناس کرا رہا ہوں‌:)
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
اب کسی کو کس طرح کوئی سمجھائے، کہتے ہیں کہ سوئے ہوئے کو تو جگایا جا سکتا ہے، جاگے کو کوئی کیسے جگائے۔

جو جی چاہے کریں، یہاں کون سی کوئی پابندی ہے کسی پر۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top