آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

تعبیر

محفلین
ارے واہ یہاں تو بہت مزے کی باتیں چل رہی ہیں :)

شکر ہے ملائکہ نے ادھر ادھر چلنا تو شروع کیا :)
 

شمشاد

لائبریرین
تمہیں کیا پتہ کہ کتنوں ہی اراکین نے میرے پاس پیسے جمع کروائے ہوئے ہیں، وہ تو میں اور بھی گاہک ڈھونڈتا رہتا ہوں تو کچھ مان جاتے ہیں اور کچھ کو قائل کرنے میں خاصی جد و جہد کرنا پڑتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ملائکہ جی ایسے ہی تو ان کے نام نہیں نہ بتا سکتا، یہ تو ٹریڈ سیکریٹ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سب سے زیادہ شمشاد بھائی نے مجھ پے محنت کی میں پھر بھی نہیں مانی۔۔۔۔

وہ تو جب مجھے پتہ چلا کہ تمہاری کل بچت 358 ہے تو میں خود ہی پیچھے ہٹ گیا۔ اتنی سی بچت کے لیے میں نے اپنا آخری نسخہ آزمانے کا خیال ترک کر دیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔ میری جیب خالی ہے ۔ مجھے کچھ دے دیں:(

تفسیر بھائی آپ فی الحال ایسا کریں کہ کہیں سے چند سکوں کا انتظام کر کے دونوں جیبوں میں تھوڑے تھوڑے ڈال لیں تا کہ جیبیں تو بھاری بھاری لگیں۔ پھر اتنے میں کچھ نوٹوں کا بھی انتظام کرتے ہیں۔
 

تفسیر

محفلین
ہماری گلی میں ایک فقیر یہ آواز لگایا کرتا تھا۔ " اللہ کے نام پر میری جھولی بھر دے"
کیا آپ لوگ میری جھولی نہیں بھریں گے۔
ویسے یہاں سکوں سے کوئی چیز خریدی نہیں جاسکتی ہے ۔ ڈالر سے کم کچھ نہیں ملتا:
 

راجہ صاحب

محفلین
ہماری گلی میں ایک فقیر یہ آواز لگایا کرتا تھا۔ " اللہ کے نام پر میری جھولی بھر دے"
کیا آپ لوگ میری جھولی نہیں بھریں گے۔
ویسے یہاں سکوں سے کوئی چیز خریدی نہیں جاسکتی ہے ۔ ڈالر سے کم کچھ نہیں ملتا:

آپ بھی ایک تختی بنا لیں‌ جس پر لکھا ہو
ڈالر کی تلاش
:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
اگر سات سو بھی ہو گئے ہیں، تو بھی کچھ نہیں ہونے والا۔
کم از کم بیس پچیس ہزار ہوں تو بتانا۔
 
Top