آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

تیشہ

محفلین
(باجو سے معذرت کے ساتھ ۔ اہانت مقصود من نہیں ہے اگر برا محسوس ہو تو بتا دیجئے گا تدوین ہو جائے گی)


جب میں نے پاکستان میں نئی نئی دکانداری شروع کی تو شروع شروع میں پیسوں کو "کھلار" کے رکھا کرتا تھا ۔ دل خوش ہوتا رہتا تھا کہ واہ کافی کمائی کی ہے ۔ پھر آخر ایک دن ۔

ایک دن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک دن۔۔۔۔۔۔۔ دکان بند کرنی پڑی اور نوکری شروع کرنی پڑی



zzzbbbbnnnn.gif


جناب میں بھی کبھی کبھی ہی امیر ہوتی ہوں ، ورنہ آپکے جیسے نوکری ہی کرتی ہوں ،
یہ تو پہلی بار ایک ہزار کا اکھٹا کیش میرے پرس میں تھا ،۔ تو کھلار کر گن کر پھر سمیٹ کر رکھے ،
یہ تو جنکے والٹ خالی تھے انکے لئے لائی بھئی اٹھا لو جتنے مرضی کے باجو دے رہی ہے ۔
 

تیشہ

محفلین
یہ ایک ہزار تو نہیں لگتے، یقیناً اس میں سے بہت سارے آپ نے کھسکا لیے ہیں۔




یہ ایک ہزار ہی ہیں ،۔ کچھ نوٹ ایک دوسرے میں ہی ہین ، ، پہلی بار اتنا کیش مجھے نکالنا پڑا ہے ورنہ ہمیشہ کارڈز ہی یوز ہوتے ہیں ، ۔ فیس سینڈ کرنی تھی ، کچھ پیپر ورک ہورہا ہے یہ پندرہ سو اسی کے لئے ، ابھی کتنے دن لگے ہیں مجھے اے ۔ ٹی ۔ ایم سے نکالتے ہوئے کہ ایک دن کی لمٹ تین سو تھی ،۔،
مگر آج گئے سارے کے سارے پاؤنڈ :( کہ بھیج دئیے ہیں ، اب پھر سے میرا پرس خالی خالی ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں ہم پھر ایک جیسے ہو گئے یعنی کے دونوں کے پرس خالی، اگر ماوراء سے کچھ ادھار مل جائے تو کچھ پیسے اپنے پرس میں نظر آ جائیں۔
 

تیشہ

محفلین
چلیں ہم پھر ایک جیسے ہو گئے یعنی کے دونوں کے پرس خالی، اگر ماوراء سے کچھ ادھار مل جائے تو کچھ پیسے اپنے پرس میں نظر آ جائیں۔




میرے پرس میں اسوقت پانچ پاؤنڈ کا نوٹ رہ گیا ہے اسکا بھی صبح مناہل نے کچھ کھا پی لینا ہے تو ختم ،
 

زینب

محفلین
یہ کیسی عیدی ہے جو صرف تصویروں میں نظر اتی ہے۔۔۔بندا ہاتھ میں لے کے خوش بھی نہیں ہو سکتا صرف دیکھ سکتا ہے
 

ملائکہ

محفلین
میرے پرس ایک ہو تو کوئی بات بنے کافی سارے ہیں میرے پاس مگر ایک ہے جس میں ساری چیزیں موجود ہوتی ہیں جن میں میک اپ کا سارا سامان بھرا پڑا ہوتا ہے مگر کبھی استعمال نہیں کرتی میں بس دیکھ کہ ہی خوش ہوتی ہوں اور پسیے تو اس والے میں ہوتے ہیں جس کو میں خود مہینوں میں کبھی دیکھتی ہوں اپنے پیسے تو کبھی خرچ نہیں کرتی میں۔ :grin::grin:
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل خرچ کرنا بھی نہیں، نہیں تو ختم ہو جائیں گے۔ ایسا کریں میرے پاس جمع کروا دیں۔ پھر جب آپ کو ضرورت ہو تو چوبیس گھنٹوں کے نوٹس پر آپ کو واپس مل جائیں گے۔
 

زینب

محفلین
بالکل خرچ کرنا بھی نہیں، نہیں تو ختم ہو جائیں گے۔ ایسا کریں میرے پاس جمع کروا دیں۔ پھر جب آپ کو ضرورت ہو تو چوبیس گھنٹوں کے نوٹس پر آپ کو واپس مل جائیں گے۔

ہاہاہاہا نہیں نہیں راجہ ایسے نا کرنا۔۔۔۔پہلے شمشاد بھائی نے مجھ سے بھی ایسے ہی کہہ کے لیے تھے اج تک واپس نہیں کیے بڑے چلاک ہیں۔۔۔۔۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب کے پرس میں تو ہیں ہی کل پچیس تیس روپے، اس سے کیا بنے گا۔ میں تو ملائکہ کو کہہ رہا تھا۔
 

ملائکہ

محفلین
بالکل خرچ کرنا بھی نہیں، نہیں تو ختم ہو جائیں گے۔ ایسا کریں میرے پاس جمع کروا دیں۔ پھر جب آپ کو ضرورت ہو تو چوبیس گھنٹوں کے نوٹس پر آپ کو واپس مل جائیں گے۔

جی جی بالکل اس پرس میں پیسے جانے کا راستہ ہے نکلنے کا نہیں بےفکر رہیں آپ کو بھی نہیں ملنے والے
 

زینب

محفلین
پا جی ایک آپس کی بات بتایئں۔مجھ سمیت کوئی بہن بھائی اپ کے پاس اپنی بچت کیوں امانت سمجھ کے نہیں رکھواتا:p:p
 
Top