شمشاد بھائی ۔۔ جب سب کا مال آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے تو مجھے خبر کردینا ۔۔۔ میں سب اثاثے منجمد کردوں گا ۔ آخر امریکہ میں ہونے کا تھوڑا بہت فائدہ بھی تو ہونا چاہیئے ۔ بعد میں مل بانٹ لیں گے ۔ کیوں ۔۔۔۔کرنا کیا ہے، آپ اپنے طور پر مال جمع کرتے رہیں، جب اچھا خاصا مال جمع ہو جائے تو چپکے سے میرے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیں۔
اچھا تو یہ آپ ہیں جو میری جمع پونجی پر شب خون مارتے ہیں، میں بھی کہوں کہ میرے کھاتے میں سے پیسے جاتے کہاں ہیں۔
بس یہ سرگوشیاں اپنے تک ہی محدود رکھنا ۔۔۔۔ تم کو تمہارا حصہ ضرور ملے گا ۔ہوووووں ۔۔ ۔۔۔۔
ظفری بھائی میں بھی سن رہا ہوں سرگوشیاں۔
میں آج ہی اپنا بنک اکاؤنٹ بند کرواتا ہوں۔ یہ بات تو دور تک پھیل گئی ہے۔
میں نے بھی سن کیا مگر میری زبان بند
کہاں ہیں اپیا آپ؟ کچھ اپنے بچت کی خبر لیں۔ اس ڈبے کے پیندے میں سوراخ ہے جو کہ ٹھیک چوہوں کے بل پے رکھا ہے۔ اتنا اشارہ کر دیا باقی آپ کی مرضی۔