آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

پپو

محفلین
میرے پرس میں کرنسی کے علاوہ مختلف بلزجو وقتا فوقتا خریداری ہوتی رہتی ہے اور آپ کو حیران کن بات بتاؤں ابھی چند دن پہلے میں نے ایک بل دیکھا جو تین سال پرانا تھا ATMکارڈ اور IDکی فوٹو کاپی اور ہاں چابیوں کا پاؤچ الگ سے ہے
 

پپو

محفلین
بس ایسے ہی عادت بن گئی ہے شمشاد بھائی ابھی بھی میرے پرس میں 30 یا 35 بل ہوں گے
 

شہزاد وحید

محفلین
بھیا پرس ہے کہ عمرو عیار کی زنبیل،
کہ چابیاں اور ٹافیاں بھی سماجاتی ہیں اس میں۔
یہ آپ نے پرس کا احوال سنایا ہے یا اس بیگ کا جو آپ کاندھے پر لٹکاتے ہیں۔ :)

بھائی کیا ہو گیا ہے :p میرا ویلٹ تو عام ویلٹس سے سائز میں چھوٹا ہے۔
روپے، پیسے، رسیدیں، کاغذات، کارڈز تو کسی بھی چھوٹے ویلٹ میں آسکتے ہیں۔ صرف چابیاں رکھنے کے ایک پاکٹ سی بنی ہے۔ میرا ویلیٹ خاصا پرانا ہو گیا ہے میں نیا خریدنے کا سوچ رہا ہوں اور خریدنے گیا بھی تھا لیکن مجھے اسی ڈیزائن میں چاہیے تھا کہ جس کے اندرون میں بٹن والی ایک پاکٹ بنی ہو۔ لیکن مل نہیں تھا رہا اس ڈیزائن کی اچھی کوالٹی میں۔ جو ملتا تھا وہ بکواس قسم کا ہوتا تھا۔
 

شہزاد وحید

محفلین
یہ خصوصیات تو نسوانی پرس کی ہوتی ہیں، بس لپ اسٹک کی کسر ہے۔
ایویں، ایسا مفید اشیاء تو صرف ہم جیسے معصوم صفت نوجوانوں کے پرس میں ہی ہو سکتی ہیں۔ نسوانی پرس میں تو کچھ بھی غیر متوقع قسم کا ضروری اور غیر ضروری سامان ہو سکتا ہے۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
میں نے تو کبھی پرس یا والٹ اپنے پاس رکھا ہی نہیں
البتہ ایک خاص قسم کا بیگ ہے میرے پاس جس میں غالب کے خطوط جیسے بے شمار ،لاتعداد نادر و نایاب خطوط رکھے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔!
اور وہ میری دوست کے ہیں
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔ :grin: :grin: :grin:

مجھے پتا ہے کہ آپ مجھے جادوئی اسٹیج سے میری غیر حاضری یاد دلانا چاہ رہی ہیں۔ :)
ذرا مصروفیات بڑھی ہوئی ہیں (یا یوں کہہ لیجئے کہ مس عذرا کی طبیعت ناساز ہے :) )
میں جلدی ہی دوبارہ اس کی قسطیں شروع کرنے کی سوچتا ہوں انشاء اللہ۔
یہ تو مجھے معلوم ہی نہیں تھا :shock:
 

مائرہ

محفلین
اب اب سب یہ بتائیں کہ آپ پرس/ والٹ میں پیسوں کہ علاوہ اور کیا رکھتے ہیں ؟؟؟
خاص کر مرد حضرات سے یہ پوچھنا چاہوں گی کہ کیا سچ میں جو بہت عزیز ہوتے ہین انکی تصویر والٹ میں رکھی جاتی ہے؟آپ کے والٹ میں کیا کوئی ایسی تصویر ہے اگر ہان تو کس کی:confused: :confused: :confused:

میرے بیگ میں کچھ کارڈ( بنک،لائبریری وغیرہ) موبائل،چونگم، کچھ رسیدیں ، پین کاغذ
گاڑی اور گھر کی ڈپلیکیٹ چابی۔ اگر کسی فنکشن پر جانا ہو تو لپ اسٹک اور شیشہ :)

اب آپ لوگ بتائیں :confused:
میرے بیگ میں ایک چھوٹا پرس۔انشورنس کارڈز اور کچھ آئی ڈی کارڈز۔چھوٹا سا نیل کٹر ایک دو کاٹن بڈز ۔ٹوتھ پک۔ایک پین۔کچھ کالی صفحے۔کبھی کبھار چھوٹی سی ڈائری۔بسکٹ۔ٹشو ۔۔وائپس ۔موبائل۔چابیاں۔۔۔رسیدیں ۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے بیگ میں ایک چھوٹا پرس۔انشورنس کارڈز اور کچھ آئی ڈی کارڈز۔چھوٹا سا نیل کٹر ایک دو کاٹن بڈز ۔ٹوتھ پک۔ایک پین۔کچھ کالی صفحے۔کبھی کبھار چھوٹی سی ڈائری۔بسکٹ۔ٹشو ۔۔وائپس ۔موبائل۔چابیاں۔۔۔ رسیدیں ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔
یہ اتنا کچھ بیگ میں آ جاتا ہے تو پھر تو خاصا بڑا بیگ ہو گا۔
 

Saira Ali

محفلین
میرے بیگ میں ۔۔۔ موبائل میرا والٹ جس میں کرنسی کارڈ جو جو ضروری ہوتے ہیں وہ۔۔۔ اس کے علاوہ کافی سارے چیزوں کے ریپرز جو ادھر ادھر پھینکنے کی جگہ نہ ملے تو بیگ میں ہی ٹھونس دیئے جاتے ہیں اور نکالنا اکثر بھول جاتی ہوں۔۔۔ اس کے علاوہ گروسری کے بلز کچھ تو کافی ماہ پرانے بلز بھی کھونے کھدروں سے نکل رہے ہوتے ہیں ۔۔ کچھ سیفٹی پنز۔ ماوتھ فریشنر اسپرے۔۔ ایک لپ اسٹک ۔ آئینہ۔۔ سن گلاسس۔۔۔ اینٹی الرجی کی دواء کچھ پین کلر۔ چابیاں۔۔۔۔ٹشو۔۔ ہینڈ سنیٹائزر۔۔

۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تو پھر پیسے اور کارڈز کہاں رکھتے ہیں؟
شرٹ کی جیب میں۔
لیکن اب سوچ رہا ہوں کہ ایک والٹ ہونا ہی چاہیئے کیونکہ چیزیں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔ آگے تو صرف پیسے ہی ہوتے تھے ،مگر اب تو غزلوں کے ٹکڑے بھی پائے جاتے ہیں جیب میں۔
 
Top