آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

تیشہ

محفلین
:confused: چیونگم چبانے کی عادت کیوں ہوتی ہے بھلا سبھی کو :happy:
میں تو نہیں چباتی ۔۔۔ یہ بھی کوئی چبانے کی چیز ہے بھلا :battingeyelashes:
 
خوشی

محفلین
عبداللہ کو تو اپنی بات کی خود سمجھ نہیں آتی لکھنے کے بعد پڑھتے ھیں تو سر کھجاتے ھیں گھنٹوں کہ ہائے ربا کیا لکھ آیا ہوں:)
 
شمشاد

لائبریرین
تمام نئے اراکین بھی بتائیں کہ آپ کے پرس میں کیا ہوتا ہے۔

خواتین بھی اپنے بیگ کے متعلق بتائیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
کچھ رقم اور چند سکے
شناختی کارڈ
ڈرائونگ لائسنس
بائک کا کاغذ
کچھ وزٹنگ کارڈز
اے ٹی ایم کارڈ
اور بسسسسسس
 
mfdarvesh

محفلین
میرے پاس والٹ ہوتا ہی نہیں ہے، رکھنے کی عادت نہیں ہے، ویسے اب سوچ رہا ہوں لے لوں
 
mfdarvesh

محفلین
آجکل کے دور میں پاکستان میں سکے کون رکھتا ہے؟

نہ رکھیں تو کیا کریں
ایک اور دو روپے کے تو ہیں ہی سکے اور پانچ روپے دونوں طرح کے ہیں
اور اب اسی سال پانچ کا نوٹ ایک بارپھر ختم ہورہا ہے، لہذا اب تو وہ پوٹلی سی رکھنا پڑے گی :)
 
محمد امین

لائبریرین
جی ہاں۔۔۔ اور ایک دو کے سکے ہلکے سے ہلکے کرتے جا رہے ہیں۔ پچھلے سال ایک دو کے سکے ایسے بنائے کہ ہاتھ میں ہوں تو پتا بھی نہیں چلتا کہ سکہ ہے۔۔ 5 کا سکہ اور نوٹ ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔۔۔اب سنا ہے دس کا بھی سکہ آرہا ہے۔۔۔

کچھ سالوں قبل کسی خآص موقع پر پچاس کا سکہ بھی جاری کیا گیا تھا۔۔۔
 
شہزاد وحید

محفلین
روپے، پیسے، شناختی کارڈ، گھر کی چابی، درازوں کی چابیاں، بائیک کی چابی، مختلف رسیدیں، موبائل کارڈز، فالتو سِم، وزیٹنگ کارڈز، تصاویر اور کچھ پرانے کاغذات اور خط جن کو پھینکنے کا دل نہیں کرتا، یہ وہ چیزیں ہیں جو ہر وقت موجود رہتی ہیں جبکہ کچھ چیزیں جیسے ٹافیاں وغیرہ وہ کبھی کبھی۔
 
فہیم

بھیا پرس ہے کہ عمرو عیار کی زنبیل،
کہ چابیاں اور ٹافیاں بھی سماجاتی ہیں اس میں۔
 
عثمان

محفلین
روپے، پیسے، شناختی کارڈ، گھر کی چابی، درازوں کی چابیاں، بائیک کی چابی، مختلف رسیدیں، موبائل کارڈز، فالتو سِم، وزیٹنگ کارڈز، تصاویر اور کچھ پرانے کاغذات اور خط جن کو پھینکنے کا دل نہیں کرتا، یہ وہ چیزیں ہیں جو ہر وقت موجود رہتی ہیں جبکہ کچھ چیزیں جیسے ٹافیاں وغیرہ وہ کبھی کبھی۔
یہ آپ نے پرس کا احوال سنایا ہے یا اس بیگ کا جو آپ کاندھے پر لٹکاتے ہیں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
روپے، پیسے، شناختی کارڈ، گھر کی چابی، درازوں کی چابیاں، بائیک کی چابی، مختلف رسیدیں، موبائل کارڈز، فالتو سِم، وزیٹنگ کارڈز، تصاویر اور کچھ پرانے کاغذات اور خط جن کو پھینکنے کا دل نہیں کرتا، یہ وہ چیزیں ہیں جو ہر وقت موجود رہتی ہیں جبکہ کچھ چیزیں جیسے ٹافیاں وغیرہ وہ کبھی کبھی۔
یہ خصوصیات تو نسوانی پرس کی ہوتی ہیں، بس لپ اسٹک کی کسر ہے۔
 
Top