فرحت کیانی
لائبریرین
میں نے ابھی اپنا ہینڈ بیگ کھول کر دیکھا تو اس میں اتنی زیادہ چیزیں نظر آئیں۔
والٹ جس میں اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں والا کارڈ، بنک کارڈز، آئی ڈی کارڈ، آفس کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، لائبریری کارڈز اور وزیٹنگ کارڈز پڑے ہیں۔
ایک چھوٹا سا بیگ جس میں ٹشوز، ہینڈ سینیٹائزر، ہینڈ لوشن ، لپ بالم وغیرہ ہیں۔
ایک اور چھوٹا سا بیگ جس میں میری سٹیشنری یعنی ایک چھوٹی سی ڈائری، ایک دو پین اور فلیش ڈرائیوز وغیرہ ہیں۔
ایک اور چھوٹے سے بیگ میں ایک چھوٹا سا قرآن مجید اور ایک تسبیح ہے۔ باقی ادھر ادھر کی جیبوں میں کچھ ٹافیاں اور گلا فریش کرنے والی گولیاں ،ہیڈ فونز اور موبائل فون کا کور پڑے ہیں۔ رقم والٹ کے علاوہ باقی جیبوں میں بھی رکھ دیتی ہوں۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بیگ تبدیل کرتے ہوئے کونوں کھدروں سے بھی پیسے برآمد ہوتے ہیں تو خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا۔
ہینڈ بیگ صرف گھر سے دفتر کے لئے نکلتے یا واپسی پر ساتھ ہوتا ہے۔ ورنہ مارکیٹ یا کہیں اور جاتے ہوئے میرے پاس صرف اپنا والٹ اور فون ہوتے ہیں۔