آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہانے بازی تو کوئی اس سے سیکھے، ناشتہ بنایا سر میں درد، کپڑے دھوئے سر میں درد، برتن دھوئے سر میں درد، چیزیں سمیٹیں سر میں درد

میری مانو تو نیا سر لگوا لو، یہ تو لگتا ہے بیکار ہو گیا ہے۔

کھی کھی کھی کھی کھی لالہ درد نہیں تھا بھاری ہو گیا تھا سر وہ میں صبح کا اُٹھا تھا نا وہ نیند آ رہی تھی :laugh:
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا یہ بات ہے۔ میں سمجھ رہا تھا کہ رونے سے مسئلے حل ہو جاتے ہیں۔ ورنہ مجھے ایک اور بھی خیال آ رہا تھا کہ پھر چھوٹے بچوں کو تو بہت زیادہ مسائل ہوتے ہوں گے ناں کہ ہر وقت روتے ہی رہتے ہیں۔
 
ہممم ضرور ایسا ہوتا ہو گا ، آخر کسی نا کسی وجہ سے تو روتے ہوں گے نا لالہ ، کبھی ان کی اماں ان کو گھر چھوڑ کے چلی جاتی ہوں گی ، کبھی ان کے پیٹ میں درد ہوگی ، کبھی گلے میں کبھی بخار ہو گا ، کبھی بھوک لگی ہوگی :raisedeyebrow:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اداسی کوئی نا کوئی وجہ تو ضرور ہوتی ہے اپیا اور وہ پتا بھی ہوتی ہے :) جب میں تنہا بیٹھ کر بھی اداسی نا بھگا سکوں تو اچھییی ییی طرح سے رو لیتا ہوں :laugh:
اتنا مختصر جواب۔ کوئی اوبجیکٹو پیپر تھوڑی تھا :thinking2:
ابھی سارے نمبر کاٹ لوں گی۔ پھر فیگر بھی غیر متعلقہ بنائی ہے۔ اچھیییی ییی طرح رونا ایسے :laugh: ہوتا ہے کیا :shocked: :jokingly:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اتنا مختصر جواب۔ کوئی اوبجیکٹو پیپر تھوڑی تھا :thinking2:
ابھی سارے نمبر کاٹ لوں گی۔ پھر فیگر بھی غیر متعلقہ بنائی ہے۔ اچھییی ی ییی طرح رونا ایسے :laugh: ہوتا ہے کیا :shocked: :jokingly:

ابھی میں تھوڑی رو رہا ہوں اپیا ابھی تو مجھے ہنسی آ رہی ہے وہ سوچ کر :p آپ بتائیں کہ نمبر کاٹ کر باقی کتنے بچے ؟؟؟:rolleyes:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ابھی میں تھوڑی رو رہا ہوں اپیا ابھی تو مجھے ہنسی آ رہی ہے وہ سوچ کر :p آپ بتائیں کہ نمبر کاٹ کر باقی کتنے بچے ؟؟؟:rolleyes:
اچھا جب آپ روتے ہو تو دوسرے بہن بھائی تو ایسے نہیں ہنستے کہیں؟ کیونکہ اکثر بہن بھائیوں کے لئے تو یہ ایک فنی صورتحال ہوتی ہے خصوصاً بھائیوں کے نزدیک :sad:۔
نمبر تو بہت کم بچتے ہیں ناعمہ۔ رعایتی نمبر ہی دینے پڑیں گے لیکن مجھے لگتا ہے اگر میری دعوت کر دی جائے تو سو میں سے ایک سو دو نمبر بن ہی جائیں گے :angel:
 
نہیں اپیا میں ان کے سامنے تھوڑا روتا ہوں ہی ہی ہی میں چھپ کے روتا ہوں ، آپ ابھی آ جائیں اپیا میں کالج سے آج چھٹی مارتا ہوں اور لسٹ بھی بتا دیں کہ کیا کیا کھانا ہے :rolleyes:؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
نہیں اپیا میں ان کے سامنے تھوڑا روتا ہوں ہی ہی ہی میں چھپ کے روتا ہوں ، آپ ابھی آ جائیں اپیا میں کالج سے آج چھٹی مارتا ہوں اور لسٹ بھی بتا دیں کہ کیا کیا کھانا ہے :rolleyes:؟
اچھا۔ پھر ٹھیک ہے۔
کبھی ڈرامہ یا مووی دیکھتے ہوئے بھی ان لوگوں کے سامنے اداس نہیں ہونا یا رونا بھی نہیں۔ورنہ۔۔ :)
دیکھا چھٹی کا بہانہ بنا لیا ناں۔ خیر کر لیں چھٹی۔ آخر کو روز کالج جا جا کر تھک جاتی ہوں گی :)
اچھا زیادہ نہیں بنانا کچھ۔ بس وہ سب کچھ جو آپ کو پسند ہے اور ساتھ میں صرف وہ سب جو عائشہ عزیز کو پسند ہے۔ اور اور اور۔۔۔ میں اصل میں کچھ زیادہ کھاتی نہیں ہوں یہ تو آپ کا دل رکھنے اور اچھے مارکس کے لئے قربانی دے رہی ہوں :smile3:
 
زلفی شاہ

لائبریرین
کھی کھی کھی کھی کھی لالہ درد نہیں تھا بھاری ہو گیا تھا سر وہ میں صبح کا اُٹھا تھا نا وہ نیند آ رہی تھی :laugh:
میں اردو کا استاد رہا ہوں اس لئے جملہ درست کر رہا ہوں۔ وہ میں صبح اٹھا تھا نا وہ نیند آ رہی تھی ،یہ جملہ غلط ہے ۔ درست یہ ہے ۔ ’’ وہ میں صبح اٹھا تھا نا وہ نیند آ رہا تھا۔‘‘
 
اففففف ناعمہ کا جن ابھی بھی نہیں نکلا۔

میں اداس ہوتا ہوں تو مستقبل کا کوئی دردناک نقشہ ذہن میں کھینچ کر آنسوؤں کی جھڑی لگا دیتا ہوں۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
سید زلفی صاحب اگر یہ جملہ صحیح ہے توبہت لوگوں کی تصحیح ہو جائے گی۔
دونوں جملوں میں ضمیر وہ استعمال ہوئی ہے اور صنف بھی ایک ہی استعمال ہوئی ہے اسلئے یہ جملہ اسی طرح درست ہو سکتا ہے لیکن یہ صرف ناعمہ کے لئے باقی حضرات اس سے مستثنی ہیں۔
 
مہ جبین

محفلین
اففففف ناعمہ کا جن ابھی بھی نہیں نکلا۔

میں اداس ہوتا ہوں تو مستقبل کا کوئی دردناک نقشہ ذہن میں کھینچ کر آنسوؤں کی جھڑی لگا دیتا ہوں۔
صنف نازک تو روتی ہوئی اچھی لگتی ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صنف آہن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور رونا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نامناسب :cry2:
 
Top