آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

محمد وارث

لائبریرین
صنف نازک تو روتی ہوئی اچھی لگتی ہے لیکن ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
صنف آہن ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔اور رونا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔نامناسب :cry2:

جب کہ ہمارے پیر و مرشد فرما گئے ہیں، صنف کی تفریق کیے بغیر

دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں
روئیں گے ہم ہزار بار، کوئی ہمیں ستائے کیوں :)
 
مہ جبین

محفلین
رونا اتنی بری بات نہیں۔
بالکل بری بات نہیں ، لیکن رونا مردوں کو زیب نہیں دیتا
یہ تو عورتوں کے لئے کہا جاتا ہے کہ وہ بات بات پر آنسو بہانے بیٹھ جاتی ہیں
لیکن رونے سے اندازہ ہوتا ہے کہ رونے والا سخت دل نہیں بلکہ نرم دل ہے
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اچھا۔ پھر ٹھیک ہے۔
کبھی ڈرامہ یا مووی دیکھتے ہوئے بھی ان لوگوں کے سامنے اداس نہیں ہونا یا رونا بھی نہیں۔ورنہ۔۔ :)
دیکھا چھٹی کا بہانہ بنا لیا ناں۔ خیر کر لیں چھٹی۔ آخر کو روز کالج جا جا کر تھک جاتی ہوں گی :)
اچھا زیادہ نہیں بنانا کچھ۔ بس وہ سب کچھ جو آپ کو پسند ہے اور ساتھ میں صرف وہ سب جو عائشہ عزیز کو پسند ہے۔ اور اور اور۔۔۔ میں اصل میں کچھ زیادہ کھاتی نہیں ہوں یہ تو آپ کا دل رکھنے اور اچھے مارکس کے لئے قربانی دے رہی ہوں :smile3:

مجھے بریانی پسند ہے اپیا ، اور چائنیز رائس، اور پیزہ، اور آئسکریم ، اور کسٹرڈ :) کافی ہے اتنا ؟؟:rolleyes:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں اردو کا استاد رہا ہوں اس لئے جملہ درست کر رہا ہوں۔ وہ میں صبح اٹھا تھا نا وہ نیند آ رہی تھی ،یہ جملہ غلط ہے ۔ درست یہ ہے ۔ ’’ وہ میں صبح اٹھا تھا نا وہ نیند آ رہا تھا۔‘‘

نیند آتا کیوں ہے آتی کیوں نا ہوئی بھلا ؟؟:rolleyes:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اففففف ناعمہ کا جن ابھی بھی نہیں نکلا۔

میں اداس ہوتا ہوں تو مستقبل کا کوئی دردناک نقشہ ذہن میں کھینچ کر آنسوؤں کی جھڑی لگا دیتا ہوں۔
:laugh::laugh:
نہیں نکلنے کا یہ جن اب :p

لالہ مجھے جب رونا نہیں آئے تو تب میں جو جہان کے غم یاد کرتا ہوں ، کہ بس :laugh:
 
زلفی شاہ

لائبریرین
نیند آتا کیوں ہے آتی کیوں نا ہوئی بھلا ؟؟:rolleyes:
لالہ(پیاری بہنا) میں نے تو دونوں جملوں کو ایک وزن میں کیا ہے تاکہ جملے خوبصورت لگیں۔ آپ ذہین ہو خود ہی ملاحظہ کر لو کہ کون سا جملہ وزن میں ہے اور خوبصورت لگتا ہے۔ میں دونوں جملے لکھ دیتا ہوں۔
وہ میں صبح اٹھا تھا نا وہ نیند آ رہی تھی
وہ میں صبح اٹھا تھا نا وہ نیند آ رہا تھا
 
شمشاد

لائبریرین
جب تم پر جن آیا ہوا ہو تو "نیند آتا ہے" اور جب تم ناعمہ بنی ہوئی ہو تو "نیند آتی ہے" لکھا کرو۔
 
اچھا ٹھیک ہے ابھی مجھے نیند نہیں آرہا :laugh:
 
Top